تعبیر خواب
خوابوں کی تعبیر اور تشریح
آبادی
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ ویر ان جگہ آبا د کر تا ہے جیسے مسجد، مدرسہ خانقاہ اور جو ان کے مشابہ ہے تو یہ دین اور عقل کی صلا ح اور آخر ت کے ثو اب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ویر ان زمین کو خو د آبا د کرتا ہے ۔ جیسے سرا ئے ے ادکا ن وغر ہ بنا تا ہے تو اس جہا ن کے فائد ے اور خیر کی دلیل ہے اور اگر آبا د جگہ کو و یر ان دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ بلا اور مصیبت پہنچے گی۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خو اب میں اپنے آپ کو آباد جگہ میں مقیم دیکھے تو دلیل ہے کہ آبا دی کے اند ازے پر خیر اور نفع پائے گا اور اگر اس کے خلا ف دیکھا ہے تو شر اور فساد اور نقصا ن پائے گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ آبادی کا دیکھنا چاروجہ پر ہے ۔ اول ، اس جہا ن کے کامو ں کی صلا ح پر ۔ دوم ، خیر اور منفعت ۔ سوم ، مرادو کامر انی ۔ چہارم ، بستہ کامو ں کی کشائش۔
آب یعنی پانی
تما م چیز وں کی زند گی پانی سے ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و جعلنا من الما ء کل شئی حیی ( ہم نے ہر ایک چیز کو پانی سے زند ہ کیا ہے ۔ ) حضرت ابن سرین ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے ۔ اگر کوئی خواب دیکھے کہ وہ سطح آب پر پانی کی طر ح چلتا ہے جیسے دریا اور نہر کا پانی ۔ یہ اس کے پاک اعتقاد اور قوت ایمانی کی دلیل ہے ۔ اور اگرصاف اور خوشگو ار پاننی بہت پیا ہے تو یہ دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز اور خو ش عیش ہو گا اور اگر بے مزہ یا شو ر پانی پیا ہے تو اس کی تعبیر پہلے کے خلاف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ دریا سے صا ف اور اچھا پانی پیتا ہے تو دلیل ہے کہ تما م جہان کا بادشاہ ہو گا اور بعض کہتے ہی کہ اس آب دریا کے پینے کے قد ر پر بز دگی اور مال و نعمت حاصل کر ے گا۔ اگر پانی مصفا اور صاف ہے اور اگر گند لا ہے تو اس کو ر نج اور سختی اورخو ف اور دہشت پہنچے گی۔ حضر ت ابر اہیم کر مانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر دیکھے کہ پانی گر م پیتا ہے تو بیماری اور ر نج کی دلیل ہے اور ار دیکھے کہ اس پر پانی گر م گر ا یا گیا ہے اور اس کو خبر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بیما ر ہو گایا اس کو سخت غم پہنچے گااور اگردیکھے کہ پانی میں گراہے تو دلیل ہے کہ ر نج اور غم میں گر فتا ر ہو گا اور اگر پا نی پیا لے میں اٹھا ئے تو دلیل ہے کہ مال اور زند گی پر فر یفتہ ہو گااور اگر کانچ کے پیا لے میں اپنی عورت کو پانی دیا (اور دانا لو گ کانچ کے پیا لے کو عورتوں کے جو ہر کے ساتھ نسبت دیتے ہیں اور پانی جو کانچ کے پیا لے میں ہے اس کو فر زند کے ساتھ نسبت دیتے ہیں جو ماں کے پیٹ میں ہے اگر پیا لہ ٹو ٹا ہو ا ہے تو بیو ی مر ے گی اور بچہ ر ہے گا۔ اگر پانی گر ا اور پیا لہ خا لی ر ہا تو دلیل ہے کہ بچہ مر گااو ر عو رت بچ رہے گی ۔ اور اگر دیکھا کہ بغیر قیمت کے لو گو ں کو پانی دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا اور آخر ت میں لو گو ں کو اس سے فاہد ہ پہنچے گا اور و یر ان جگہ کو آبا د کر ے گا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ جس گھر میں پانی گرایا ہو ا تھا اس کے اند ر داخل ہو ا ہے تو دلیل ہے کہ غمگین اور متفکر (متفکر : فکر مند ) ہو گااور اگر دیکھے کہ پیا لے کے صا ف پانی کو کتے کی طر ح پیا ہے تو دلیل ہے کہ عیش (عیش و عشر ت سے گز ارے گی: مز ے سے گز ارے گی) اور عشر ت سے زند گی گز رے گا ۔ لیکن ایسا کام کرے گاکہ بلا اور فتنہ میں پڑ ے گا اور مال کو تھو ڑا تھو ڑا کر کے لو گو ں کو بخشے گااور خیر ات میں خر چ کر ے گا۔ حضر ت جابر مغر بی ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر پانی کو وقت پر زیا دہ ہوتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سال میں نعمت کی فر ا خی ہو گی او ر اگر پانی دیکھے اور زمین میں جذ ب ہو جائے تو دلیل ہے کہ عام لوگو ں کو سلامتی کی عافیت (عا فیت: آارم)حاصل ہو گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔و قیل یا ارض ابلعی ماء کہ و یا سما ء اقلعی و غیض الما ء( اور کہا گیا کہ اے زمین ! اپنے پانی کو نکل جا اور اے آسما ن ! بس کر اور پانی گہر ائی میں گیا ) اور اگر دیکھے کہ پانی لو گو ں کے سر وں پر چڑ ھ جاتا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس سال ملک میں نعمت اور فر ا خی ہو گی ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے :۔ انا صینا الماء صبا (ہم نے پانی کو خوا ب اچھی طر ح گرایا) اگر دیکھے کہ اس کے گھر میں صا ف پانی ہے تو دلیل ہے کہ نعمت اور خوش عیشی پائے گا اور اگر دیکھے کہ گھر میں گد لے پانی پر کھڑ ا ہے تو پھر اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے ۔ حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ باغ اور زراعت کو دریا ؤ ں اور نہر وں سے پانی دینا غم اور اند وہ سے خلا صی اور مال کی دلیل ہے اور لو گو ں کو پانی دینا دین اور دیا نت اور نیک کامو ں کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پا نی میں جاتا ہے اور اس وقت اس کا حجم مضبو ط ہے تو دلیل ہے کہ حاکم کی طر ف سے کسی سخت کام می مشغو ل ہو گااور اس قو ل اس کام میں اور دوسر ے کا مو ں میں مقبو ل ہوگا۔ اور اگر صا ف پانی میں جائے اور اس کا جسم چھپ جائے تو قو ت دین اور تو کل بر خد ا اور استقامت ( استقا مت :ثا بت قد می ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پانی باغ میں جاتا ہے ، عورت یا کنیز ملنے کی دلیل ہے اور اگر اپنے اوپر صاف پانی کو گرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس سے خیر و منفعت پہنچے گی اور اگر دیکھے اس پر گد لا پانی گر ایا ہے تو اس سے نقصا ن پانے کی دلیل ہے ۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ خواب کے اند ر پانی میں جانے کی تعبیر پانچ وجہ پر بتا تے ہیں ۔ اول یقین ۔دوم قوت ۔ سو م مشکل کام ، چہارم مصا حبت ( مصا حبت: دوستی ، محبت ، پیا ر ) پنجم ریئس شہر کی طر ف سے کو ئی کام ۔ یا درکھو کہ تعبیر باراں حر ف ب میں بیا ن کر یں گے اور آب چشمہ ۔ آپ چاہ اور آب جو ئے حر ف ج میں بیا ن کر یں گے اور آب دریا حر ف د میں اور آب رود حر ف ر میں اور آپ کا ر یز حر ف ک میں ۔ اسی تر تیب پر دوسر ے خوابو ں کو ہر ایک چیز کی تر تیب پر اس کی جگہ پر ذکر کر یں گے۔
آب بینی یعنی نا ک کاپانی
حضرت دانیال علیہ السلام نے فر مایاہے کہ ناک سے پانی کاخواب میں نکلتے دیکھنا فر زند کی دلیل ہے اور صر ف آب بینی کا دیکھنا بھی فر زند کی دلیل ہے اور اگر ناک سے سر کہ نکلتے دیکھے تو بھی فر زندکی دلیل ہے ۔ حضر ت کر مانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر نا ک سے پانی نکلتا دیکھے تو قر ض کے اتر نے اور ر نج و غم سے نجا ت پانے کی دلیل ہے اور اگر بیما ر ہے تو شفا ء ( شفاء پائے گا: صحت پائے گا، تند ر ست ہو جائے گا) پائے گا۔ حضر ت ابن سیر ین ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں آب بینی فر ز ند کی دلیل ہے ۔ اگرجسم پر پڑ ے تو لڑ کا ہو گا اوراوراگر زمین پر پڑے تو لڑکی ہو گی اور اگر عورت پر پڑ ے تو حاملہ ہو گی مگر فر زند ضا ئع ہو گا اور اگر دیکھے کہ عورت نے اس پر آب بینی گر ایاہے تو لڑکا ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی ہمسایہ کے گھر گرایا ہے تو ہمسایہ کی عورت خیا نت کر ے گی اور اگردیکھے کہ اپنا آب بینی کسی مر د کے بستر پر ڈالا ہے تو بھی یہی تاویل خیا نت ہے ۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر خو اب میں اپنے آپ کو اپنا آب بینی کھاتادیکھے تو دیلی ہے کہ اپنا مال اپنے عیا ل پر خر چ کر ے گا۔ اگر اپنی عورت کے آب بینی کو کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فر زند ہو گا اور اگر دیکھے کہ آب بینی سیا ہ اور میلا ہے تو دلیل ہیکہ اس کے فر زند کو اندوہ اور مصیبت پہنچے گی۔ اور اگر زرد دیکھے تو فر زند بیما ر ہو گا۔
آب تا ختن یعنی پیشاب کرنا
حضر ت ابن سیرین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرکو ئی پیشا ب کو غیر محل پر کر تا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خد اوند خو اب غمگین اور قر ض دار ہوگااور اگر اپنی جگہ پر دیکھے تو قر ض سے نجا ت اور غم سے خوشی دیکھے گااور اگر دیکھنے والا مالد ار ہے تو مال کا نقصا ن ہوگا ۔ حضر ت داینا ل علیہ السلام نے فر مایا ہے اگر نامعلو م جگہ پر پیشا ب کرتادیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صا حب اس مو ضع کے اہل سے عورت پائے گایا باند ی خر یدے گا۔ اور اگر پیشا ب کی جگہ خو اب میں خوب چلتا ہو ا دیکھے تو یہ اس کے نقصا ن کی دلیل ہے اور اگر پیشا ب کی پیپ چلتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے یہا ں بیما ر بچہ پید ا ہو گا۔ بعض اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ خواب میں پیشا ب کرنا حر ام مال کی دلیل ہے اور اگر پیشا ب کو پئے تو دلیل ہے کہ حر ام مال کھا ئے گا ۔ حضر ت کر ما نی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کنو ئیں میں پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے مال حلا ل پائے گااور اگر پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ فر زند حا فظ قر آن اور عالم اور دانا آئے گا اور اگر دیکھے کہ تھو ڑا پیشاب کر لیا ہے اور تھو ڑا باقی رکھا ہے تو دلیل ہے کہ تھو ڑا مال جائے گااور کچھ اندوہ اور غم اس سے جد ا ہوگااور اگر دیکھے کہ اس پیشا ب سے لو گ مسح کر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے ہا ں فر زند عا لم اور دانا آئے گااور لوگ اس کے بابعد ار ہو ں گے ۔ حضر ت جابر مغر بی ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر مسجد میں پیشاب کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنے مال کو خز انہ ( خز انہ کرے گا: مال و دولت جمع کر ے گا) کر ے گالیکن اپنے لئے نہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ پیشاب کرنے سے اس کا کپڑ ا اتر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنے فر زند کے لئے جمع کرے گا۔ کیو نکہ حضر ت صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اپنی جگہ میں پیشاب کرتا ہوا دیکھنا مالد اری کی دلیل ہے ۔ ان کے لئے جو دوریش ہیں غلام آزاد ہو گا۔ بیما ر شفا پائے گا۔ قید ی بجا ت پائے گا۔ مسافر وطن کو آئے گا ۔حا کم معز ول ہوگا۔ خلیفہ مر ے گا۔ قاضی معز ول ( معز ول : ملازمت سے جد ا کیا ہوا) ہوگااور سودا گر نقصا ن اٹھا ئیں گے ۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ فر ماتے ہیں اگر خوا ب میں اپنے گھر میں اس کے ٹھیک جگہ پیشاب کرتا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنا مال اپنی اولاد کے لئے خز انہ کر ے گا۔ لیکن اس کے عو ض اور پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : وما انفقتم من شئی فھو یخلفہ و ھو خیر الر ازقین ( اور جو چیز تم خر چ کر تے ہو پس وہ مو لیٰ اس کا عوض دے دیتا ہے اور وہ سب سے بڑھ کر رزق دینے والا ہے)
آب خا نہ ،۔ پائخا نہ
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی خو اب کے اندر پاخا نہ بنائے تو دلیل ہے کہ دنیا کے مال پر حر یص اور راغب ( را غب : تو جہ کر نے والا) ہو گااور مال سے کچھ خر چ نہ کر نا چاہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیاہے کہ اس کو جادو گر عورت ملے گی اور وہ عورت حر ام خور اور بد دیا نت ہو گی ۔ اگر پاخا نہ میں اپنے آپ کو بو ل و پاخانہ کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کو جمع کرے گااور اگر دیکھے کہ پائخا نے میں یا پا ئخا نے کے گڑ ھے میں گر ا ہے تو دلیل ہیکہ مال جمع کر نے میں غر ق ہوگااور اگر دیکھے کہ وہ خود پائخا نے کے کنو ئیں میں گرا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کامل چھینے گا۔ اور اگر دیکھے کہ گرتے ہی ہاتھ اور پاوں ٹو ٹ گئے ہیں تو دلیل ہے کہ سخت بلا میں گر فتار ہوگا۔ حضرت جعفر صاد ق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں پائخا نہ کا دیکھنا پانچ قسم پر ہے ۔ اول ، مال حر ام ۔ دوم ، عیش دنیا ۔ سو م ، خز انہ۔ چہا ر م ، حر ام میں شر وع ۔ پنجم ،خد مت گار اور حرام خور عورت ۔
آبد ستان (لوٹا )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب لوٹا دیکھنے والا خز انہ دار صا حب تد بیر ہو گا کہ آمد نی اور خر چ اس کے ہاتھ میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو زہ دیا ہے تو دلیل ہے کہ خز انچی اور بادشا ہ کا مشیر ( مشیر : مشو رہ دینے والا) ہو گا۔ اور اگر و ہ لوٹا کسی کو دے تو بھی یہی قیا س ہے۔ حضر ت کر مانی ر حمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں کو زہ خا دم ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ یطو ف علیھم و لد ان مخلو ن با کو ابو ابا ریق ( بہشت میں ان پر خا دم کو زوں اور ند ھنو ں کے ساتھ طو اف کر یں گے ) اگر دیکھے کہ اس کا کو زہ ٹو ٹ گیا یا ضا ئع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عو رت جد ا ہو جائے گی یا مر جائے گی۔ اگرکو زے سے اپنے آپ کو پانی پیتے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے ہا ں فر زند پید ا ہو گا۔ خصو صا جب پانی کو صا ف اور خو ش ذائقہ دیکھے ۔ حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ خوا ب میں کو زے کا دیکھنا پا نچ و جہ پر ہے ۔ اول خادم ۔ دوم خز انچی ۔ سوم ، وزارت ۔ چہا رم، فر زند ۔ پنجم ، ایسی جگہ سے تھو ڑی روزی پانا جہا ں سے امیدنہیں رکھتا ہے۔
آبستنی (حمل )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں اپنا پیٹ حاملہ عو رت کی طرح بڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو پیٹ کی بڑائی کے اند از ے پر دنیا کا مال اور نعمت حا صل ہوگی ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرما یا ہے اگر نا با لغ بچہ اپنے آپ کو حمل والا خواب میں دیکھے۔ اگر لڑکا ہے تو اس کے باپ کو نعمت اور مال حا صل ہو گااور اگر لڑ کی ہے تو اس کی ماں کو مال و نعمت ملے گی۔
آبکا مہ ( تر ش پانی ) یا کا نجی
حضر ت ابن سیر ین ر حمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آبکا مہ کاخوا ب میں دیکھنا ر نج اور بیما ری کی دلیل ہے کہ اس کو پینا بیما ری کی دلیل ہے ۔ حضر ت کرما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرما یا ہے کہ آبکامہ کو ا گر گرتا ہو دیکھے یا اس میں سے کچھ نہ پیا ہو تو دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے بجا ت پائے گا اور اگر بیما ر ہے تو شفا پائے گا۔ حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ارشاد فرمایا ہے کہ آبکامہ کا پینا پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، بیماری ۔ دوم ، غم ۔ سوم ،جھگڑ ا ۔ چہا رم حاجت ۔ پنجم ، عیا ل کے ساتھ لڑ ائی ،
آبگینہ ( کا نچ ۔ بلو ر )
اگر خو اب میں دیکھے کہ آگ نے اس کو جلا یا نہیں ہے تو دلیل ہے کہ کر ا ہت (کرا ہت سے :تکلیف سے ) کے ساتھ سفر کرے گا اور اگر آگ کو بھڑ کتا ہے تو دلیل ہے کہ تپ سے بیما ر ہو گااور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا جسم جلا دیا ہے ، دلیل سے کہ جلن کے مطا بق اس کو ر نج و نقصا ن پہنچے گا اور اگر کو ئی دیکھے کہ ا س کے گھر میں آگ لگ پڑ ی ہے اور اس کے سارے جسم کو جلا دیا ہے اور بھڑ کتی ہے اور اس کے دل میں اس سے خوف اور دہشت (دہشت : ڈر ، خو ف ) نہیں آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو محنت اور مصیبت کے سبب بیماری اور ضعف ( ضعف : کمز وری)آئے گا۔جیسے سر دی ، طاعون ، آبلہ اور سر خہ و غیر ہ ۔ اور اگر دیکھے کہ آگ کو پکڑ لیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر بادشاہ سے مال حر م ملے گا۔ اور دیکھے کہ آگ دھو ئیں دار ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حر ام محنت اور ر نج سے ملے گااور بہت ساجھگڑ ا دیکھے گا ۔ اگر دیکھے کہ اس کو آگ سے گر می اور تپش پہنچی ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی شخص اس کی غیبت ( غینت :چغلی ) کرتا ہے ۔ حضر ت کر مانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ کو ئی خوا ب میں آگ کے شعلیلوگو ں پر ڈالتا ہے کہ لو گو ں عد اوت اور دشمنی ڈالے گااور اگر سودا گر خواب میں دیکھے کہ اس کی دکان اور سامان کو آگ لگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا سامان بر باد ہو گایا اس درم کی چیز تین درم میں فر و خت کر ے گااور کسی پر شفقت(شفقت: مہر بانی ) نہ کر ے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی کے گھر میں آگ لگی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ آدمی جنگ اور فتنہ اور بادشاہ کے ظلم میں گر فتار ہو گا اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کا کپڑ ا جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنو ں کے ساتھ لڑے گااور مال کے سبب سے غم نا ک ہو گا اگر کو ئی بڑ ی آگ زمین پر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس علاقے پر جنگ اور فتنہ ہو گا اور اگر کو ئی جلی ہو ئی چیز دیکھے تو دلیل ہے کہ عورتوں کی و جہ سے کسی کے ساتھ لڑے گا۔ اگر دیکھے کہ کسی شہر یا محل یا سر ائے میں آگ لگی ہے اور سب کچھ جلا دیا ہے اور آگ شعلہ مارتی ہے اور آواز خوفناک دیتی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں کارزار ( کارزار : لڑ ائی ، جنگ) یا سخت بیماری پڑ ے گی ۔ اگر دیکھے کہ آگ نے کچھ چیز یں جلا دی ہیں اور کچھ چو ڑ دی ہیں اور خو ف ناک آواز نہیں دیتی ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس مو ضع میں لڑ ائی ہو گی اوراگرشعلے روشن نہیں ہیں تو سخت بیماری پڑ ے گی اور اگر آگ دھو ئیں کے ساتھ دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ اپنے کامو ں میں ڈر اور دہشت دیکھے گااور اگر دیکھے کہ آگ آسما ن سے گر ی اور اس نے شہر یا محضلہ ے اسر ا ئے کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر یا جگہ پر بلا اور فتنہ پڑ ے گا اور اگر دیکھے کہ خو فنا ک آواز تھی اور آ گ شعلے مارتی تھی ۔ لیکن جس جگہ پڑ ی ہے شعلے نہیں مارے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ زبا نی جھگڑ ا اور فساد ہوگا۔ اگر دیکھے کہ زمین کے نیچے سے خوف نا ک آگ بکلی ہے اور آسما ن کی طر ف گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے لوگ خد ا تعالیٰ کے پیا روں کے ساتھ اس آگ کی طاقت کے مطابق جھو ٹ اور بہتا ن کے ساتھ لڑ ائی لڑیں گے اور اگر دیکھے کہ آگ ( بے تحاشا: بے دھڑ ک ) بے تحا شہ جگہ بجگہ جاتی ہے اور وہ آگ کچھ تکلیف نہیں دیتی ہے تو دلیل ہے کہ صا حب خواب فا ئد ہ حا صل کر ے گا اور اگر درویش ہے تو مالد ار ہو گا۔ حضر ت اثعث رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ آسما ن سے بارش کی طر ح بر ستی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ پر بادشا ہوں کی طر ف سے خونر یز ی ( خو نر یز ی : جنگ لڑ ائی وغیر ہ ) اور بلاآئے گی اوراگردیکھے کہ آسما ن سے آگ آئی اور اس کے کھانے کی چیز وں کو جلا دیا تو دلیل ہے کہ اس کی عبا دت حق تعالیٰ کے نز دیک قبو ل ہو ئی ہے ۔ فر ما ن حق تعا لیٰ ہے: بقر با ن یا کلہ النا ر ( قر بانی کہ اس کو آ گ کھا ئے گی) اگر دیکھے کہ آسما ن سے آگ آرہی ہے اور کسی چیز کو نہیں جاتی ہے تو یہ دلیل حق تعالیٰ کے خو ف کی ہے ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے ۔ عنا ب النا ر التی کنتم بھا تکنبو ن ( آگ کا عذاب جس کو تم جھٹلاتے تھے اور اس کو بادشاہ سے خو ف ہوگا اور اگر دیکھے کہ بڑی آگ سے سر ے پر بیٹھے ہو ئے گر م ہو رہا تھا تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک بز ر گ بادشاہ کے نزدیک ہو گا اور اگر دیکھے کہ کو ئی چیز آگ پر پکار ہا تھا تو دلیل ہے کہ دین اور دنیا کا شغل تما م ہو گا۔ اگر دیکھے کہ آگ زمین پر اتر ی اور زمین کی سبز ی کو جلا تی ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خد ا نخو استہ نا گہا نی مو ت بہت آئے گی اور اگر دیکھے کہ ایک بڑی آگ نے قبہ (قبہ : گنبد وغیر ہ) یا منا رہ کو جلا دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس جگہ کا بادشاہ مر ے گا۔ بعض تعبیر بیا ن کرنے والے کہتے ہیں کہ اگر کوئی دیکھے کہ آگ زمین سے نکل کر روشن ہو ئی ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ خز انہ ہو گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ اگر خو ا ب میں دیکھے کہ آ گ کے ٹکڑے کھاتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ یتیموں کا ما ل کھا تا ہے ۔ فرما ن حق تعالیٰ ہے ۔ النین یا کلو ن امو ال الیتمی ظلما انما یا کلو ن فی بطو نھم نا را و سیصلو ن سعیر ا ( جو لو گ یتیمو ں کا مال ظلم سے بھر تے ہیں وہ اپنے پٹیو ں میں آگ کھاتے ہیں اور وہ جلد ی دوزخ میں جائیں گے) اگر دیکھے کہ اس کے منہ سے آگ نکلتی ہے تو اس امر کی دلیل ہیکہ جھو ٹی بات اور بہتا ن ( بہتا ن : جھو ٹا الزام ، تہمت و غیر ہ ) لگا تا ہے اور اگر دیکھے کہ ہر جگہ آگ جلتی ہے تو دلیل ہے کہ ر عیت اوربادشاہی لو گو ں میں ایلچی کاکام کرے گااور اگر دیکھے کہ اس کے پہلو میں آگ روشن ہے اور کو ئی نقصا ن نہیں کر تی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیکی پہنچے گی ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔افر اء یتم النا ر التی تو رون ( کیا تم نے اس آگ کو دیکھا ہے کہ جس کو تم روشن کر تے ہو) اگر دیکھے کہ بڑی آگ لکڑ یوں کو جلا تی ہے تو فتنہ ( فتنہ : فساد ، لڑ ائی وغیر ہ ) اور جنگ پر دلیل ہے ۔فر مان حق تعا لیٰ ہے ۔ کلما او قد و نارا للحر ب ( جب وہ لڑائی کے لئے آگ بھڑکاتے ہیں ) اگر خواب میں دیکھے کہ آگ لوگوں کو جلا تی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دشمنو ں پر فتح ہو گی اور اگر دیکھے کہ آگ نے اس کو جلا دیا اور اس میں روشنی نہ تھی تو دلیل ہے کہ مر ض سرسام سے بیما ر ہو گا اور اگر اس آگ میں نو ر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے خو یشو ں اور فر زند وں میں سے کسی کے یہا ں بچہ آئے گاکہ لو گ اس کی تعر یف کریں گے اور اس نو ر آتش کے بر ابر بز ر گی اور مال پائے گااور اگر رزمگاہ ( رزمگاہ : مید ان جنگ ) میں آگ دیکھے تو یہ سخت بیما ریو ں کی دلیل ہے جیسے آبلہ ، طاعو ن ، سر سام مر گ باگہانی وغیر ہ ۔ خد ا نخو استہ ۔ اگر آگ کو دھو ئیں کے ساتھ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے ڈر اور خو ف ہو گا ۔ اور اگر آگ کو بازار میں دیکھے تو یہ بازار والوں کی بے دینی کی دلیل ہے کہ بازار والے تجارت میں انصاف نہیں کرتے ہیں اور خرید ی ہو ئی چیز وں میں جھو ٹ بو لتے ہیں اور اگر کسی ملک میں آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ وہا ں کے لو گ بادشا ہ کے ساتھ لڑ تے ہیں اور اس سے رعایا پر ظلم ہوتا ہے ۔ اگر نا معلو م مہینے میں آگ دیکھے تو نے دینی کی دلیل ہے اور اگر کسی کے کپڑ وں کو آگ لگی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس پر مصیبت اور دہشت ( دہشت : خو ف ، ڈر ) اور خوف پڑ ے گا۔ اور اپنے آپ کو آگ پر کھڑ ا ہو ا دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کو رنج پہنچے گا۔
آتش افر و ختن (آگ کا روشن کرنا )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خو اب میں آگ روشن کر نا بادشاہ کو قوت کی دلیل ہے اور بغیر دھو ئیں کے آگ دلیل ہے فر وغ اور رونق اور زرو مال اور ساما ن جمعیت ملک جو دل کی خو ہش کے بمو جب ہ واور دھو ئیں والی آگ باد شاہ کے ظلم اور غم و اند وہ اور نقصان پر دلیل ہے۔ اگر گر م ہونے کے لئے آگ روشن کی یا کوئی اور گر م ہووے تو دلیل ہے کہ کو ئی چیز طلب کر ے گااور نفع پائے گا۔ اوراگردیکھے کہ بے فائد ہ آگ رو شن کی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بے وجہ لڑ ائی اور جھگڑ ا کرے گا۔ اگر کع ئی چیز بر یا ن ( بر یا ن کر نا : کسی چیز کو بھو ننا ) کر نے کے لئے آگ روشن کی ہے تو دلیل ہے کہ لو گو ں کی غیبت ( غیبت :کو ئی بات پس پشت کرنا ) کے لیے کو ئی کام کر نے تا تاکہ کسی کا حا ل معلوم ہو اور اگر اس بھنی ہوئی چیزکو کھا ئے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر دوزی اس کو غم و اند وہ کے ساتھ ملے گی۔ اور اگر دیکھے کہ دیگ کے نیچے آگ روشن کرتا ہے اور گو شت یا اورکوئی چیز ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی کام کرے گا کہ جس سے صا حب ( صا حب خا نہ : گھر والا ، گھر کا مالک ) خا نہ کو فا ئد ہ پہنچے گا اور اگر اس دیگ میں کوئی کھانے کی چیز نہیں ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس کا م سے اند وہ اور غم ہوگا ۔ اگر روشنی کے لئے آگ جلا ئی ہے تو دلیل ہے کہ کام کو حجت اور دلیل سے کام کرے گااور اگر حلو ہ بنا نے کے لیے آگ کو روشن کیاہے تو دلیل ہے کہ اس کو نیک بات کہیں گے۔ حضر ت ابر اہیم کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگردیکھے کہ کسیجگہ کو جلانے کے لئے آگ کو روشن کیا ہے تو دلیل ہے کہ اہل مو ضع ( اہل م وضع : گاوں والے) کی بد ی اور غیبت کر ے گی اور اگر آگ کو بغیر کھانے پکانے کے تنو ر یا آتش دان ( آتش دان : چو لہا و غیر ہ ۔ جہا ںآگ جلا ئی جائے) میں روشن کر ے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے خو یشو ں اور اہل خانہ کے ساتھ لڑے گا اور اپنے فائد ہ کے لئے آگ روشن کرنا چاہتا ہے تو آگ روشن نہیں ہو ئی ہیں تو دلیل ہے کہ اپنے علم سے فائد ہ اٹھا ئے گااور اگر بادشا ہ ہے تو عزت اور مر تبہ اور دولت زیا دہ ہو گی ۔ اگردیکھے کہ آگ روشن کی ہے اور بجھ گئی ہے تو یہ اس کے ہلا ک ہونے کی دلیل ہے ۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر خو اب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے تاکہ لوگ اس کی روشنی سے اپنی جگہ پر چلے جائیں تو دلیل ہے کہ لو گ اس کے علم اور حکمت سے فائد ہ اٹھا ئیں گے اور راہ راست پر آئیں گے۔ اگر دیکھے کہ آگ کمز ور ہو ر ہی ہے اور اس کا نور کم ہو رہا ہے تو دلیل ہے کہ صا حب خواب کے احو ال متغیر (احو ال متغیر ہو ں گے: حالا ت بد ل جا ئیں گے)ہو ں گے اور دنیا سے رحلت (رحلت کر ے گا: مر جائے گا) کرے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ جنگل میں آگ روشن کی ہے اور را ہ راست پر روشن نہیں ہے تو دلیل ہے کہ لو گ اس کے علم سے گمر اہ ہوں گے ۔ اور اگر سو دا گر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مو ضع کو جلا نے کے لئے آگ روشن کی ہے اور آگ نے اس کو نہیں جلا یا ہے تو دلیل ہے کہ بد دیا نتی سے خر ید و فر و حت کرے گااور اس کا مال حر ام کا ہو گا اورار دیکھے کہ ہمسایہ کے گھر سے آگ لیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال حر ام پہنچے گا۔
آتشین روشنائی ( آگ کی روشنی )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں آگ ی روشنائی کو دیکھے کہ اس میں رستہ چل سکے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دولت زہد پائیگا اور ار روشنی کو کھڑا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی دولت کی جگہ وہی ہوگی اور اگر آگ کا انگارہ چمکتا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں سلطان ( سلطا ن : بادشا ہ ) کی سو اری ظا ہر ہو گی ۔ اگر اپنے گھر میں انگارا دیکھے کہ اس کا نو ر گھر کو روشن کر تا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام تر قی پر ہو گا اور دولت زیا دہ ہو گی اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس انگار ے کو بجھا دیا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خاند ان میں لڑ ائی اور جھگڑ ا ہوگا ۔
آتش پر ستید ن (آگ کا پو جنا)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ آگ کو سجد ہ کر تا ہے تو اسامر کی دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کو سجدہ کر ے گااور اسکی خد مت میں مشغول ہو گا اور اس کو اس میں صبر اور آرام حا صل نہ ہواور اگر دیکھے کہ تنو ر یا آگ یا چر اغ کو سجد ہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ عورتو ں کی خد مت میں مشغو ل ہوگا اور آگ کو پو جتا اور بو سہ( بو سہ دیتا :چو متا ہے ) دیتا ہے کہ بادشا ہ کا مخبر ( مخبر : خبر دینے والا ، لوگو ں کے حالا ت بتا نے والا ) ہو گا ۔ اگر دیکھے کہ آگ میں خوار ہو کر پھر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کی دو سودا گر ی کی رغبت (ر غبت :خو اہش ) کر ے گا۔ لیکن نتیجہ اچھا نہ ہو گا۔خا ص کر اگر آگ سے جسم پر تکلیف پہنچے ۔ اور اگر آگ سے جسم کو تکلیف نہ پہنچے تو دلیل ہے کہ سلامتی اور جمعیت (جمعیت خا طر :دل کی تسلی) خا طر بادشاہ وقت سے دیکھے گااور اگر خو اب میں آگ کے اند ر چلا جائے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے اسی قد ر فاہد ہ اٹھا ئے گا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ آگ اس کے چہرے یا کپڑے یا ہاتھ سے روشنی دیتی ہے ۔ چنا نچہ لوگ اس کے نو ر سے حیر ان ہوجائیں تو دلیل ہے کہ دشمن اور دونو ں جہا ن کی مراد پائے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ و لخل یلک فی جیبک تخر ج بیضا ء من غیر سو ء (اپنا ہاتھ گر یبان میں ڈالو ، سفید بے عیب نکلے گا)اور یہ معجز ہ حضر ت مو سیٰ علیہ السلا م کا فر عو ن کے مقا بلے میں تھا ۔ حضر ت اسما عیل اثعت رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ آگ کو پو جتا ہے تو دلیل ہے کہ شاہی بازداری (شاہی بازداری : شاہی ملازمت) کرے گااور اگر آگ انگاری کی شکل پر ہے تو اس کی غر ض دین سے مال جمع کرنا ہو گا اور مال حر ا م بہت سا حا صل کرے گا۔
آتشین شر ارہ (آگ کی چنگاری)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں شر ارہ آتش دیکھنا بر ی با ت ہے جو اسے پہنچے گی ۔ اگر آگ کے شر ارے اس پر بے قیا س پڑیں تودلیل ہے کہ محنت اور بلائے سخت میں گر فتا ر ہو گا۔ حضر ت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر یاکو چہ میں آگ کے شر ارے گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور فتنہ اٹھے گا اور اگر آگ کے شر ارے بہت بڑ ے بڑے دیکھے تو دلیل ہے کہ عذاب خد ا تعالیٰ اس کو یا ا س مو ضع کو پہنچے گا۔فر مان حق تعالیٰ ہے : انھا تری بشر ر کالقصر کانہ جملت صغر اَ(بیشک وہ آگ پھینکتی ہے چنگا ریا ں اور نچی محل کے بر ابر گو یا کہ وہ زرد اونٹ ہیں ) اگر دیکھے کہ آگ کے شر ارے لوگو ں میں گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ جنگ اور جھگڑ ا ہو گا ۔ آگ ڈالنا اور آگ سے کھیلنا بہت گالیا ں دینا ہوتا ہے ۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہاتھ میں آگ کا ٹکڑ ا لیا ہو ا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہی کام میں مشغو ل ہو گا اور اگر آگ کے ساتھ دھو اں دیکھے تو کام میں خو ف کی دلیل ہے ۔ اگر خوف میں دیکھے کہ آگ اس کے ہا تھ میں سر د ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ کی خد مت میں مال حر ام حا صل کر ے گااور اگر دیکھے کہ اس آگ میں سے ایک ٹکڑ ا اور لوگو ں کو دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے فعل سے لو گو کو رجن اور نقصان ہو گا اور لو گ اس کی دشمن ہو جائیں گے اور آگ پر کھانے کی چیز یں پکائے اور کھائے تو دلیل ہے کہ لو گو ں سے اچھی اچھی باتیں سنے گا۔ حضر ت جعفر صا دق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں آگ کادیکھنا پچیس وجہ پر ہے (۱)فتنہ(۲)جنگ(۳)فساد(۴)خو ف (۵) خصو مت (خصومت:لڑائی جھگڑا)(۶)بر ی باتیں(۷) کام سے منع(۸) بادشا ہ کاغصہ (۹) عذاب (۱۰) نفاق (نفا ق : دشمنی ، بے اتفاقی) (۱۱) بے راہی(بے راہی: بے دینی ) علم اور حکمت (۱۳) ہد ایت کا راستہ (۱۴)مصیبت (۱۵) تر س(۱۶) جلنا(۱۷) خد مت بادشاہ(۱۸) طا عون(۱۹) سر سام(۲۰) آبلہ(۲۱) کشائش کار(۲۲) فضیلت (۲۳)مال حر ام(۲۴) روزی(۲۵) نفع۔
آتش دان ( آگ کی انگیٹھی )
حضرت ابن سیر ین رحمتہاللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خو اب میں آتش دان عورت ہے کہ گھر کی خد مت کر تی ہے اگر آتش دان لوہے کا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت اہل خا نہ کے خو یشو ں میں سے ہے اور اگر لکڑ ی کا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عو رت منا فق ہے اور اگر آتش دان مٹی کاہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت متکبر وں اور مشر کو ں سے ہے ۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ خواب میں آتش دان کا دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔ اول زن خادمہ ۔ دوم ، کنیز ک ۔
آتش زنہ (چقماق)
حضر ت ابن سیر ین ر حمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش زنہ اور سنگ آشد ان دونو ں شریک ہیں ایک ان میں سے قوی او ر دلیر ہے اور دوسر ا سخت ہے ، یہ دونو ں کو تر قی اور بڑے کامو ں پر لاتے ہیں ۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے آگ نکا لی اور اس سے چر اگ روشن کیا اگر خو اب کو دیکھے والا بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ رعایا اس کے عد ل اور انصا ف سے آرام پائے گااور اگر خو اب دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لو گ اس کے علم اور عقل سے بہرہ یا ب ہو ں گے اور اگر سو داگر ہے تو دلیل ہے کہ لو گوں کو اس سے خیر اور بخشش اور احسا ن پہنچے گااور اگر درویش ہے تو لوگ اس کی خصلت اور کردار سے فائد ہ اٹھا ئیں گے۔ حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آتش زنہ سے اس نے آگ نکا لی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے لئے مال حر ام جمع کرے گایا اس کے کام میں ر شو ت لے گااور اگر پتھر چقما ق میں سے آگ روشن نہ کر سکے تودلیل ہے کہ مال کو طلب کرے گااور نہ پائے گا۔
آتش کد ہ ( آگ پو جنے کا عبا دت خانہ )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں آتش کد ہ بر ی جگہ ہے ۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آتش کد ہ احمق لو گ اور خالی جگہ ہے اور اگر خو اب میں دیکھے کہ آتش کد ہ میں گیا اور وہا ں سے کچھ پایاتو دلیل ہے کہ اسی قد ر ذلت اور خو اری اٹھا ئے گا۔ لیکن بد ی سے رہا ئی پائے گا اور انجام کار اسے پشیمانی ہو گی ۔
آردگو ن
آردگو ن ایک شگو فہ ہے اور اس کا خوب میں دیکھنا رنج اور بیما ری کی دلیل ہے۔ آرد ( آٹا ): آرد ، یعنی آٹا خوا ب میں دیکھنا مال اور نعمت حلا ل کی دلیل ہے جو بغیر رنج کی حاصل ہو گا۔ حضر ت دا نیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آٹا بر ف کی ما نند ہو ا سے آتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قد ر خو اب دیکھنے والے کو مال او رنعمت حلال ہوگی، جہاں سے کہ امید نہیں ہے ۔ حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آرد جو کی تعبیر دین کی درستی کی دلیل اور گہوں کے آٹے کی تعبیر مال و دولت ہے جو تجا رت سے حا صل ہو گی اور بہت فائد ہ ہوگا اور باجر ے کا آٹا تھو ڑے مال کی دلیل ہے ۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ االلہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اپنے آپ کو آٹابیچتے ہوئے دیکھنا اپنے دین کو دنیا کے بدلے فر و خت کر نے کی دلیل ہے ۔
آرد پنیر (آٹے کی چھاننی )
حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ آٹا چھا ننے کی چھلنی خواب میں دیکھنا ایسامر د ہے کہ اپنے دوستو ں اورخویشو ں میں پھر تا ہے ۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں آٹا چھاننے کی چھلنی ایک فضول عورت یا کوئی بد خا دم ہوتا ہے ۔ اگر بڑ ی آٹا چھا ننے کی چھلنی نئی اس نے لی یا اس کو کسی نے دیا تو دلیل ہے کہ کو ئی عورت یا خادم جیسا کہ ہم نے بیا ن کیا ہے ۔ اس کا دوست ہوگا۔ بعض تعبیر بیا ن کر نے والے کہتے ہیں کہ نیک آدمی ہے جو اس کی خد مت میں مقیم ہوگااور دوست ہو جائے گا۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ آٹا چھا ننے کی چھلنی چار قسم پر ہے ۔ اول ، نیک آدمی ۔ دو م ، فضو ل عورت ، سوم ، خا د م۔ چہارم ، تھو ڑا نفع ۔
آرو غ ( ڈکار لینا)
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں ڈکار آتا دیکھے تودلیل ہے کہ ایسی بات کرے گاکہ جس سے اسکی حر مت ہو گی اور اگر دیکھے کہ ڈکار کے ساتھ اسکے گلے سے کھانا نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قریب ہے ۔ حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ڈکار تر ش آیا اور برا آتا ہے تو دلیل ہے کہ ایسی با ت کرے گا کہ جس سے نقصا ن اور خطرہ دیکھے گا اور اگر ڈکار دھو ئیں جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وقت بات کہے گاجس سے لو گ اس کو ملامت کر یں گے اور اس عیب کا انجام پشیمانی ہوگا۔
آزاد شد ن ( آزاد ہو نا)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فر مایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ آزاد ہو ا یا اس کو کسی نے آزاد کیا ۔ دلیل ہے کہ اگر بیما ر ہے تو شفاپائے گا ۔ اگر قر ض دار ہے تو قر ض سے سر خرو ہو گااور اگر حج نہیں کیا ہے تو حج کرے گااور اگر غلا م ہے تو آزادہو گا اور اگر گنا ہ گار ہے تو توبہ کرے گااور اگر غمگین ہے تو خو ش ہو گا اور غم سے رہا ئی پائے گا۔ اگر قید میں ہے تو خلا صی پائے گا۔ حاصل یہ ہے کہ خواب میں آزادی کا دیکھنا نہا یت بہتر ہے ۔
آستانہ (دہلیز )
حضر ت کر مانی ر حمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اوپر کی دہلیز صا حب خانہ ہے اورنیچے کی دہلیز گھر کی صا حبہ ہے اور اگر دیکھے کہ اوپر کی دہلیز گر ی اور خر اب ہوئی تو دلیل ہے کہ گھر کامالک مرے گااور اگر گھر والا دیکھے کے نیچے کی دہلیز گر ی یا جل گئی ہے تو دلیل ہے کہ گھر والی مرے گی۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر گھر والا خو اب میں دیکھے کہ نیچے کی دہلیز یا اوپر کی نئی بد لی ہے تو دلیل ہے کہ عو رت کو طالاق دے کر دوسر ی عورت بدلے گااور اگراوپر کی دہلیز کو ا کھیڑ ا تو دلیل ہے کہ اپنے آپ کو ہلا ک کر ے گااور اگر دیکھے کہ اوپر کی اور نیچے کی دونو ں دہلیز یں اکھیڑ ی ہیں تو دلیل ہے کہ گھر والا اور گھر والی دونو ں مر یں گے۔
آسمان
حضر ت دا نیا ل علیہ السلا م نے فر مایا ہے ۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کو پہلے آسما ن میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت نز دیک آئی ہے اور اگر دوسر ے آسما ن میں دیکھے تو دلیل ہے کہ علم و دانش حا صل کر ے گا۔ اور اگر تیسر ے آسما ن میں دیکھے تو دلیل ہے کہ دنیا میں عز ت اور اقبال پائے گا۔ اور اگر چو تھے آسمان میں اپنے آپ کو دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کا دوست اور مقر ب ہو گا۔ اور اگر اپنے آپ کو پانچویںآسما ن پر دیکھے تو دلیل ہے کہ ہیبت (ہیبت :ڈر ، خو ف ، روزی ، دولت) اور تر س (تر س : ڈر، خو ف ) اور خو ف پائے گا۔ اگر اپنے آپ کو چھٹے آسمان میں دیکھے تو دلیل ہے کہ بخت ( بخت : نصیبہ ، روزی، دولت ) اور دولت اور نیکی پا ئے گااور اگر اپنے آپ کو پہلے آسمان پر دیکھے اور دروازبند پائے تو دلیل ہے کہ اس کے کام کسی بز ر گ مر د کی و جہ سے بستہ(بستہ ہو جائیں گے: رک جائیں گے) ہوجائیں گے اور اگر دیکھے کہ آسمان پر نگا ہ نہیں کر سکا ہے اور سر نیچے ڈالا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بز ر گ مر د کے دیدار سے علیحد ہ ہو گا۔ اگر دیکھے کہ فر شتے آسما ن سے اتر کا اس کے پاس سے گز رتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس پر علم و حکمت کے دروازے کھل جائیں گے۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی اپنے آپ کو آسما ن پر دیکھے تود لیل ہے کہ سفر کرے گااور اس میں دنیا کی عز ت حاصل ہو گی اور اور اگر دیکھے کہ آسما ن (آسما ن کی فضا میں اڑتا ہے : آسما ن اور زمین کے درمیا ن اڑتا ہے )کی فضا میں اڑتا ہیتو دلیل ہے کہ نعمت اور بر کت کے ساتھ سفر کرے گااور اگر دیکھے کہ سید ھا اڑتا جاتا ہے تاکہ آسمان پر پہنچے تو دلیل ہے کہ نقصا ن اور ر نج دیکھے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان پر اس نیت سے گیا ہے کہ پھر زمین پر نہ آئے گا تو دلیل ہے کہ بز ر گی اور با دشاہی پا ئے گا ۔ اور بڑ ا کام کر ے گااور اگر دیکھے کہ آسما ن سے بانگ اور آواز سنتا ہے تو خیر اور سلامتی کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آسما ن سے کو ئی پر ند ہ اس کے ساتھ بات کرتا ہیتو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ خو ش و خر م ( خو ش و خر م : راضی) ر ہے گا۔ حضر ت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ آسمان پر عمارت بنا تا ہے جیسے زمین پر بناتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی مو ت قر یب ہے اور اگر دیکھے کہ دنیا کی بنیاد کی طر ح اینٹ اور مٹی اورگچ اور اینٹوں سے آسما ن پر عمارت بنا تا ہے تو دلیل ہے کہ خداوند خواب دنیا میں مغر ور ہو گا اور اگر دیکھے کہ آسما ن سے بارش کی طر ح شہد بر ستا ہے تو دلیل ہے کہ لوگو ں کی خیرو نعمت (خیر و نعت اور غنیمت حاصل ہو گی : بر کت ہو گی اورمال و دولت ملے گی) اور غنیمت حا صل ہو گی اور اگر دیکھے کہ آسمان سے ریت یا خا ک بر ستی ہے۔اگر تھو ڑی بر سی ہے تو نیکی ہے اگر بہت بر سی ہے تو بر ی ہے۔ اگر دیکھے کہ آسما ن سے بچھو یا سانپ یا پتھر بر ستے ہیں تو یہ اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں عذا ب خد ا نا زل ہو گا اور اگر دیکھے کہ اپنے آپ کو آسما ن پر لٹکادیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا مرتبہ بلند ہو گا ۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ساتویں آسمان پر گیا ہے ۔ ایسی جگہ کہ جہا ں وہم بھی نہیں جاسکتا اور نیچے نہیں آیا تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی موت قر یب ہے اور انجام اچھا ہے اور اگر خوا ب میں دیکھنے والا نیک اورصا لح (صا لح : نیکو کار ) دیکھے کہ نیچے اتر آیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ راہ دین میں زا ہد (زاہد: پر ہیز گار ) اور پر ہیز گار ہوگا اور اگر صاحب خواب نیک اور پر ہیزگار نہیں ہے تو دلیل ہے کہ گنا ہو ں سے توبہ کرے گایا ہلا ک ہوگا۔ اگردیکھے کہ آسمان سے زمین پر آیا ہے تو دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے ہلا کت تک پہنچے گااور صحت وشفاپائے گا۔ اگر دیکھے کہ آسمان اور زمین کے درمیا ن بنیا د قبے یا محل جیسی ہے اور پتھر یا اینٹ کی نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ صاحب خواب علم و عمل مغر ور ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان کے دروازے کھلے ہیں تو دلیل ہے کہ اس سال دعا قبو ل ہو گی اور بارش بہت ہو گی اور پانی و افر ہو ں گے ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے۔ ففتحنا ابو اب السماء بما منھمر و فجر نا الا ر ض عیر نا فا لتقی الما ء علی امر قد قئر (ہم نے آسما ن کے دروازے مو سلاد ھار پا نی سے کھو لے اور زمین کے چشمے پھو ٹے ۔ امر اند از ہ کئے ہو ئے کے مطابق پانی جمع ہو گیا) اگر دیکھے کہ آسما ن کی طر ف سے کوئی ایک دروازہ اس کے واسطے یااس ملک کے لو گو ں کے واسطے کھو لا گیا ہے تولوگوں کی خیر اور نعمت (قبے :گنبد ) پر دلیل ہے ۔ خا ص کر اس کے دوستوں میں زیادہ اثر خیر (خیر اور نعمت : بھلا ئی اور بر کت ) ظاہر ہوگا اور اگر خواب میں دیکھے کہ آسما ن پر سے گر پڑا ہے تو یہ خد ا تعالیٰ کے غصہ کی دلیل ہے ۔ حضر ت اما م جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں آسمان کو سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں خیر (خیر و صلا ح: بھلا ئی اور بہتری ) و صلا ح اور امن ہوگا اور اگر سفید دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ رنج اور بیماری ہوگی۔اور اگر آسما ن کو سر خ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک میں جنگ اور خو نر یز ی ( خو نر یز ی : لڑا ئی ) ہو گی اور اگر دیکھے کہ آ سمان سیا ہ ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس ملک میں فتنہ (فتنہ عظیم : بڑا فساد) عظیم بر پا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ آسمان معمو ل سے زیا دہ روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین میں روشنی حاصل ہوگی۔ اگر دیکھے کہ اس کے بر ابر آسما ن کا دروازہ کھلا ہے تو دلیل ہے کہ خیر اور روزی کا دروازہ اس پر کھلے گااور عا لم اور حکیم ہو گا اور اس سے بہت لو گوں کو روزی پہنچے گی۔ اور اگر آسما ن میں سر خ نشان ستونوں جیسے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کے نیک لوگوں کو نصر ت حا صل ہوگی اور اگر دیکھے کہ وہ آسمان کی پر ستش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بے دین اور گمر اہ ہوگا۔ حضر ت اسماعیل اثعت رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ آسما ن سے پتھر بارش کی طر ح آتے ہیں تو اس امرکی دلیل ہے کہ اس مو ضع میں سخت عذاب پڑے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :وامطر نا علیھم حجارۃ من سجیل( اور ہم نے ان پر پکی ہوئی مٹی کے پتھر برسائے) اور اگر دیکھے کہ آسمان سے گیہو ں اور جو بر ستے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں رنگارنگ کی بے قیا س نعمت اور امن اور کسب معاش لوگوں کو حاصل ہوگا۔
آستانہ (چو کھٹ)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بلند ہوا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت اور مر تبے کی بز رگی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستا نہ گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مر تبے سے گرے گا اور لوگو ں میں ذلیل ہوگا اور اگردیکھے کہ اس کے گھر کا آستانہ بارش کی طر ح صاف پانی گراتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر مال و نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کے آستا نہ سے سانپ اور بچھو گرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے یا حا کم سے اس کو ر نج پہنچے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ گھر کا آستا نہ اس پر گراہے اور وہ خود اس کے نیچے پھنس گیا ہے تو اس کی ہلا کت کے خوف سے دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے :۔ فخر علیھم السقف من فو قھم (ان پر ان کے اوپر سے چھت گر پڑ ی ) اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر کا آستا نہ کئی طر ح کے رنگو ں سے منقش ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ زینت اور آرائش کے ساتھ دنیا میں اپنی زند گی بسر کر ے گا۔
آسیا ب ( پن چکی)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ پن چکی پر غلہ پسو اتا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ پن چکی کے مالک سے اس کو بہت سا فا ئد ہ پہنچے گا اور اگر خواب میں دیکھے کہ پن چکی کاپتھر ٹو ٹ کر بے کار ہو گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کا ما لک مرے گااور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھر کو شگا ف آگیا ہے تو اس میں خلل ظا ہر ہواہے ، تو اس امر کی دلیل ہے کہ پن چکی کے ما لک کی عیش میں خلل واقع ہو گا اور اگر دیکھے کہ پن چکی کے پتھرکو کسی نے چر ا لیا ہے تو دلیل ہے کہ پن چکی والے کو نقصا ن ہو گا۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کاخواب میں دیکھنا جنگ اورخصومت (خصو مت :لڑائی ، جھگڑا فسا د و غیر ہ) پر دلیل ہے اور اگر اپنے آپ کو پن چکی کے اندر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کسی کے ساتھ چھگڑا ہو گااور اگر جانے کہ چکی اس کی ملکیت ہے تو کام سہل ہوگا۔ اور اگر پن چکی میں غلہ نہیں ہے اور دیکھتا ہے کہ کس طر ح پھر تی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر کو جائے گااور اگر دیکھے کہ پن چکی کا پا ٹ تا نبے یا پیتل یا لو ہے کاہے ۔ یہ سب جنگ اور کارزار (کارزار:جنگ، لڑ ائی ) کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ پا ٹ کانچ کاہے تو دلیل ہے کہ اس کو عو رتوں کے ساتھ جھگڑا ہوگا ۔لیکن اگر دیکھے کہ پن چکی اپنے ہا تھ سے پھیر تا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شر یک سخت دل ہو گا اور اس کی وجہ سے کام میں انتظام نہ ہو گا۔ حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پن چکی کا خواب میں دیکھنا پانچ وجہ پرہے ۔ اول ، بادشاہ ۔دوم ، رئیس۔سوم، مالداری ۔ چہا ر م ، جلد ی یا دیر سے مرے گا۔ پنجم ، بادشاہ کاخوان سالار ہوگا۔ اور چکی کی جگہ دیکھنا ، جگہ کار ئیس و بز رگ ہونا ہے۔ اوراگرچکی کو خر اب کو پھر تے دیکھے تو دلیل ہے کہ چیز چکی میں ہے خر اب ہو گی۔
آسیا بان ( چکی والا)
چکی والا خوا ب میں وہ آدمی ہوتا ہے کہ جس کے ذر یعے اہل خانہ کو روزی ملتی ہے اور روزی کماتا ہے تا کہ اہل خانہ اس پر گز ر کر یں ۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چکی والے کو خو اب میں دیکھنا ایسے مرد کا دیکھنا ہے کہ جس کے ہا تھ میں روزی ہوتی ہے۔ اگر آسیا بان جو ان سے ہے تو تعبیر نیک ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ چکی کو گد ھا یا اونٹ جتا ہوا ہے تو اچھی طر ح آٹا گر تا ہے تو دلیل ہے کہ آسیا بان کو دولت اور اقبال حا صل ہے اور اگر چکی کے پھرنے کے وقت چکی والا چکی کے پتھر کی آواز سنتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے کام میں قو ت ہوگی ۔
آشتی کر دن (صلح کرنا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ کو ئی صلح کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اگر دیکھے کہ صلح میں کسی کو فساد دین کی وعوت دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راہ دین اور صلاح و خیر کی دعوت دیتا ہے اور اگر دیکھے کہ کسی کو غصہ کے ساتھ دین کی صلا ح دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فساد اور شر کی صلاح دیتا ہے۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں صلاح کر نی تین وجہ پر ہے۔ اول ،درازی عمر ۔ دوم ، قوت کی دلیل ہے ۔ سو م ، پسند یدہ اعتقا د اور عمد ہ خصلت ہے ۔
آغو ش گر فتن (گو د میں لینا)
حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی مشہو ر آدمی کو گو د میں لیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص نیک اور صالح ہو گا اور دین کی خیر پائے گااور اگر دیکھے کہ بچے کو گود میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ محبو ب فر زند کاخواست گار ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ شیر کو آغوش میں لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے صلح کرے گا۔
آفتا ب ( سورج)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خو اب میں آفتاب بادشاہ یا خلیفہ بز ر گوار ہوتا ہے۔اگر خواب دیکھے کہ اس نے آفتا ب کو آسما ن سے پکرڑا ہے یا اپنی ملکیت میں لیا ہے ۔ دلیل ہے کہ بادشاہی یابز ر گی پائے گا۔ یا بادشا ہ کا دوست اور مقرب (مقر ب ہو گا:نز دیکی ہو گی) ہوگا اور اگر دیکھے کہ خود آفتا ب ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ آفتا ب کے اندازے پر بادشاہ ہوگا ۔اگر بادشاہی کے اہل سے نہ ہو گا،تو اپنی ہمت کے برابر بز ر گی اور حشمت پائے گا ۔اور اگردیکھے کہ آفتا ب سے جنگ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس کے ساتھ جنگ اور خصو مت کرے گااور اگر دیکھے کہ آفتا ب کی جگہ چا ند قائم ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ ہوگااور سلطنت بر قر ار رہے گی۔اور اگر دیکھے کہ آفتا ب سے نو ر لیتا ہے تو دلیل ہے کہ بڑے بادشاہ سے ملک لے گا۔ اور اگردیکھے کہ آفتا ب کوپکڑ ا ہے ، لیکن آسمان سے نہیں اوراس کی شعا ع اور نو ر بھی نہیں ہے اور تاریک و تیر ہ ہے تو غم سے نجا ت پائے گااور اگر دیکھے کہ آفتا ب تاریک اور سیا ہ ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اپنے کامو ں میں محتا ج ہوگا۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرما یا ہے کہ خوا ب میںآفتا ب بز ر گو ار بادشاہ ہوتا ہے اور چا ند وزیر ۔اور زہر ہ عورت اور عطا ردبادشاہ کا منشی اور مر یخ شاہی پہلوان اورباقی ستارے بادشاہی لشکر ہوتے ہیں ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آفتا ب باپ اور چاند ماں اور باقی ستا رے بھا ئی ہوتے ہیں ۔چنانچہ حق تعالیٰ نے اپنے پاک کلام میں حضر ت یو سف علیہ السلام کے قصے میں بیا ن فرمایا ہے :انی رایت احد عشر کو کبا والشمس و القمر رایتھم لی ساجد ین (میں نے خواب میں گیا رہ ستارے دیکھے اور آفتا ب اور چاند کو دیکھا ہے کہ مجھ کو سجدہ کرتے ہیں) اور جو زیادتی اورکمی آفتا ب اور مہتاب اور ستاروں میں دیکھے تو ماں باپ اور بھا ئیو ں پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ آفتا ب روشن اور پاکیزہ نکلا ہے اور اس کے گھر میں چمکا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے خویشو ں میں سے عورت چا ہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابر (ابر و غیر ہ :بادل وغیر ہ ) آفتا ب کے نو ر کو ڈھا نپتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ کا حال خطر نا ک ہو گا اور اس کے احو ال خا ص کر جب آفتا ب کو کھلتا دیکھے بد ل جائیں گے اور اگر دیکھے کہ آفتاب سیا یء سے روشنی میںآیاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ بیما ر ہو کر جلد ی شفاء (شفا پائے گا:صحت پائے گا) پائے گا۔ اگر دیکھے کہ آفتا ب کے جسم پر رسی یا دھا گہ لٹکا ہوا ہے اور اس نے اس پر ہاتھ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے مد اور قوت حاصل ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ رسی ٹو ٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو دلیل ہے کہ بز ر گی اور مر تبے سے گر جائے گا۔ اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں آفتاب یا مہتا ب کو سجد ہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے گنا ہ یا خطا ظا ہر ہوگی اور اگر دیکھے کہ آفتا ب یا ما ہتاب یا تمام ستارے ایک جگہ جمع ہیں اور ان کے نو ر کو لیتا ہے تو دلیل ہے کہ جہا ن کی بادشاہی حا صل کر ے گااورجہا ن کے سب بادشاہ اس کے تابع (تا بع ہو ں گے :ما تحت و فر مانبر دارہوں گے) ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ سورج چاند اور ستارے پکڑے ہیں اور سب سیا ہ ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا ہلاک ہوجائے گا۔ خا ص کر اگر ظالم اور ستمگر بھی ہے ۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ آفتاب کے درمیا ن سیا ہی کانقطہ ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کادل ملک میں مشغو ل ہوگا اوراگر دیکھے کہ دو آفتا ب آپس میں لڑتے ہیں تو دلیل ہے کہ دو بادشاہ آپس میں جنگ کریں گے اور اگر آفتا ب کو زمین پر اترا ہو ا بے نو ر دیکھے تو دلیل ہے کہ اس ملک کابادشاہ سلطنت سے معز ول ہو گااور ملک سے بے بہر ہ ہو گا ۔ اور اگر آفتا ب کو اپنے ہاتھ میں سیا ہ دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اور خواب دیکھنے والا دونو ں غم میں متلا ہوں گے اور اگر دیکھے کہ آفتا ب کسی سوراخ میں گم ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ مر ے گااور عام خلقت کو رنج و غم ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ آفتاب اور ستاروں کوکسی چیز نے چھپا لیا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ لشکر سمیت دشمن سے شکست کھائے گا۔اور اگر دیکھے کہ آفتا ب کی پر ستش کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ کسی بڑے بادشاہ کامقر ب (مقر ب :نز دیکی) ہو گا۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کاچہر ہ آفتا ب کی طر ف ہے پھر آفتاب سے چہر ہ پھیر لیا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے کافر تھا ، پھر مسلما ن ہو ا اور انجا م کار پھر کافر ہوجائے گا۔ اور اگر خوا ب میں دیکھے کہ آفتا ب کو پھر دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس ملک کابادشاہ کسی باامید چیز سے رنج پائے گا ۔ اور ار آفتا ب کو اپنے ساتھ باتیں کرتے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے مرتبہ اورحشمت (حشمت پائے گا:دو بد بہ پائے گا)اور بز ر گی پائے گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعا لیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ آفتا ب کو دیکھنے کی تعبیر آٹھ وجہ پرہے ۔اول ،خلیفہ ۔دوم ، سلطا ن بزرگ۔سوم، رئیس۔چہارم ، حا کم بزر گ ۔ پنجم ، عد ل بادشاہ ۔ ششم ، رعیت کافا ئدہ ۔ ہفتم ، مر دکے لئے عورت اور عورت کے لئے مرد۔ ہشتم ، نیک اور روشن کام ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ وہ آفتاب کو سجد ہ کرتاہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر مہر بانی کر کے اپنا مصا حب (مصاحب :دوست ) بنا ئے گا۔ مرتبہ بڑا ہوگا۔ ملک کے رئیس اور امیر عدل کریں گے اور صر ف آفتا ب کی شعاع کو دیکھنا اس کے بر عکس حکم رکھتا ہے ۔
آفتابہ(کوزہ)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کو زہ زن خادمہ یا کنیزک (کنیزک:لو نڈ ی) ہے کہ جس کے سپر د چراغ روشن کر نے کاکام ہوتا ہے ۔ بعض تعبیر بیا ن کرنے والے کہتے ہیں کہ کوزہ قومی خادم ہے کہ قو م اس کی طاعت کرتی ہے اور گنا ہ سے پر ہیز کرتی ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس نیا کوزہ ہے ۔یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خا دمہ یا کنیز ک حا صل ہوگی اسی صفت کی کہ جس کابیا ن ہو چکا ہے اور اگر دیکھے کہ کوزہ ٹوٹ گیا ہے تودلیل ہے کہ خادمہ یا کنیز ک بیما ر ہوگی یا مر جائے گی اور اگر دیکھے کہ کوزہ ضا ئع ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خا دمہ یا کنیزک بھا گ جائے گی یا اس سے جد ا ہو جائے گی۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کوزے کادیکھا نو و جہ پر ہے۔اول ، عورت ۔ دوم ، خادم ۔ سو م ، کنیز ک ۔ چہارم ، قوام ۔ پنجم ، جسم ۔ششم ، عمر دراز۔ ہفتم ، مال و نعمت ۔ ہشتم ، خیر و بر کت ۔ نہم ، عور توں کی طر ف سے راحت ۔
الج (زعر ور)
الج (الج :ایک قسم کامیو ہ ہوتا ہے ، بعض کہتے ہیں کہ کنار یہی ہے) کو عربی میں زعر ور کہتے ہیں ۔ اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ الج کھاتا ہے تو رنج اور بیماری کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس کے پاس الج ہے یا کسی کو دی ہے یا اس کو گھر کے باہر ڈالا اور نہ کھا ئی تو دلیل ہے کہ رنج اور بیماری سے امن ہوگا ۔ حا صل یہ ہے کہ خواب میں الج کا کھانا خیر اور فائد ہ نہیں دیتا ہے۔
آماس (سو جن)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خو ا ب میں آماس(آماس :بد ن پر سوج کاہونا)مال ہے اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم پر آماس ظاہر ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال ملے گا۔ خا ص کر اگر اس آماس میں بہت پیپ بھی دیکھے ۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اس جسم پر آماس ہے اور تکلیف ہوتی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد د حلا ل مال پائے گااور اگر آماس سے اس کو تکلیف نہیں ہے تو دلیل ہے کہ حر ام مال پائے گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جسم پر آماس کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے۔اول ، مال زیا د ہ ہو ۔ دوم،عورت فائد ہ مند ہو۔ سوم ، لڑکا ہو گا۔چہارم ، مراد پو ری ہوگی۔ پنجم، غموں سے امن میں ہوگااور اگر تمام بد ن سوجا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو یہ پانچ چیز یں حاصل ہوں گی۔
آہک (چو نہ)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ چونہ کے ساتھ جسم سے بال مونڈے ہیں ۔اگر مال دار نہیں ہے تو اسی قدر مال دار ہوگااور اگر غمگین ہے تو غم سے نجات پائے گا اور اگر قر ض دار ہے تو قر ض ادا کرے گا۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں چو نے سے بال اڑانا ، اگر مالد ار ہے تو مال اور بھی زیا دہ ہو گااور اگر درویش ہے تو قر ض ادا ہو گااور کافر وں کے لئے اسلام کانشان ہے۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں چوناتین وجہ پر ہے ۔ اول ، خیر ہے ۔ دوم ، بر ی نا خو ش باتیں ہیں ۔سوم ، مشکل کام ۔ اور چونے کی عما رت وغیر ہ بنا نا بر ی تعبیر رکھتا ہے۔
آہن (لو ہا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ معمو لی آہن کاخواب میں دیکھنا خادم ہے۔ ورنہ بقدر آہن دنیا کامال ملے گااور اگردیکھے کہ اس کو کسی نے خواب میں لو ہا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس لوہے کہ قد ر پر کو ئی اس کو دنیا وی مال دے گا۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں لوہے کا دیکھنا صلا حیت اور بادشاہت سے نسبت رکھتا ہے چنا نچہ حق تعالیٰ نے قر آن مجید میں فرمایا ہے:۔وانزلنا الحید فیہ باس شدیدومنافع للناس(ہم نے آہن کو اتا را ۔اس میں سخت لڑائی اور لوگوں کے لئے فا ئد ے ہیں ) اگر دیکھے کہ لو ہے کو پتھر سے نکالا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو سختی پیش آئے گی ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے۔ قل کو نوا حجا زۃاو خیااو خلقامما یکبر فی صد ور کم (کہہ دو کہ تم پتھر یا لو ہا ہو جاؤ ۔ یا اس سے بھی بڑھ کر جوتمہارے خیال میںآئے) حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آہنگر ی (آہنگر ی :لوہارا کام ) کرتاہے ۔ حا لانکہ وہ آہنگر وں میں سے نہیں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ کسی کے ساتھ جھگڑا ہوگا۔ اور اگر یہ خود آہنگر ہے تو یہ خواب خیر و منفعت (خیر و منفعت:بہتر ی او ر فائد ہ ) کی دلیل ہے اور بعض تعبیربیا ن کر نے والے کہتے ہیں کہ آہنگر ی کی تاو یل بادشاہ اوربز رگ ہے۔ جو کہ عادل اور انصاف کر نے والا ہو۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دیکھنا آہنگر کو خواب میں جبکہ وہ معر وف اور واقف ہوتو بادشاہی کی دلیل ہے ا ور اگر معر وف کو نہ دیکھے تو جو کچھ دیکھا ہو گا، اس کی نیک اور بد تعبیر کی طر ف رجو ع کر ے گی اور اگر خو اب میں دیکھے لوہے یا پیتل کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص لو گو ں کی غیبت کر تا ہے اور برا کہتا ہے۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ جو چیزخواب میں لوہے کی خواہ سو زن (سوزن :سو ئی) دیکھے۔ دلیل نفع اور قوت اور ولایت اورتوانائی (توانائی:ہمت ۔ طاقت )اور دشمن پر فتح پا نے کی ہے۔
آہو (ہر ن)
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ ہر ن کو پکڑا ہے تو دلیل ہے کہ خو ب صو رت کنیز (کنیز :لونڈی ) حا صل کرے گا۔ اگر اس نے دیکھا ہے کہ اس نے ہر ن کے گلے کو کاٹا ہے تودلیل ہے کہ دوشیزہ لڑکی کے کنو ار پن کو تو ڑ دے اور اگر دیکھے کہ ہر ن کا پیچھے سے گلا کاٹا ہے تودلیل ہے کہ کنیز کے ساتھ خلا ف شریعت جماع( جماع کرے گا:مبا شر ت کرے گا) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کاچمڑا اتا را ہے تو دلیل ہے کہ غر یب عو رت کے ساتھ زنا(زنا کرے گا:فعل بد کرے گا) کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کا چمڑا کھایاہے تو دلیل ہے کہ اس کو خوبصو رت عورت ملے گی اور اگردیکھے کہ ہر ن کا چمڑا یا گوشت یا چر بی کھاتا ہے یا اس کی طرف واپس آئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ما لد ار عورت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے ہر ن کو مارا ہے کتو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے غم ناک ہوگا۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ہر ن کے پیچھے گئے اور اس کو گرایا ہے تو دلیل ہے کہ دوشیزہ (دوشیز ہ عورت :نو جوا ن عو رت)عورت یا کنیز حاصل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ہر ن کو شکار کے وقت گرالیا ہے تو دلیل ہے کہ مال (مال غنیمت پائے گا:لوٹ کا مال پائے گا)غنیمت پائے گااور اگر دیکھے کہ ہر ن گھر میں مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ عورت کی طر ف سے اس کو غم و اندوہ پہنچے گا اوردیکھے کہ ہر ن کو پتھر یا تیر سے مارا ہے تو دلیل ہے کہ نالا ئق بات کسی عورت کو کہے گا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ ہاتھ سے ہر ن کو پکڑا ہے ۔یا ا س کو کسی نے دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ا س کو کنیز سے فرزند حاصل ہوگا۔ حضر ت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایاہے کہ خواب میں ہر ن کا دیکھنا چاروجہ پر ہے۔ اول ، عورت ۔دوم، کنیز ۔ سوم ، فرزند ۔چہارم ،عورتوں سے فائد ہ حا صل کرنا۔
آواز
حضرت ابن سیر ین رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مر د کی آواز خو اب میں بلند ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں میں بز ر گی پائے گااور اگر کو ئی دیکھے کہ اس کی آواز بلند ہو گئی تھی تو یہ اس کے بلندی قد ر کی دلیل ہے کہ اس کانا م اورآواز بلند ہوگی ۔ اوراگر دیکھے کہ اس کی آواز کمزور ہو گئی تھی تو دلیل ہے کہ اس کا نام اور آواز ضعیف ہو گی ۔ چنا نچہ کوئی اس کو یاد نہ کر ے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آواز کی بلند ی مردوں کے لئے بز رگی اور بلند ی نام کی دلیل ہے اور عورتو ں کے لئے خواب میں آواز بلند کادیکھنا بر ا ہے ۔
آو یختن (لٹکا نا)
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو لٹکا نے کا حکم دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے حشمت (حشمت :بد بہ، بز ر گی و مر تبہ ) اور بز ر گی پائے گالیکن اس کے دین میں خلل پڑے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو لٹکے ہوئے دیکھتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس قو م پر حکو مت او ر سر داری پائے اور اگر دیکھے کہ لوگ جمع ہیں اور اس کو لٹکا دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سر دار اور فر مانر و ا ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی بامعلو م بو ڑھے نے اس کو لٹکادیا ہے اور لو گ اس کا نظارہ کر رہے ہیں تو دلیل ہے۔کہ مخلو ق پر حا کم ہوگا ۔ خا ص کر اگر اپنو ں کو بھی نظا رے میں شامل دیکھے اور اگردیکھے کہ اپنے آپ کو لٹکا دیا ہے اور کسی نے اس کانظارہ نہیں کیا ہے بلکہ اپنے آپ کو خو د ہی لٹکا ہو ا دیکھا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اپنو ں پر حکو مت کرنی چاہتا ہے۔ لیکن اس کاکوئی شخص مطیع (مطیع نہ ہو گا :کو ئی فر مانبر داری نہ کرے گا) نہ ہو گا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کو لو گوں نے لٹکا یا ہے اور رسی کٹ گئی ہے اور وہ گر پڑا ہے تو بز رگی اور عزت اور مر تبے سے گرنے کی دلیل ہے۔
آئینہ(شیشہ)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ خواب میں آئینہ دیکھنا ولایت اور مر تبہ ہے اور اگردیکھے کہ اس کے پاس آئینہ ہے ۔ یا کسی نے اس کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ آئینہ کی بڑائی کے اندازے پر قد ر اور مرتبہ ولا یت اور نعمت پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی کو آئینہ دیا ہے کہ اپنا مال و متاع (مال و متاع:مال و اسبا ب) کسی کے سامنے پیش کرے گااور اگر دیکھے کہ چاند ی کے شیشے میں نگاہ کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مرتبے اور عزت کو نفر ت کی نگاہ سے دیکھے گا۔ کیو نکہ تعبیر بیان کرنے والے چاندی کے شیشے کو بر ا خیا ل کرتے ہیں۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں لو ہے کہ شیشے کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اگراس کی عورت حامل ہے تو لڑکا پید ا ہوگاسب باتوں میں باپ کی مشابہ(باپ کی مشابہ:باپ جیسا ہو گا)ہو گا۔اور اگر یہی خوا ب عورت حا ملہ دیکھے تو لڑ کی پید ا ہو گی جو سب طر ح سے اپنی جیسی ہو گی ۔ اور اگر عورت حاملہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا شو ہر اس کو طلا ق دے کر دوسر ی عورت کرے گااور و ہ عورت دوسر ا شو ہر کرے گی ۔اور اگر لڑ کا خو اب میں شیشہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا بھائی پید ا ہوگا۔ اگر لڑکی نے شیشہ دیکھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اور ہمشیرہ آئے گی ۔ اور حا کم یا بادشاہ شیشہ دیکھے تو معزو ل (معز ول ہوگا:تخت سے اتارا جائے گا)ہوگا اورحکو مت اس کے ہاتھ سے نکل کر کسی اور کو ملے گی جو اس کاجائے نشین (جانشین ہو جائے گا:اس کی جگہ دوسراتخت پر بیٹھے گا) ہو جائے گا حضر ت جابر مغر بی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں خوف صو رت چہر ہ آئینہ میں معروف دیکھا ہے تو بادشاہ ہوگا اور اورغیر معر وف ہے تو جیسے دیکھا ہے ، اس کی تاویل اور بد آئینہ دیکھنے والے کی طر ف رجو ع کرے گی۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ خواب میںآئینہ دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، عورت ۔دوم پسر ۔سوم،جادوفرمان ۔چہارم، یارودوست ۔پنجم ، شریک ۔ ششم، کار روشن ۔ اور یہ بھی آپ نے فرمایا ہے کہ اگر غریب آدمی خو اب میں آئینہ دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت اور بز رگی پائے گی اور اگر لڑکی دیکھے تو اس کی شادی ہو گی اور شو ہر (شوہر کے نزدیک عز یز اور گرامی ہو گی:اس کا خا وند اس کی قدر کرے گا)کے نز دیک عز یز اور گرامی ہوگی۔اور اگر خو ا ب میں دیکھے کہ اس کو کسی مجہو ل آدمی نے شیشہ دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ غائب دوست کودیکھ کرخوش ہو گا۔
ابر (بادل )
حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ بادل خو اب میں دیکھنا چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، ابر سفید۔دوم ، ابر سیا ہ ۔ سوم ، ابر زرد۔ چہا رم ، ابر سر خ،۔ پنجم ، ابر بر سنے والا ۔ ششم ، ابر نابر سنے والا ۔ اور ہر ایک کی تعبیر خا ص ہے۔ اگر کوئی خواب میں اپنے آپ کو ابر سفید بر سنے والے کے نیچے دیکھے ۔ تو دلیل ہے کہ خد ا تعالیٰ اس کو علم و حکمت عنا یت فر مائے گااور لوگوں کو اس کے علم و حکمت سے فا ئد ہ ہوگا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابر زرد کے نیچے ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور بعض تعبیر بیا ن کر نے والے کہتے ہیں کہ عورت پائے گاجس سے رنج و غم اٹھا ئے گا۔ اور اگراپنے آپ کو سر خ بادل کے نیچے دیکھے تو محنت (محنت اور بلا :دکھ اور تکلیف ) اوربلا اور گر فتا ری کی دلیل ہے ۔ کیو نکہ خد ا تعالیٰ نے جس قوم پر عذاب بھیجا ہے ۔ پہلے اس پر سر خ ابر ظا ہر ہو ا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سید ھا اس کے سر پر کھڑاہو گیا ہے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ حکو مت پائے گااور اگردیکھے کہ ابر اس کے سر پر سے گز ر گیا ہے ۔ تو دلیل ہے کہ اس کی صحبت کسی نیک شخص اور اہل مرتبہ سے ہوتی ہے اور اس کی مر اد اس سے حاصل ہوگی۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ بادل کو ہو ا میں چلاتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عالمو ں اور حاکموں کی صحبت حا کمو ں کی صحبت میں رہے گا: ) میں رہے گا۔ اور اگر یہ خواب بادشاہ دیکھے تو دلیل ہے کہ اپنی دلایت میں قاصد ان باخبر کو بھیجے گااور اگر خواب میں دیکھے کہ بادل کو ہو ا میں پکڑ کر زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ نیکی اور بز ر گو ں اور علم حا صل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادل اس کے سر پر سایہ کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس سال خیر اورنعمت بہت پائے گا۔ فرما ن حق تعالیٰ ہے :۔ وظللنا علیکم الغمام وانز لنا علیکم المن والسلو ی کلو ا من طیبات مارزقنکم(اور ہم نے تم پر بادل کو سایہ کیا اور تم پر من اور سلو یٰ اتارا ۔ ہم نے جو پاک چیز یں تم کو عنایت کی ہیں ، کھاؤ) اور اگر دیکھے کہ بادل کو کوئی کپڑ ا سیا ہ ہوا تھا اور اس نے پہنا تو دلیل ہے کہ اتنا علم اسے حا صل ہوگاجو کسی کو نہ ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ ابر نے تمام جہان کو ڈھانپا ہے اور بر سانہیں ہے تو یہ بر ی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھا ہے کہ بادل کو جمع کیا یا اٹھا یا یا کھایا تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ حکما ء (حکما ء :حکیموں ، دانا ؤ ں ) میں عقل و دانش سے ممتاز ہوگا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرما یا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر کو کھا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسکی زند گی حکمت سے ہوتی اور اگر دیکھے کہ ابر سیا ہ ایک جگہ پر گھر ا ہوا ہے تو یہ اس ملک پر حق تعالیٰ کے عذاب کی دلیل ہے ۔ جس کو ابر کے نز دیک دیکھے گا، وہ عذ اب حق کے نز دیک ہو گااور اگر ابر کے ساتھ بارش کو دیکھے تودلیل رحمت اور خیر ات کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ بادل سے بارش کو پیتا ہے تو دلیل ہ کہ اسی قد ر رحمت اور نیکی دیکھے گا۔ اور اگر بادل کے ساتھ بارش اور سخت کڑ ک ہے تو یہ ماں باپ اور مسلما نوں کی دعا سے ڈرنے کی دلیل ہے اور اگر کڑ ک کے ساتھ بجلی دیکھے تو یہ سخت قوی (سخت قوی عذاب :نہا یت بڑا عذاب ) عذابو ں کی دلیل ہے اور اگر اپنے گھر او جگہ پر ابر چھایا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کے فر زنداور اہل خانہ (اہل بیت :گھر والے ) کو بادل کی تنگی اور تاریکی کے اند زے پر دانش اور حکمت حا صل ہوگی۔ حجر ت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ بادل خوب میں دیکھنانو وجہ پرہے۔اول ، حکمت ۔دوم،دوم ، ریا ست ۔ سوم ، بادشاہ ۔ چہارم، رحمت ۔پنجم ، پر ہیز گاری ۔ ششم ، عذاب ۔ ہفتم ، قحط۔ ہشتم ، بلا ، نہم ، فتنہ ۔
ابر (اسفنج )
حضر ت اسماعیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں ابر سیا ہ ، ڈر اور خو ف اور سختی کی دلیل ہے اور برسنے والا ابر خیر و بر کت اور فر ا خی کی دلیل ہے اور غم و اندوہ بھی ہوتاہے ۔ لیکن وہ ابر کہ جس جو دریا کے کنارے سے لاتے ہیں اور جس کو عر بی زبا ن میں اسفنج کہتے ہیں ۔ اس کو خواب میں دیکھنا اس امر کی دلیل ہے کہ جس اند ازے پر دیکھا ہے اسی اندازے پر مال غنیمت حا صل ہوگا۔
ابر و ہا (بھو یں )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ ابر و کا خواب میں دیکھنا دین ہے۔اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے ابر و پو رے بے نقصان ہیں تو دلیل ہے کہ اسکی زینت پو ری اور کامل ہیاور اگر دیکھے کہ اس کے ابر و گر گئے ہیں تو اس کی تاویل پہلے کے خلاف ہے حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابر و نہیں ہیں یا ان کے بال گر گئے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ ایک چیز کا ارادہ کر ے گاجس سیاس کے دین میں بد نا می اور فساد ہو گا اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی چیز کا قصد کرے گاجس سے نیک نامی اور دین کی اصلاح(دین کی اصلا ح ہو گی : دین کی بہتری ہوگی) ہو گی ۔ اگر دیکھے کہ اس کے ابر و سفید ہوگئے ہیں تو دلیل ہے کہ ا س کا علم اور تحمل زیا دہ ہوگا، لیکن مال کانقصان ہوگا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر ایک ابر و کو گر اہو ا دیکھا اور دوسر ی کو اکھڑا ہوا دیکھا تو دلیل ہے کہ اس کے مال اور مرتبے میں نقصا ن پڑے گا۔ اور بعض کہتے ہیں کہ دین کی زینتکے نقصان پر ابر و کا گرنا اور اکھڑنا دلیل ہے۔ ابر یشم :
ابر یشم
ابر یشم کو خواب میں دیکھنے ک تاویل قز یعنی ریشم کی دیکھنے کی مساوی (مساوی ہے :برابرہے) ہے ۔جس کاذکر حر ف قاف میں آئے گا۔
ابلیس (شیطان)
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خو اب میں ابلیس کادیکھنا ۔ دشمن ، بد دینی ، جھوٹ ، فریب ، بے شر می سے نا امید ی اور لوگو ں کی بدی سکھانے اور شر و فساد کی دلیل ہے ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ابلیس کو لڑ ائی اور جنگ میں مغلو ب کو لیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلا ن (اس کا میلان خیر اور صلا ح کی طر ف ہے :اس کی توجہ اور دھیا ن بہتری کی طر ف ہے ) صلا ح اور خیر کی طر ف ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس پر غالب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ شر اور فساد کی راہ کی طر ف مائل (مائل ہو گا:تو جہ دے گا)ہوگا۔ اگر خواب میں دیکھے کہ شیطا ن اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو راستہ سے پھیرے گااور اطاعت (اطاعت سے روکے گا:بند گی سے دوکے گا)سے روکے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس اس کو ہاتھ پکڑا اور اس کو کسی جگہ لے گیا اور اس نے لا حو ل ولا قو ۃ الا باللہالعلیالعظیم (نہیں ہے پھر گنا ہ رسء اور نہ طاقت نیکی کی ، مگر اللہ بلند بز ر گ کے ساتھ ہے ) پڑھا تو دلیل ہے کہ کسی بڑے گنا ہ میں پڑے گااور پھر کسی کی نصیحت سے گنا ہ سے رکے گا اور اگردیکھے کہ اسنے ابلیس کی گر دن میں طوق ڈال دیا ہے تودلیل ہے کہ اہل دین و صلا ح کو خو شی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ ابلیس ضعیف اور عاجز ہے تو دلیل ہے کہ مصلح عالمو ں اور نیک لو گو ں کو طاقت ہوگی ۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص خواب میں دیکھے کہ ابلیس کامطیع (مطیع ہو گیا ہے : فر مانبردارہوگیاہے )ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ خو اہش نفسا نی میں بتلا ہو گااور اگر دیکھے کہ ابلیس نے اس کو کچھ دیا ہے تو اگر وہ اچھی چیز ہے تو مال حر ام پائے گااور اگر وہ بر ی چیز ہے تو دلیل ہے کہ اس کے دین میں فساد ہو گا، اور اگرکو ئی شخص دیکھے کہ ابلیس شاد و خر م ہے (شاد و خر م ہے :راضی اور خوش ہے) تو دلیل ہے کہ لوگوں کے کام میں قوی فساد(قوی فساد ہو گا: بڑ ا فساد ہوگا) ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ ابلیس کو تلو ار مار کر ہلا ک کرناچاہتا ہے اور وہ بھاگ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اسکو ایک ملک ملے گااور وہ عد ل و انصا ف کر ے گااور اگر دیکھے کہ ابلیس کو مارا ہے تودلیل ہے کہ اپنے نفس کو مغلو ب کرے گااورنیک راستے پر چلے گا۔
ارزیز (رانگ، قلعی)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب مین دیکھے کہ اس کے پاس بہت سا قلعی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر دنیا کا ساما ن حاصل کرے گا جو برتنوں کے نیچے ہوتا ہے۔جیسے پیالہ اور تھال وغیرہ ۔ اور جانتا ہے کہ اس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ اس قدر نوکر چاکر پائے گا ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ قلعی کو گلاتا ہے تو دلیل ہے کہ لوگ اس کی بدی کریں گے ۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں قلعی دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول :نفع، دو م :خدمت گار، سوم :گھر کا اسباب۔
ارز گز
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب مین دیکھے کہ گزیا اور کسی چیز سے بارش کو ناپ رہا تھا تو اس امر کی دلیل ہے کہ اسے نفع اور فائدہ ہو گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سن یا ریشم کا کپڑا ناپتا ہوا اپنے آپ کو خواب میں دیکھے تو اس امر کی دلیل ہے کہ سفر میں اسی قدر حرام مال پائے گا ۔
ارہ (آرہ)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ آرے سے درخت کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس مرد کو صحبت (اس مرد کی صحبت سے :اس آدمی کے پاس سے )کہ جس کا اس درخت سے تعلق ہے مفارقت (مفارقت :جدائی ، علیحدگی )کرے گا اور اس کو ستائے گا اور ہر ایک درخت کی تاویل حرت دال میں آئے گی اور اگر دیکھے کہ اپنے لڑکے یا بھائی یا بہن کو آرے سے چیر کر دو ٹکڑے کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس جیسا اس کے فرزند یا بھائی یا بہن آئے گی ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اسے ارہ ملایا خود خریدا یا کسی نے اس کو دیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اگر اس کے ہاں بیٹا ہے تو اور بیٹا آئے گا اور اگر لڑکی ہے تو اور لڑکی آئے گی اور اگر فرزند نہیں رکھتا ہے ، چہار پائے (چہار پائے :مویشی ، گائے ، بھینس ، بکری وغیرہ )رکھتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ ان کی مثل اور چو پائے آئیں گے ۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ارہ دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول، فرزند، دوم ، بھائی یا بہن سوم کوئی شریک ۔
ازار(تہہ بند)
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ازالہ عورت ہے اگر خواب میں دیکھے کہ ثہبند باندھا ہے تو دلیل ہے کہ عورت لائے گا یا کنیز (کنیز ، لونڈی)خریدے گا اور اگر دیکھے کہ ازالہ یعنی تہہ بند ضائع ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت سے جدا ہوئے اور اگر دیکھے کہ ازاد پھٹ گیا ہے تو عورت کے نقصان اور عیب کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ ازار آگ میں جل گیا ہے تو آفت اور عورت کی بیماری کی دلیل ہے ۔ حضرت مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کا تہبند سوتی یا پشمینہ کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت لڑکی اور دیندار ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا ازالہ پرانا اور میلا ہے تو اس کی تاویل پہلے کے خاف ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا ازار ریشم یا بریشم کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت معاشر(معاشر:عیاش)اور متکبر (متکبر :مغرو)ہو گی ۔
ادعائے پیغمبری
حضرت دانیال علیہ اسلام نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ وہ نبیوں میں سے نبی ہوا ہے اور لوگوں کو خدا تعالیٰ اور ا س کی توحید کی طرف بلاتا ہے تو دلیل ہے کہ پہلے بلا (بلا اور محنت رنج اور تکلیف )اور محنت میں گرفتار ہو گا اور پھر دشمنوں پر فتح پائے گا اور گر زاہد (زاہد اور مصلح : پر ہیز گار اور نیکو کار)اور مصلح اپنے آپ کو دیکھے تو بھی یہی دلیل ہے ۔ لیکن اس کی محنت اور بلا دنیا میں کم ہو گی اور اگر دیکھے کہ وہ محتشم (محتشم اور توانگر ؛بدبہ والا ، دولت )اور توانگر ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا کی لعنت اس پر فراخ ہو گی ۔ لیکن اس کا دین تباہ ہو گیا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے ۔اگر کوئی دیکھے کہ اس کا نام بدل گیا ہے چنانچہ اسکو نیک نام محمد، محمود ، سعد ، سعید ، صالح اور علی وغیرہ ناموں سے پکارتے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو ذکر خیر اور نیکی سے یاد کریں گے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو اس کو بدی سے یاد رکریں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بادشاہ یا امیر یا قاضی ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے کاروبار میں عدل و انصاف کو نگاہ رکھے گا اور اگر اس کے خلاف )(خلاف : برعکس ،الٹ)دیکھے تو بدی کی دلیل ہے ۔ جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ کہتے ہیں ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ حال صلاح سے فساد کی طرف دبل گیا ہے تو یہ بد بختی اور بے نصیبی کی دلیل ہے اور اگر اس کے خلاف دیکھے تو دین و دنیا کی سعادت (دین و دنیا کی اس عادت اور اقبال کی دلیل ہے دیندار اور دولت مند ہونے کی دلیل ہے دنیا اور دین دونوں حاصل ہو ں گے )اور اقبال کی دلیل ہے ۔
اژدھا (بڑا سانپ)
حضرت ابن سیریں رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اژدھا کا خواب میں دیکھنا بڑے بھاری دشمن کا دیکھنا ہے جو قوی دشمنی رکھتا ہے ۔ اگردیکھے کہ وہ اژدھا رکھتا ہے تو دلیل اس کی یہ ہے کہ بز رگو ن سیملے گااور اگر دیکھے کہ اژدھا سے جنگ کر کے اس پر غا لب آگیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمنوں سے لڑے گااور آخر کار (دشمن کو زیر کرے گا: دشمن کو مغلو ب کر ے گا)دشمن کو زیر کر ے گا اور اگر دیکھے کہ سانپ کو مارا اور اس کا گو شت کھایا تو اس سے اس امر کی دلیل ہے کہ وہ دشمن پر فتح پائے گا اور اس کا مال لے گا اور اس مال کو اپنے اہل و عیا ل کے واسطے خو ب خرچ میں لاوے ۔ حضرت جابر مغرنی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر سانپ نے اس کو کھایا تو دلیل ہے کہ دشمن سے خو ف ہوگا ۔ اور دشمن اس کو ہلاک کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اژدھا (اژدہا کے پشت پر: اژدہا کے اوپر سوار ) کی پشت پر بیٹھا ہے اور اژدہا اس کے تابع فرمان ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ بہت بڑا دشمن اس کا تابعد ار ہو گااور اس کے سب کاروبار انتظام سے ہو ں گے۔
اسپند ان (حر مل)
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اسپند ان (اسپند ان :حر مل کا خواب میں دیکھنا غم کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اسپند ان دیا ہے اس امر کی دلیل ہے کہ اسی قد ر اس کو رنج اور غم ہو گا او ر اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اسپندان دیا ہے تو دلیل ہے کہ دینے والے کی طرف سے اس کے دل پر غم بیٹھے گا اور اگر اس نے کسی کو اسپندان دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے اس کو غم حاصل ہو گا۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص دیکھے کہ اسپند ان رکھتا ہے اور کھا یا نہیں ہے یا کسی کو دے دیا ہے یا گھر سے باہر ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ ا س کو غم و اند وہ تھو ڑ ا ہو گا۔
اسپ (گھو ڑا )
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ عر بی گھو ڑے کو خو اب میں دیکھنا دلیل بز ر گی اور عزت اور جاہ کی ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ عزنی گھو ڑے پر بیٹھا ہے اور گھو ڑا مطیع(مطیع: فرمانبر دار) وفرمانبر دار ہے تو عزت اور بز ر گی کی دلیل ہے ۔ مگی اسی بز ر گی عر بی گھوڑ ے کی نسبت کم پائے گااور اگر دیکھے کہ گھو ڑ ے کے سامان میں کمی ہے مثلا زین یا نمد یا لگام نہیں ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بزرگی اور نقصان ہو گا ۔ اور اگردیکھے کہ گھو ڑے کی دم موٹی ہے اور لمبی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر اسکے نو کر و چاکرہو ں گے اور اگر دم کٹی ہوئی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی خادم اور چاکر نہ ہو اور اگر دیکھے کہ کوئی چیز اس کے گھوڑے کے اندام یعنی جسم میں سے ناقص تھی تو دلیل یہ ہو کہ اسی قد ر عزت و شر افت میں نقصا ن ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑے کے ساتھ جنگ کیا ہے اور گھوڑا غالب آیا ہے اور فر مانبر دار نہیں ہو ا ہے تو سیہ گنا ہ اور نا فر مانی کی دلیل ہے۔ حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخصدیکھے کہ بر ہنہ (معصیت :بافر مانی ، گناہ ، عیب وغیرہ ) گھو ڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مصیبت اور گناہ زیا دہ ہوگا۔ اور اگر وہ گھو ڑا کسی دوسر ے کاہے تو گھو ڑے والے کا یہی حا ل ہے جو ہم نے بیا ن کیا ہے ۔ اگر دیکھے کہ گھوڑا بر ہنہ ہے لیکن اس کا تو مطیع ہے تو شرف اور بز رگی کی دلیل ہے اور اگر دیکھا کہ گھو ڑ ے پر سو ار ہے اور گھو ڑا چھت یا دیو ار پر کھڑا ہے تو دلیل ہے کہ گنا ہ اور معصیت (معصیت : نا فرمانی ، گناہ ، عیب فوغیرہ ) بہت کر ے گا۔ اگر گھو ڑے پر بیٹھ کر ہو ا میں اڑے یا دیکھے کہ گھو ڑے کے پر پر ندے جیسے ہیں اور وہ پر ندے کی طر ح اڑتا ہے تو سفر کرے گااور دین و دنیا میں شر افت اور بز ر گی پانے کی دلیل ہے ۔ حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر اپنے آپ کو ابلق (اسپ اہلق :وہ گھو ڑا جو کچھ سفید اور کچھ سیا ہ ہو ، چتکبر ہ) گھوڑے پر بیٹھا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پرلوگ گوہی دیں گے اوراگر دیکھے کہ اسپ سیا ہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے مال اور سر داری پائے گا۔ اور اگر دیکھے کمیت (کمیت:وہ گھو ڑا جس کے جسم کی رنگ سرخی سیاہی ہو ) گھوڑے پر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے وقت اور بز رگی پائے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اشقر اشقر (اسپ اشقر : وہ گھوڑا جس کے جسم کی رنگ سر خ زردی مائل بیساہی ہو ) گھوڑ ے پر سوار ہے تو درستی دین کی دلیل ہے اور بادشا ہ سے عزت دیکھے گا۔ اور اگر دیکھے کے گھوڑے سے اتر ا ہے تو دلیل ہے کہ تھوڑی بیماری دیکھے گااور اسپ سمند(سمند :سفید گھوڑا ) کی بھی یہی دلیل ہے۔اور اگر دیکھے کہ اسپ جر مہ (جرمہ :نقر ہ خنک ) پر سوارہے تو خیر و صلا ح کی دلیل ہے اور اسپ سلیس پر سو ار ہے تو دلیل ہے کہ عورت ملے گی۔ اوراگردیکھے کہ گھوڑ ے سے اتر ا ہے تو دلی ہے کہ وز ت اور مر تبے سے گر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہبر ہنہ گھو ڑے سے اتر ا ہے تو دلی ہے کہ گنا ہ اور معصیت سے بچے گااور اگر دیکھے کہ ہتھیا ر لگا کر گھو ڑے پر بیٹھا ہیتودلیل ہے کہ شر ا فت اورمرتبہ بلا ر کا وٹ پائے گااور دشمن پر فتح مند ہو گا ۔ اور اگر گھوڑے دوڑاتا ہے تو دلیل ہے کہاس سے گنا ہ ہو گا اور گھوڑا دو ڑانے کے قد ر پر دہشت اورخو ف دیکھے گااور اگر گھوڑے پر بیٹھ کر مسجد کی طر ف گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس میں کسی طر ح کی خیر نہیں ہے۔ لیکن گھوڑا وہا ں سے باہر لائے تو خیر ہے اور اگر دیکھے کہ گھوڑا اس کے ساتھ ہے پیا ر کر تا ہے تو دلیل ہے کہ مال و دولت پا ئے گا اور اگر گھوڑے کو اپنے ساتھ باتیں کرتا دیکھے تو دلیل ہے کہ ایساکام کرے گا۔ جس سے لوگ حیر ان ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ بیگانہ گھوڑا اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی شر یف آدمی اس کے گھر یا کوچہ میں آیا ہے اور گھوڑے کی قد ر و قیمت کے مطابق مقا م کرے اوراگر دیکھے کہ گھوڑااس کے کو چہ سے باہر گیا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی مر شر یف اور نامدار اس کوچہ میں سے غا ئب ہوگا یا مر ے گا۔ حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ اس نے اسپ مادیا ں لی ہے یا اس کو کسی نے دی ہے تودلیل ہے کہ برکت والی عورت ملے گی اور اگر سیا ہ گھوڑی دیکھی ہے تودلی ہے کہ وہ عورت شر یف اور ماند ار نہ ہوگی۔ اور اگر دیکھے کہ ابلق گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کے ماں باپ ایک نسل سے نہ ہوں گے اور اگر وہ گھوڑی جر مہ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت خوب صو رت اور باجمال ہوگی ۔ اور اگر دیکھے کہ گھوڑی سبز رنگ کی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت دیندار اور پر ہیزگار ہو گی ۔ اور اگر اشقر گھوڑی ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت عز یز اور صاحب مر تبہ ہو گی اوراگرکمیت ہے تو وہ عورت عیش پسند اور خو ش باش ہوگی ، اور اگر دیکھے کہ وہ گھوڑی بچہ والی ہے تو دلیل ہے کہ اس عورت کے ہا ں فر زند بھی ہو گا اور اگر گھوڑی سے ساتھ بچھیر ی ہے تو وہ عورت لڑکی والی ہو گی ۔ اور اگر خوا ب میں دیکھے کہ گھو ڑے کاگوشت کھاتا ہے تو دلیل ہیکہ بادشاہ اس کا خو است گار ہوگا اور اپنا مصاحب بنا ئے گااور اگردیکھے کہ کسی کے پیچھے گھوڑے پر بیٹھا ہو ا ہے یا اس کے پیچھے کوئی بیٹھا ہے تو پیچھے والا آگے بیٹھنے والے کے تابع فر مان ہوگا ۔ اوراگر دیکھے کہ بہت سے گھو ڑے اسکے گھر یا کو چہ کے گر د جمع ہیں تو دلیل ہے کہ اس جگہ میں بارش کثرت سے ہو گی اور سیلا ب آئے گا۔ حضر ت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ اسپ تیز رفتار اورر خوش رفتار بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ ایک عورت مالدار اور صا لحہ اپنی زو جیت میں لائے اور اگر وہ اس کااہل نہیں ہے وہ ایسی عورت کی مصا حبت کرے گاکہ جس سے نفع اورنیکی پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے گھوڑے کا کان کٹا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ سر داروں کا پیغا م اس سے کٹ جائے گا اور اگر دیکھے کہ گھو ڑا سر کے بل گر ا اور پھر اٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسکے کام میں پہلے خلل پڑے گااور پھر درست ہو جائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دم کٹا گھوڑا خر ید اہے اور اس پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل عورت کا شو ہر بنے گا۔اور اگر دیکھے کہ گھوڑے نے اس کو دولتی ماری ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیا ل فضو لیا ت میں مشغو ل ہیں اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر ہو ا میں گیا ہے اور پھر ہوا میں سے اترا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ہاتھ سے ہلا ک ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کے گھو ڑے کو چر ایا ہے ۔ خو ف ہے کہ اس کا عیا ل ہلا ک ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کا گھو ڑا گم ہو گیاہے تو دلیل ہے کہ عورت کو طلا ق دے گا۔ اور اگر دیکھا ہے کہ اپنے گھوڑے کو فر و خت کر دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عزت و مرتبہ کم ہو گا یا اس سے عیا ل جد ا ہو گا اور اگر دیکھے کہ گھوڑے پر الٹا بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خر اب ہو گا اور اس کو ضر ر اور ملامت حا صل ہو گی ۔ حضرت جابر رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں گھوڑا دیکھنا اپنے نفس کی خو اہش کو دیکھنا ہے اور اگر اپنے گھو ڑے کو دیکھے کہ سر کش ہے تو دلیل ہے کہ اس کی خواہش نفس سر کش ہوگی اور اگر دیکھے کہ اس کا گھو ڑا مطیع و فر مانبر دارہے تو دلیل ہے کہ اس کی خوا ہش نفس اس کی بد ی میں نہا یت سخت ہے۔ اور گھو ڑے کے جسم پر ہر ایک عضو کے اوپر بادشاہی کانشان ہوتا ہے اور اگر بادشاہ کے خون کو گھوڑے پر دیکھے تو عز ت اور رفعت کی دلیل ہے اور عام لوگو ں کاخواب میں گھو ڑے کو دیکھنا عزت اوربخت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ نامعلو م گھو ڑا محلے سے نکلا ہے تو دلیل ہے کہ محلے کے بز رگو ں سے کو ئی شخص دنیا سے کو چ کرے گا۔ حضر ت خا لد : صفہا نی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں پالا ن والا گھو ڑا مر د کا نصیب ہے ۔ جس قد ر پا لا نی گھو ڑا مطیع و فر مابنر دار ہو گا، اسی قد ر نصیب مطیع اور فر مابنر دار ہو گا۔اور اگر دیکھے کہ پالانی شہر یا گاؤ ں یا سرائے میں گیا ہے تو دلیل ہے کہ مر د مسافر عجمی اس جگہ آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درازدم گھو ڑے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اسپ کی دم اور سم کی درازی کے برابر اس کے تا بعد ار ہوں گے اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا حا ل بد ہو گااور عیش اس پر تنگ ہو گا۔ حضر ت جعفرصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گھو ڑے کادیکھنا پا نچ وجہ پر ہے۔ اول، عز ت ۔ دوم ،مرتبہ ۔ سوم ،حکو مت ۔ چہا رم، بز ر گی ۔ پنجم، خیر و برکت ۔ چنا نچہ آنحضر ت صلی اللہ تعا لیٰ علیہ وسلم نے فرمایا ہے:۔ الخیر معقو د فی نو اصی الخیل والبر کتہ الی یو م القیامتہ والذل فی اربار البقر (قیا مت تک گھو ڑوں کی پیشانی میں خیر و بر کت بستہ ہے اور زلت گائے کی پچھاڑی میں ہے) اور اگر خواب میں دیکھے کہ اس کے گھو ڑے پر بند ر بیٹھا ہوا ہے تو دلیل ہے کہ یہو دی اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتا ہے اور اگر دیکھے کہ کتا اس کے گھوڑے پر بیٹھا ہے کہ کو ئی آتش پر ست اس کی عورت کے ساتھ فساد کرتاہے۔
استر(خچر )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں خچر کو دیکھے ۔ اگر مطیع ہے تو نیک ہے ورنہ بد ہے۔ اوراگر دیکھے کہ استر بے زین پر بیٹھا ہے اور معلو م نہیں ہے کہ استر کس کی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔اگر دیکھے کہ اپنے استر پر بیٹھا ہے ۔ اگر سفر کر ے گا تو فائد ہ اور نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ استر پر پا لا ن یا عماری رکھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت بانجھ ہو گی ۔ خا ص کر اگر استراس کی ملکیت ہے یا اس کو کسی نے بخشاہے ۔ حضرت کر مانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے اور اونچاہے تو دلیل ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت چاہے گاکہ صاحب عز ت ہوگی ۔ اور اگر استر سفید دیکھے تو زن صاحب جمال اور خوبصو رت ملے گی ۔ اور اگر استر سبز دیکھے تو دلیل ہے کہ وہ عورت پر ہیز گار اور دیند ارہو گی ۔ اگر استر سر خ ہے تو دلیل ہے کہ وہ عورت مطر ب اور عیش دوست ہوگی ۔ اور اگر زردیا اشقر دیکھے تودلیل ہے کہ وہ عورت بیمار گو ں اور زرد ہو گی اور اگر استر کو بر ہنہ اور تابعد ار دیکھے تو دلیل ہے کہ مرد ضعیف ہو گا۔ حضرت جا بر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر مادہ آقا ازادہ ہے ۔ اگر استر نر ہے تو سفر کرے گا۔اور اس علم کے بعض استادوں نے فرمایا ہے کہ استرنرمر د ہے اور استر مادہ عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ کسی سے استر مادہ کو خر ید کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز خر ید ے گااور اگردیکھے کہ استر مادہ کو فروخت کیا ہے تو دلیل ہے کہ کنیز کو فرو خت کرے گا۔ یا کنیز اس سے جد ا ہوجائے گی۔اور اگر دیکھے کہ استر مادہ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کو ئی با نجھ عورت کرے گااور اگر دیکھے کہ استر پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی اور مراد حا صل ہوگی ۔اور اگر دیکھے کہ استراس کے پیچھے دوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو غم پہنچے گا۔ حضر ت اسمٰعیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص دیکھے کہ استر روتا ہے تو عورتوں کی طرف سے زیا دتی مال کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ استر اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ عجیب کام کر ے گاکہ جس سے لوگ حیر ان ہوں گے ۔ اور اگر دیکھے کہ استر کو مارڈالا ہے تو دلیل ہے کہ ما ل پائے گااور اگر دیکھے کہ استر مر گیا ہے اور ضا ئع ہوگیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ عورت مرے گی یااس سے کنیز جد ا ہو جائے گی۔ اور اگر استر نر ہے تو کسیمر د کی صحبت سے جد ا ہو گا۔ یاد رکھو کہ خواب میں استرکا گو شت اور پو ست مال و دولت ہے اور بعض تعبیر بیا ن کرنے والے کہتے ہیں کہ استرکاگوشت بیمار ی ہے اور اگر خو اب میں دیکھے کہ استر کا دودھ پیتا ہے تو شیر کے انداز ے کے مطابق خوف اور ڈر اور دشواری کی دلیل ہے۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں استر کا دیکھنا پانچ وجہ پر ہے اول ،سفر ۔دوم،درازی عمر ۔ سوم ، دشمن پر فتح مند ی ، چہا رم ، جمال و آرائش۔ پنجم، مر اد حمق ۔ مادہ استر بانجھ عورت اور استر کا بچہ منفعت اور مراد کاپا نا ہے۔
استخو ان(ہڈی)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہڈی مال و دولت ہے جس سے لوگ گز ر کرتے ہیں ۔ اگر خواب میں دیکھے کہ ہڈی ملی ہے اور اس پر گوشت بھی ہے تو دلیل ہے کہ اس گوشت کے انداز ے کے مطابق خیر اور مال پائے گااور اگردیکھے کہ ہڈ ی بغیر گوشت کے ہے تو دلیل ہے کہ اس کو تھو ڑی بھلا ئی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو ہڈ ی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس سے کسی کابھلا ہو گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کی ٹو ٹی ہوئی ہڈی باند ھی ہے تو دلیل ہے کہ بز ر گی اور طرح طرح کی نعمتیں حا صل کرے گااو ر نیک کام کرے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اس کی تنگی اور محتا جی دور ہو گی۔ حضر ت جعفر صادق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں ہڈ ی کادیکھنا سات وجہ پر ہے۔ اول ، امید مال ۔ دوم ، اقر با ۔ سوم ، فرزندان ۔ چہا رم ، قیام کا گھر ۔ پنجم ، مال، ششم ، بر ادران ۔ ہفتم ، دوست اور شر یک۔
استغفار ( بخشش چاہنا)
استغفا ر کے لفظی معنی ہیں ، گنا ہوں کی معا فی مانگنا ۔استغفر اللہ کہنا۔ حق تعالیٰ سے بخشش طلب کر نا ہے ۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی شخص خواب میں استغفا ر کرے تودلیل ہے کہ حق تعالیٰ اس کو مال اور فر زند عطاکرے گا۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔ واستغفر و ا ربکم انہ کان غفار یرسل السماء علیکم مد راراویمہکم بامو ال و بنین(اللہ تعالیٰ سے بخشش مانگو، کیو نکہ وہ بخشنے والا ہے ۔ تم پر مو سلادھار بارش کر ے گااور مال و اولاد سے مد د کر ے گا۔ حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شحض خوا ب میں استغفار کرنا چارو جہ پر ہے۔ اول ،مال ۔دوم، فرزند ۔ سوم ، حق تعالیٰ سے بخشش ۔ چہا رم ، گناہوں سے توبہ۔ اسطر لاب:(علم نجوم کا وہ آلہ جس سے آفتا ب اور ستاروں کی بلند ی معلو م کی جاتی تھی ): حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اسطر لاب کی تاویل بادشاہ کے مصاحب اور سر دار ہیں اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس اسطر لاب ہے یا خرید ا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو دلیل ہے کہ سلطانی مصاحبوں میں ہو گااور قوم کاسردار ہوگا۔ اوراگردیکھے کہ اسطرلاب گم ہو گیا ہے یا ٹو ٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے جاہ اور مرتبے میں نقصان ہوگا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔اگر کو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ اسطر لاب سے آفتا ب کو دیکھتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے کام یا اس کے سر داروں کے کام میں مشغو ل ہوگا اور ان سے خیر و منفعت پائے گا اور بعض اہل تعبیر بیا ن کرتے ہیں کہ خو اب میں اسطر لاب ایسا مرد ہو تاہے کہ جس کو ثبا ت اور استقلا ل نہیں ہوتاہے اور پائید ا رکام پر نہیں ہوتاہے۔
اسفاناخ(پالک )
حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پالک کادیکھنا اند یشہ اور غم کی دلیل ہے اور اس کا کھانا ضر ر اور مال کانقصا ن ہے ۔ او راگر گوشت میں پکا ہو ا دیکھے اور کھا ئے اور روغن بھی اس میں ہے تو جس قد ر کھائے گاخیر اور نفع کی دلیل ہے ۔
اشتر (اونٹ )
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کوئی شخص خواب میں اپنے آپ کونامعلو م اونٹ پر دیکھے کہ وہ دوڑ رہا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کو درہا ہے ، غم اور فکر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اونت پر بیٹھا ہے،رستہ گم گیا ہے اور نہیں جانتا ہے کہ راہ راست کہا ں ہے؟ تو دلیل ہے کہ اپنے راہ میں عاجز ہو گا ۔ اور کوئی تد بیر نہ کر سکے گااور اگر اونٹنی پائے تو عورت پائے گااور اگر اونٹنی بچہ والی ہے تو عورت فرزند والی کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹ اس کے پیچھے درڑ رہا ہے تو دلیل غم ہے او ر اگر دیکھے کہ اونٹ نے اس سے سر پھیر ا ہے اور مطیع نہیں ہوتا ہے تو دلیل ہے کہ غم ناک ہوگا۔ حضرت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگرکو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ اونٹ مست غضب ناک پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس پر کو ئی بڑا آدمی قبضہ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹ کے ساتھ جنگ اور لڑائی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی مر د عجمی کے ساتھ دشمنی ہو گی اور اس کے ساتھ جھگڑا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ او نٹوں کے گلے کو چرا تا ہے اور جانتا ہے کہ اس کے اپنے ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ اس کو ملک ملے گا اور وہ اہل ملک (اہل ملک پر :ملک کے لوگوں پر ) پر حکومت کرے گا۔ اور اگر خو اب میں دیکھے کہ اونٹنی کا دودھ دوہتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سے اسی قدر مال و دولت پائے گااور اگر دیکھے کہ دودھ کی بجا ئے او نٹنی کے پستانوں سے خو ن نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو حرام مال ملے گا۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹنی بخشی ہے یا اس نے خو د خر ید ی ہے تو دلیل ہے کہ عورت کرے گایا کنیز (کنیز:لو نڈی ) خر ید ے گا۔ او ر اگر خو اب میں دیکھے کہ اس کی اونٹنی بھا گ گئی ہے یا چو ر ی ہو گئی ہے تو دلیل ہے کہ عورت سے جدا ہو گا یا ان کے درمیا ن جھگڑ ا پڑ ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی اونٹنی مر گئی ہے یا چوری ہوگئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عورت مرے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اونٹنی کو بچہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ہاں فرزند ہو گا اورمال بڑھے گااور اگر خواب میں اونٹنی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی مرادی پو ری ہو گی ۔ او راگر خواب میں دیکھے کہ اونٹ کاگوشت کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اسے کسی نے بہت سا اونٹ کا گو شت دیا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال پا ئے گا اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے گی۔ حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے ۔ اول ، عجمی بادشاہ ۔دوم ،امیر شخص ۔ سو م ، مر د مو من ۔چہا رم ،سیل ۔پنجم ،فتنہ ۔ششم ، آبادی۔ہفتم ، عورت۔ ہشتم ، حج۔ نہم ، نعمت ۔ دہم ، مال ۔اورعر بی اور اونٹ مر د عر بی پر اوعر عجمی اونٹ مر د عجمی پر دلیل ہے ۔ اور شتر با نی کی تاویل صا حب تد بر اور ولایت اور کاموں کو درست کرنے والے اور سنو ارنے والے کی ہے۔
اشتر (مرغ)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شتر مرغ خواب میں جنگی مر د ہے اورشتر مادہ جنگی عورت ہے۔ اگر دیکھے کہ اس نے شتر مر غ مادہ پکڑی یا اس کو کسی نے دی تو دلیل ہے کہ اسی صفت کی عورت کرے گایا کنیز خرید ے گا۔ اور اگردیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ جنگل کا سفر کرے گااور بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ کسی جنگی آدمی پر غا لب آئے گااور مراد کو پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ دو اونٹ پائے ہیں تو دلیل ہے کہ مال ملے گااور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو اونٹ دیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قد ر و قیمت پر کسی سے نفع پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی قوم نے اونٹ ذئج کیا اور اس کا گوشت بانٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس جگہ کا سر دار مرے گا۔ اور اس کامال تقسیم کریں گے۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے اونٹ ہیں اور سب اس کی ملک ہیں۔ اگر اونٹ عر بی ہیں تو ملک عرب میں بادشاہ ہو گا اور اگر اونٹ عجمی ہیں تو ملک عجم میں بادشاہ ہو گا ۔ اور اگر عورت خواب دیکھے کہ اس نے اونٹ کھا یا ہے تو دلیل ہے کہ مال و نعمت پائے گا اور اونٹ کے چمڑے کی بھی یہی دلیل ہے۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ اس عورت کو وراثت ملے گی اور اگر دیکھے کہ اونٹ اس کے ساتھ باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر اور نیکی پہنچے کی۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں اونٹ کا دیکھنا دس وجہ پر ہے۔اول ، عجمی بادشاہ ۔ دوم ، امیر شخص ، سو م ، مر د مو من۔ چہا رم ، سیل ۔ پنجم ، فتنہ ۔ ششم ، آبادی ۔ ہفتم ، عورت ۔ ہشتم ، حج ، نہم ، مال او ر عربی اونٹ مر د عربی پر اور عجمی اونٹ مر د عجمی پر دلیل ہے۔اور شتر با نی کی دلیل صاحب تد بر اور ولا یت کا مو ں کو درست کرنے والے اور سنو ار نے والے کی دلیل ہے۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس نے شتر مرغ کو مارا ہے تو دلیل ہے کہ جنگلی آدمی پر غا لب آئے گا اور اس کو مقہو ر (مقمور کرے گا:مغلو ب کرے گا) کرے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس شتر مرغ کے انڈ ے یا پر یا ہڈ ی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو جنگلی آدمی سے مال ملے گا اور اگردیکھے کہ اس کے پاس شتر مرغ کا بچہ ہے تو دلیل ہے کہ مرد بیا بانی (مرد بیا بانی :جنگلی آدمی) کا اس کو فرزند ملے گا۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ شتر مرغ پر بیٹھا ہے او ر وہ اس کا مطیع ( اس کا مطیع ہے : اس کا فر مانبردار ہے) ہے اور اس کو ہو ا میں لے گیا ہے اور پھر اسے زمین پر لے آیا ہے تو دلیل ہے کہ مر د بیا بانی کے ساتھ سفر کر کے واپس آئے گا اور بہت سا نفع پائے گااور اگر اس کے خلا ف ہے تو پھر اس کی تا ویل بر ی ہے۔
اشتر خا ر
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ خواب میں اشترخار دیکھنا غم و اند وہ کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں اشترخار لیا ہے یا اس کو کسی نے دیاہے اور اس نے کھا یا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر غم و اندوہ اٹھا ئے گااور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو دیا ہے یا بیچا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجا ت پائے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے اشتر خار رکھا اور اونٹ کو دیا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اونٹ کے لئے غم ناک ہو گا۔
اشک (آنسو )
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ سے سر د آنسو بہتے ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ وہ شخص شادی اور خو شی دیکھے گا اور اگر معمو لی آنسو بہتے دیکھے تو لیل ہے کہ غمگین اور درد مند ہو گا اور اگر دیکھے کہ بغیر دونے کے اس کے چہرے پر آنسو ہیں تو دلیل ہے کہاس پر باتوں سے لوگ طعنہ ماریں گے اوراگر دیکھے کہ اس کی آنکھ میں بجا ئے اشک کے گر د اور خا ک جمع ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال حلا ل بغیر رنج کے ملے گا اور اگردیکھے کہ آنسو اس کے چہر ے پر سے نکل رہیں تو دلیل ہے کہ وہ اپنے مال وعیا ل کے خر چہ پر لائے ۔ حضر ت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں آنکھو ں سے آنسو وں کادیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، شادی اور خو شی۔دوم ، غم و اندوہ ۔ سو م ، نعمت ۔ اشنا ن (اشنا ن : ایک قسم کی شو ر گھا س ہے جو شو رید ہ زمین میں آگئی ہے جب اس سے کپڑ ے دھو ئے جائے ہیں تو صابن کی طر ح سفید ہوجاتے ہیں اوراسی گھا س کو جلا کر اس کی سجی بنا تے ہیں اور پنجا
اصلع (اصلع: فارسی زبا ن میں گنجے کو کہتے ہیں)(داغ سر)
اصلع فارسی زبا ن میں سر کے داغ کو کہتے ہیں ۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص سر کے داغو ں والا خو اب میں دیکھے کہ اس کے سر کے بال اگ آئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کو تھو ڑا مال حا صل ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہوگیا ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ سے نجات پائے گا ۔ لیکن اگر عورت دیکھے کہ اس کے سر پر داغ ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی زینت اور آرائش میں نقصا ن پڑے گا۔ حضر ت ابر ا ہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں سر پر داغ دیکھنا سو دا گر کے لئے فائد ہ مند ہے اور پیشہ کا ر کے لئے کسب اور ضا عت ہے اور بادشاہ کے لئے فکر ہے اور عورت کے لئے زینت کے نقصا ن کا عث ہے۔
افر و شتہ ( ایک قسم کاحلو ا ہے)
حضرت محمد ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افر و شتہ وہ بہتر ہوتا ہے کہ جس میں زعفر ان نہ ہو ۔ اگر تھو ڑا دیکھے تو خواب اور لطیف اورخو ش سخن ہے اور اگر بہت دیکھے تو مال ہے ، جو رنج اور سختی سے ملے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کسی نے اس کو تھو ڑا سا افر و شتہ دیا ہے اور اس نے کھا یا ہے تو دلیل ہے کہ اس سے پاکیزہ بات کو سنے گا جو مو فق طبع ہو گی اور اگر دیکھے کہ ا س کے اس بہت سا افرو شتہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال سختی او ر ر نج (رنج سے :تکلیف سے ) سے حا صل ہوگا۔ حضر ت جعفر صادق اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افر وشتہ کا کھانا تین وجہ پر ہے ۔اول ، سخن لطیف ۔ دوم، مال ۔ سو م ، دل کی مر اد پانا ۔
افسر دہ (مرجھائی ہوئی چیز)
حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسر دہ (افسر دہ کھانا : مر جھائی ہوئی چیز کو دکھا نا ) کھا نا غم اور اندوہ ہے ۔ اگر دیکھے کہ افسر دہ چیز کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو غم اور اند وہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے افسر دہ چیز دی ہے اور اس نے کھالی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے ساتھ جنگ (جنگ و خصو مت :لڑ ائی جھگڑ ا وغیر ہ ) اور خصو مت میں پڑے گا اور اگر نہیں کھائی ہے تو غم نہ ہونے کی دلیل ہے۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسر دہ کا کھانا دلیل ہے کہ وہ جنگ و خصو مت میں پڑ ے گا ۔ حاصل یہ ہے کہ افسر دہ چیز کے کھا نے میں کچھ فائد ہ نہیں ہے۔
افسو ن (افسو ن :جنتر منتر )(جنتر منتر کر نا )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں افسو ن کرنا لوگو ں کو فر یب کرنا ہے ۔ لیکن خد ا تعا لیٰ کے اسما ء او ر آیا ت قر آن کے ساتھ ہو اگر ایسے افسو ن کوخو ا ب میں دیکھے کہ اس کو یا کسی دوسر ے کو شفاء (شفا اور راحت : صحت اور خوشی ) اور راحت ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ غم سے راحت پاکر دلی مراد کو پہنچے گا اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو غم اور اند وہ کی دلیل ہے۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر افسو ن میں اللہ تعالیٰ کا ذکر نہ کرے تو خواب میں افسو ن کرنا باطل (باطل ہے :جھو ٹ ہے ) ہے ۔ اور اگر افسو ن قر آن مجید اور اسما ء الٰہی سے کرے تو دلیل ہے کہ اس نے حق اور راستی کا کام کیا ہے اور اس سے اس کو دونوں جہان کی خیر و صلا ح ( خیر و صلا ح : نیکی اور بہتر ی ) حا صل ہو گی۔
افیو ن ( افیم )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ افیو ن (افیو ن :افیم ) کا خواب میں دیکھنا غم اور اندیشہ کی دلیل ہے اور افیو ن کا خواب میں کھانا غم اوراند و ہ اور مصیبت او ر رنج کی دلیل ہے
آلہ (عقاب پر ندہ )
آلہ عقا ب شکا ری پر ندہ ہے ۔ حضر ت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ عقا ب خواب میں بادشاہ قوی (قوی باہیبت اور ستم گر:نہا یت خو فنا ک اورظا لم ) باہیبت اور ستم گر ہے کہ ہر ایک اس سے ڈرتا ہے اور اگر دیکھے کہ اس نے خواب میں عقا ب کو پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے۔ اور فرماں بر دار اور مطیع ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ کاخا ص مقر ب (خا ص مقر ب :خا ص نز دیکی) ہو گا اور اگر دیکھے کہ الو نے اسکو پکڑا اور ہو ا میں لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے حکم سے سفر کرے گااور بز رگی اور نا م پائے گا۔ حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگرکو ئی شخص دیکھے کہ عقا ب کسی کوچہ میں اتر ا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ اس کوچہ میں آئے گااور اگر دیکھے کہ لوگو ں نے عقا ب کو مارڈالا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ مرے گایا معز ول (معز ول ہو گا: تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو الو نے پکڑ ا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ کی پنا ہ میں ہو گا اور اگر دیکھے کہ عقا ب نے منہ سے کو ئی چیز نکا ل کر اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بادشاہ سے عطاء اور بخشش پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ عقا ب اس کے ہا تھ سے اڑا دھا گہ یا کوئی اور چیز اس کے ہا تھ میں رہ گئی ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ اس پر غصہ ہو گا اور اپنے سے اس کو دور کر ے گااور اس کا کچھ مال لے گا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخس دیکھے کہ عقا ب پکڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہکا مال اور خز انہ (خز انہ اس کے تصر ف میں آئے گا: س کے قبضہ میں آئے گا)اس کی تصرف میں آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ عقاب نے اس کو چو نچ یا پنجے سے مارا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے زحمت (زحمت اور بلا :دکھ اورتکلیف ) اور بلا پہنچے گی او ر اس کا مال ضبط (مال ضبط ہو گا:مال چھینا جائے گا) ہو گا اور اگر دیکھے کہ عقاب سے جنگ و پیکار کرتا ہے تودلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے جنگ (جنگ و خصو مت :جھگڑا )و خصو مت ہو گی اور اگر دیکھے کہ عقا ب کو کھا یا ہے یا اس کے پر نو چے (پر نوچے ہیں :پر وں کو اکھیڑا ہے )ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بادشاہ سے مال و نعمت پائے گااور اگر دیکھے کہ عقاب اس کے سر پر یا چہر ے پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا آئے گااوربادشاہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ عقا ب خو اب میں دیکھنا دو وجہ پر ہے ۔اول ، بادشاہ ظالم ، ستمگر اور خو نخو ار ۔ دوم ، عا لم بد دیانت اور مکار ۔بعض نے کہا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ عقاب اس کے پاس ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہوگی۔
آلوئی (الو چہ و آلو بخا را)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں آلو سر خ یا سیا ہ اپنے وقت پر دیکھے تو دلیل مال اور مرادکی ہے۔ اور آلو زردبیما ری کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ آلو زردیا سر خ یا سیا ہ ہیں تو ان کا مز ہ شیریں ہے، خود لے یا کوئی ا س کو دے اور کھائے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر مال اور مراد پائے گااور خو اب میں آلو زرد بے مو سمے (بے مو سمے :بے بہا ر )کھائے تو غم و اند وہ ، مصیبت اورخصو مت کی دلیل ہے اور اگر ترش (تر ش :کھٹے ) ہیں تو اچھے ہیں ۔
امامت کر دن
اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی قوم کاامام بنا ہے، حا لا نکہ امام نہ تھا تو دلیل ہے کہ اس قوم کا سردار ہو گااورسب اس کے تابع (تابع ہوں گے:فرمانبر دار ہوں گے )ہوں گے ۔ جیسے مقتد ی (مقتدی :و ہ شخص جو امن کے پیچھے کھڑا ہو اور اس کی تابع ہو) نما ز میں امام کے تا بع ہوتے ہیں اور اگر دیکھے کہ ایک گر وہ جماعت کے لئے تیا ر ہے اور اس کو کہا کہ ہمارا امام بن اور بادشاہ نے اس کو امام بننے کا حکم دیا اور وہ آگے بڑھ کاامام بنا تو دلیل ہے کہ اس ملک کا حاکم اور امیر ہوگااور ان کے ساتھ اسی قد ر عدل اور انصا ف کرے گاجس قد ر کہ قبلہ کی راستی اور نما ز رکو ع اور سجو د کی باقاعد گی ہے ۔ اوراگر دیکھے کہ نما ز سے کسی چیز کا نقصا ن کیا ہے تو دلیل ہے کہ بقد ر نقصا ن درنما ز ان پر جو ر و ظلم و غیر ہ کر ے گا۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے۔ اگر کو ئی دیکھے کہ بیٹھ کا اما مت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ بیما ر ہو گا اور اگر پہلو پر بیٹھا ہے اور نما ز میں کوئی چیز پڑھی ہے تو دلیل ہے کہ جلد ی مرے گااورلوگ اس کی نما ز جنازہ پڑھیں گے اور اگر اما م کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ اما م کے اور اور مرتبے کے بر ابر عز ت و شر ف پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ امام کو ولایت دی ہے یا امام کے ساتھ گھر میں گیا ہے یا امام نے اس کو کچھ بخشا ہے یا اس کے ساتھ کھانا کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر اس کو غم و اند وہ پہنچے گا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ امام کے ساتھ جہاد میں تھا تو دلیل ہے کہدولت اور ولایت میں اس کے سا تھ شریک ہوگا۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ جس چیز کو اما م سے اپنے اند ر زیا دہ دیکھے گا۔و لا یت اور بز رگی میں زیا دہ ہو گا۔ اور جو کچھ اپنے امام میں کمی دیکھے ، اسی قد ر مال اور نعمت میں نقصا ن ہو گا ۔ حضر ت صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں اما مت کرنی چھ وجہ پر ہے ۔ اول ، حکو مت ۔ دو م ، عد ل اور انصا ف کے ساتھ بادساہی ۔ سو م ،علم ۔ چہا ر م ، نیک کام کا ارادہ ۔ پنجم ، منفعت ۔ ششم ، دشمن سے امن ۔ اور جو شخص خواب میں عورتو ں کی امامت کرتا ہو ا اپنے آپ کو دیکھے ۔ دلیل ہے کہ ضعیف لوگوں پرحا کم ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ امام آسما ن سے اترا ہے اور وہ جماعت کا اما م بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس زمین پر خد ا تعالیٰ کی رحمت بازل ہوئی ہے اور اگر مر دے کی نما ز پڑھائے تو دلیل ہے کہ بادشا ہ سے حکو مت پائے گا۔
امر ود
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ امر ود کا اپنے وقت پر کھا نا کہ سنز اور شیر یں ہے تو دلیل ہے کہ مال حلا ل پائے گا ۔ اور اگر امر ود زرد ہے تو بیما ر ہو گا ۔ اگر مو سمی نہیں ہے ۔ اور اگر امر ود زرد یا سر خ ہے اور مز ہ شیر یں ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ مال حلا ل پائے گا اور اگر ترش اور بے مزہ ہے تو غم کی دلیل ہے ۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ امرود سبز اور شیر ین مو سم میں دیکھنا اپنی مراد کو پانا ہے اور اگر کھا ئے تو بھی نفع کی دلیل ہے ۔ حضر ت جعفر صا دق ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں امر ود کا کھانا پانچ و جہ پر ہے۔ اول ،مال حلا ل ۔ دو م ، تو نگر ی ۔ سو م ۔ عورت ۔ چہا ر م ، مر اد کا پانا ۔ پنجم ، نفع اور اگر دیکھے کہ بادشاہ امرود کھاتاہے تو دلیل ہے کہ جس قد ر کھایا ہے اس کے مطا بق کسی بز ر گ مر د سے نفع پائے گا۔
انا ر
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ انا ر کی اصل خواب میں مال ہے ۔ لیکن مر د کی ہمت پر ہے ۔ خا ص کر کہ جب وقت پر کھایاہو یا نہ وقت پر کھایا او ر اگر دیکھے کہ انا ر درخت سے اتا ر ا اور کھا یا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ با جمال عورت سے نفع پائے گا۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں انا ر شیر یں مال کا جمع کرنا ہے اور اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں ایک انار شیر یں کھانا ایک ہز ار درہم ہے جو پائے گا۔ اور انا ر تر ش غمو اندوہ ہے اور جس انا ر کا تر ش یا شیر یں ہونا نہیں جانتا ہے اس کی تعبیر انار شیر یں جیسی ہے ۔ حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انا ر شیر یں اس کے مو سم پر کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ ہز ا ر درہم پائے گایا کم سے کم پچاس درہم پائے گا یا ممکن ہے کہ درہم جی جگہ دینا ر پائے ۔ تعبیر بیا ن کرنے والے کو چاہئے کہ صا حب خواب کی ہمت اور قد ر کے مطابق تعبیر بیا ن کرے ۔ اور اگر دیکھے کہ انا ر جاڑے میں کھاتا ہے کہ ہر ایک دانہ کے عوض میں اس کے لکڑ یا ں لگیں گی اور ہر حال میں انا ر تر ش کھاناوقت پر ہو یا بر ا ہے اور انا ر شیر یں کا حکم درمیانے درجہ پر ہے ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ انا ر شیر یں اس کے موسم پر کھاتا ہے اگر وہ مسافر ہے تو اس کا سامان اور اسبا ب فر و خت ہو گا اور سوداگر ہے تو سفر مبارک اور باسودو منفعت ہو گا ۔ اور اگر دیکھے انا ر شیر یں کے سانے پائے یا اس کو کسی نے دئیے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر اس کو رنج پہنچے گا۔ خو اہ وقت انا رہو یا نہ ہو ۔ اور اگر شیریں یا اس کاپو ست اور مغز کھائے تو دلیل ہے کہ سب چیز وں سے بر خورداری (بر خو ر داری پائے گا:فائد ہ اٹھا ئے گا) پائے گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں شیر یں انا ر کاکھا نا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال جمع کرے گا۔ دوم ، زن پا رسا۔سو م ، شہر آبا د ہو گا۔ لیکن انا ر تر ش کا کھانا مو جب (مو جب غم ہے:غم کا سبب ہے) غم ہے۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاس انار ہے تو دلیل ہیکہ شہر یا ولایت پائے گا ۔ یہی حال ر ئیس کا ہے اور تا جر کو دس ہز ار درہم اور بازاری کو ایک ہز ار درہم اور درویش کو دس درہم یا ایک درہم ملے گا۔
انجیر
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر کا کھا نا مو سم میں ہو یا بغیر موسم کے ہوبر ا ہے اور اگر دیکھے کہ انجیر کھائی ہے یا جمع کی ہے تو اسکو کسی نے دی ہے تو دلیل ہے کہ غم و اندوہ پائے گا اور ممکن ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس سے پشیمانی اٹھا ئے گا۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انجیر زرد دیکھنا اور کھا نا بیماری کی دلیل ہے اور انجیر سیا ہ غم اور اند وہ ہے اور انجیر سبز وقت پر کھا نا جس کامز ہ شیر یں ہو ، نقصا ن نہیں دیتا ہے۔
انجیل (کتا ب )
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ انجیل پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ خودرائے (خو درائے :اپنی ہی رائے پر چلنے والا)اور حق (حق سے باطل پر فریفتہ ہو گا :حق کو چھو ڑ کر باطل کو اختیا ر کرے گا) باطل پر فر یفتہ ہوگا۔ اور اگر کسی کو انجیل پڑ ھتا دیکھے تو دلیل ہے کہ و ہ عیسائی مذ ہب پر ہے۔تھوڑی خیر دیکھے گا اور اگر زبا نی پڑھتا ہے تو دلیل ہے کہ حق سے با طل کی طر ف پھر ے گااور عیسا ئیو ں کا دوست ہوگا۔
انداختن مر دم (کسی کو گر انا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے کسی کو گر انا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس پر دلیر اور بیبا ک ہو جائے گااور اگر دیکھے کہ اس نے کسی پر پتھر پھینکا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن فرمایا ہیکہ اس کی دلیل یہ ہے کہ اس کو زنا یا گنا ہ کی تہمت لو گ لگائیں گے اوراگر کوئی دیکھے کہ ٹھیکر ی ڈالی ہے تو اس سے بھی یہی دلیل ہے کہ کسی کو سخت بات کہے گا۔ اورر اہل تعبیر فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس پر کسی نے شکر ، بادام یا قند کو ڈالا ہے ۔ اگر ڈالنے والا معلو م ہے تو اس سے اسی قد ر عطاپائے گااور اگر نا معلو م ہے تو اسی قد ر کسی سے فائد ہ اٹھائے گااور اگراس نے بھی کھانے کی چیز یں چو پا ؤ ں کی طر ف ڈالی ہیں تو ا س سے یہ دلیل ہے کہ اپنا مال جاہلو ں کو دے گا۔
اند امہا (جسم کے حصے )
حضر ت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ قوم کے جسمی اعضا ء زیا دہ ہو گئے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے اپنے اور اہل خانہ زیادہ ہوں گے اور اگر دیکھے کہ دیکھے کہ اس کے اعضا ء کٹ گئے ہیں یا جسم سے گر پڑے ہیں تودلیل ہے کہ سفر کر ے گا۔ اس کے اپنے پر اگند ہ ہو ں گے اور اگر دیکھے کہ اگر دیکھے کہ اس نے اپناجسم کاٹا ہے یا پر اگندہ ہو ا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے اہل بیت اور خو یشو ں کو شہر وں میں پر اگندہ کر ے گا۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اس کے جسم سے گوشت کا ٹکڑا کٹ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو خیر او رنفع پہنچے گا۔اور اگر دیکھے کہ اس کاعضو جسم سے جد ا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال سے کوئی آدمی زور سے کچھ لے گااور اگر دیکھے کہ اپنے جسم میں سے گو شت کاٹ کر کسی مرغ کے آگے ڈالتا ہے تو لیل ہے کہ اپنے ما ل میں سے کسی کو کچھ نخشے گا۔ حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس کے جسم کا کوئی حصہ اس سے باتیں کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خلقت میں رسوا ہو گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : قالو ا انطقنا الذی انطق کل شئی( وہ کہیں گے کہ ہمیں اسی نے گویا ئی دی ہے جس نے ہر ایک چیر کو گو یا ئی عنایت کی ہے ۔) اور اگر دیکھے کہ اس کے جسم کا کو ئی حصہ کسی رستے پر جا رہا ہے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ جس پر بھر و سہ کرے گا۔ اور اگردیکھے کہ ا س کے جسم میں سے کچھ جدا ہو گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے خویشو ں میں سے کوئی شخص سفر کو جائے گااور اگردیکھے کہ اس کے اعضا ء درد کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا اور اگر دیکھے کہ پر ندہ اس کے جسم سے گو شت کا ٹکڑا لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کامال زور سے لیں گے اوراگر دیکھے کہ اپنے گو شت کا ٹکڑا پر ندے کے آگے ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے مال میں سے کچھ کسی کو دے گا۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خو اب میں دیکھے کہ اس کے اعضا ء میں سے کوئی عضو تبا ہ ہو گیا ہے تو اس سے دلیل یہ ہے کہ وہ راہ راستی پر نہیں رہا ہے ۔ حضر ت فضیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ میں آنحضر ت صلی اللہ علیہ و سلم کی خد مت اقدس میں عر ض کیا یا رسو ل اللہ !میں نے ایک بہت بر ا خو اب دیکھا ہے ۔ آپ نے فرمایا کہ کیادیکھا ہے ؟میں نے عر ض کیا کہ میں نے خواب میں دیکھا کہ لو گو ں نے آپ کے جسم سے ایک ٹکڑا کاٹا اور میر ی گود میں رکھ دیا ہے ۔ آپ نے فرمایا ۔حضرت فاطمہ رضی اللہ عنہا کے ہاں ایک لڑکا پید ا ہو گا جو تمہاری گود میں بڑھے گا۔پھر نچہ پیدا ہوا ۔ یعنی حضرت حسین رضی اللہ تعالیٰ عنہ ۔اور حضر ت فضیل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی پر ورش میں بڑے ہوئے ۔
انگبین (شہد )
حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں شہد مالو ں میں سے غنیمت اور کامو ں میں سے نیکی ہے کیو نکہ اس میں دردوں کے لئے شفا ہے اورشہد بڑا رز ق ہے۔فرمان حق تعالیٰ ہے: فیہ شفاء للناس (اس میں لوگوں کے لئے شفا ہے) حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ شہد کاکھانا تین وجہ پر ہے ۔اول ، روزی حلا ل۔ دوم ، منفعت ۔ سوم ، دل کی مراد پانا ۔ اور شہد ایسا رزق ہے کہ بے منت پہنچتا ہے۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: وانز لنا علیکم المن و السلوی اور ہم نے تم پر من اور سلویٰ اتارا ہے ۔
انگشتان (انگیاں )
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ دائیں ہا تھ کی پانچ انگشت پانچ نمازیں ہیں اور بائیں ہاتھ کی پانچ انگشت فر زند اور بر ادر ہیں ۔ بعض اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہیکہ انگو ٹھا صبح کی نما ز کی دلیل ہے اور انگشت شہا دت نماز ظہر اور انگشت درمیا نی نماز عصر او ر اس کے ساتھ کی انگلی نما ز مغر ب اور سب سے چھو ٹی انگشت نما ز عشاء کی دلیل ہے۔ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ دائیں ہاتھ کی انگشت نہیں رکھتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو فرزند یا بر ادر مرے گا اور بعض کہتے ہیں کہ اس کے بیٹے یا بھا ئی پر کوئی سخت مصیبت پڑے گی۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ ہاتھ کی انگشت آپس میں ملی ہوئی نہیں ہیں تو تنگ دستی کی دلیل ہے اور اگر آپس میں ملی ہوئی ہیں تو دلیل ہے کہ اس کے بھا ئیوں اور فر زندوں کاکام درست ہوگا ۔ اور اگر انگیو ں کو مٹھی کی طر ح بند کیا ہو ا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے اور اہل خانہ کا کا ربستہ ہوجا ئیں گے۔ حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ اس کا انگو ٹھا کٹا ہوا ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو مال کی قوت ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگشت شہا دت بر ید ہ یعنی کٹی ہوئی تو اس امر کی دلیل ہے کہ فر ض نما زو ں میں تقصیرکرتا ہے کہ اگر دیکھے کہ درمیا نی والی انگلی والی کٹی ہوئی ہے کہ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس شہر کابادشاہ یا رئیس مر ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ درمیا ن والی انگلی کے ساتھ والی انگلی کٹی ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مال میں نقصان ہوگا اور اگر دیکھے کہ اس کی چھنگلیا کٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کافر زند مرے گا۔ حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پاوں کی انگیو ں کو خواب میں دیکھنا زینت اور آرائش کی دلیل ہے ۔ اور اگر پا ؤ ں کی انگیو ں کو سخت اور قو ی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کی شادی ہو گی اور اس کے خلا ف دیکھے تو اس کا کام ابھی نہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس کے انگشت پا کو آفت پہنچی ہے کہ چل نہیں سکتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال جانے کی وجہ سے سخت رنج پہنچے گا اور اگر ہا تھ پاؤں کی انگیو ں کو ٹو ٹا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام خر اب ہوگا۔ حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں انگیو ں کا دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ، فرزند۔ دوم ، بھتیجے ۔ سوم ، نو کر ۔ چہا ر م ، دوست ۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، پنج نماز ۔ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگلیا ں گر گئی ہیں یا کٹ گئی ہیں تو دلیل ہے کہ خویشوں اور اہل خانہ سے جد ائی ہو گی اور وہ خو د بھی پر یشا ن ہو ں گے اور اگر دیکھے کہ اس کی انگلی ٹو ٹی ہوئی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے اہل خا نہ میں سے کو ئی مرے گا۔ حضر ت خلف اصفہانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خو اب میں کو ئی شخص دیکھے کہ اس کے انگو ٹھے سے دودھ نکلتا ہے یا ا س کی انگشت شہا دت سے خو ن نکلتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص اپنی ساس سے جھگڑا کرے گا۔ اور اگر خوا ب میں دیکھے کہ اس کی انگشت سے آواز آتی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کے خویشو ں میں گفتگو ہو گی ۔
انگشتر ی (انگو ٹھی)
حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں انگو ٹھی کی صفت اور نقش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو اس کے آقا سے خیر اور نیکی پہنچے گی اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے انگوٹھی مہر کرنے لے لئے دی ہے تو دلیلہے کہ جو کچھ اس کے لائق ہے بہت پائے گا۔ یعنی انگوٹھی کی قد و قیمت کے مطا بق اگر بادشاہی کے لائق ہے تو بادشاہ ہو گا۔ ورنہ مال و دولت پائے گا اور اگر دیکھے کہ مسجد میں یا نماز میں یا جہا د میں کسی نے اس کو انگو ٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ و ہ شخص عابد اور زا ہد ہو گا۔ اگر سو داگر ہے تو تجا رت میں نفع پائے گا۔ و علیٰ ہذا لقیا س۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو بادشاہ نے انگو ٹھی دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ملک میں سے بادشاہ کچھ دے گا یا بادشاہ کے ملک میں اس کو یا اس کے خو یشو ں کو بر ائی پہنچے گی۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی ضا ئع ہوئی یا کوئی چیز چر ا کر لے گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے کامو ں میں آفت(آفت یا دشو اری ظا ہر ہو گی:تکلیف اور مشکل پیش آئے گی) یا دشو اری ظاہر ہو گی۔اور اگر دیکھے کہ انگو ٹھی ٹو ٹی اور اس کا نگینہ رہا تو دلیل ہے کہ اس کی بز ر گی بہتر ہو گی اور اس کی آبر و (اس کی آبر و اور وقا ر قائم رہے گا:اس کی عز ت اور دبدبہ اور عب قائم رہے گا)او ر و قار قا ئم رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی انگو ٹھی فرو خت کی اور اس کی قیمت لی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ اس کے بد لے ہے ۔ فر و خت کر ے گا اور اگر قیمت نہیں لی ہے تو کچھ حصہ جائید اد کا فر و خت کرے گا۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھا ہے کہ اس کی انگو ٹھی کی ساخت (ساخت باپسندید ہ ہے : اچھی نہیں بنی ہوئی) باپسند ید ہ ہے تو دلیل ہے کہ اسکے مال کو کچھ ہو گااور بادشاہ اس پر غصہ کرے گااور اگر چاندی کی انگوٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کامال حلا ل کا ہے ۔ اور اگر سونے کی انگو ٹھی دیکھے تودلیل ہے کہ اس کا مال مکر وہ اور حر ام ہے اور اگر آہن (آہن کی انگٹھی :لوہے کی انگو ٹھی) کی انگو ٹھی دیکھے تو جو کچھ اس کے اس ہے تھوڑا اور ذلیل ہے ۔ اور اگر انگو ٹھی سات وھات یا سپید قلعی کی دیکھی تو مال کے تھو ڑا ہونے کی دلیل ہے اوراگر خو اب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی زیور کی ہے تو ا س خواب کی تعبیر سب سے بر ی ہے۔ حضرت جابر مغر نی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی انگوٹھی لو ہے کی ہے تو دلیل ہے کہ قوت (قوت:طاقت) اورتوانا ئی پائے گا۔اور تانبے (تانبے کی یا رانگ کی ہے :تانبے یا سیسہ کی ہے ) یا رانگ کی ہے تو دلیل ہے کہ بے اصل لوگوں سے فائد ہ اٹھا ئے گا ۔ اور اگر بلو ر کی انگو ٹھی دیکھے تو دلیل ہے کہ عام لوگو ں سے اس کو کچھ ملے گااور اگر چاند ی کی انگوٹھی دیکھے تو اس کو کہیں سے کچھ ملے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس نے اپنی انگو ٹھی کے پاس امانت رکھی ہے یا بخش دی ہے اور اس نے بھی اس کو انگوٹھی واپس دی ہے تو دلیل ہے کہ نکا ح کے لئے عورت چاہے گااور وہ قبول نہ کر ے گی اور نہ ہی اس کو دیں گے۔ اوراگردیکھے کہ اس نے اپنی انگوٹھی توڑی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے عیا ل میں جد ائی پڑے گی۔ اور اگر دیکھے کہ اس کی انگو ٹھی کے دو نگینے ہیں تو اس کو کسی نے دی ہے اور دونو ں نگ ایک دوسر ے کے مطابق ہیں تو اس امر کی دلیل ہے کہ صا حب (صاحب خواب غلا م زادہ ہے:خوا ب دیکھنے والا نو کر کا بیٹا ہے) خواب غلا م زادہ ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ان دو نگوں میں سے ایک گر گیا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ دو گیا ہوں میں سے ایک سے توبہ کی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ لکھے ہوئے خط پر اپنی انگ ٹھی سے مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی پو شید ہ چیز اس کو ملے گی اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو دلیل ہے کہ کو ئی ظا ہر ی چیزاس کو ملے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ کھلے خط پر مہر لگائی ہے تو حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو ا ب میں چاندی کی انگو ٹھی کو دیکھنا چار و جہ پر ہے ۔ اول ، سلطنت ۔ دو م ، عورت ۔ سوم ، فر زند ۔ چہارم ، مال و دولت ۔اور سونے کی انگشترنیک ہے اور عورت دیکھے کہ انگو ٹھی نگ سمیت ضا ئع ہو گئی ہے تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کا مر تبہ اور عز ت گرے گی یا اس کا بچہ مرے گا یا مال ضا ئع ہو گا اور اگر خا کم ہے تو معز ول (معزول ہو گا :حا کم نہ رہے گا، تخت سے اتار ا جائے گا) ہو گا۔ اگر عورت ایسا خواب دیکھے تو اس کاخاو ند یا فر زند مرے گا۔
انگور
حضرت دانیا ل علیہ السالم نے فرمایا ہے کہ مو سم پر خواب میں انگور سیا ہ کھانا غم اور اندوہ کی دلیل ہے۔ اور بے وقت خوف ( خو ف اور تر س : خوف اور ڈر ) اور تر س ہے۔ اہل تعبیر نے بیا ن کیا ہے کہ سیا ہ انگور کے ہر ایک دانے کھا ئے ہوئے کہ شمار پر اس کو بید یاں لکڑیا ں ما ریں گے اور انگو ر سفید کا وقت پر کھانا امید سے بڑھ کر دنیا کی خیر (خیر اور نعمت :بہتر ی ار مال و غیر ہ) اور نعمت ہے اور بے مو سم کھانا دلیل ہے کہ صاحب خواب کے منہ سے کو ئی چیز نکلے گی۔ اس کی دلیل مال کا خرچ کرنا ہے اور انگور سر خ کھانے کی بھی یہی دلیل ہے۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں انگو ر سفید مو سم میں کھانا مال و دولت کی دلیل ہے مگر محنت سے ملے گا۔ اور انگو ر سر خ موسم میں کھا نا تھو ڑے نفع کی دلیل ہے ۔ جس انگو ر کا چھلکا سخت ہے ۔ اس کا خواب میں کھانا مال کی دلیل ہے جو مشکل سے ملے گا۔ اور للکے چھلکے والا انگور مال حلا کی دلیل ہے۔ اور جس انگور کا پانی سیا ہ ہے مال حر ام کی دلیل ہے اور جو انگور شیریں اورپاکیزہ تر ہے ۔ مال و جاہ(مال اور جاہ اور زیا دتی عزت کی دلیل ہے:مال و دولت رتبہ اور عز ت ملے گی) اور زیادتی عزت کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ انگور لکڑ ی کے اوزارسے نچوڑ تا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم بادشاہ کی خد مت کر ے گا۔ اور اگر اینٹ یا مٹی سے نچو ڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادیا نت (بادیا نت بادشاہ :دیند ار اور نیک بادشاہ ) بادشاہ کی خد مت کر ے گااوعر اگر پکی اینٹ یا گچ اور چو نے سے نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ باسیا ست (باسیا ست و باہیبت بادشاہ :دبد بے اور رعب والا بادشاہ) اور باہیبت بادشاہ کی خد مت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ انگور طشت میں نچوڑتا ہے تو اس امرکی دلیل ہے کہ کسی امیر عورت کی خد مت کرے گا اور اگر دیکھے کہ انگو ر کو پیا لے میں نچوڑتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی کمینے شخص کی خد مت کر ے گا۔ اور اگر شیرہ نچو ڑ کر مٹکو ں میں جمع کر تا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کے ذریعے سے اپنے لئے بہت سامال جمع کر ے گا اوراگر انگو ر اہل و عیا ل سمیت نچو ڑتاہے تو دلیل ہے کہ اس کو اور اس کے عیا ل کو بادشاہ کی خد مت سے فائدہ حاصل ہو گا اور اگر خواب دیکھنے والا بادشاہ کی خد مت کے لائق نہیں ہے تو پھر اس کو کسی اور امیر یا حاکم سے فائد ہ حا صل ہو گا۔ حضر تجعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہیکہ انگو ر سیا ہ اور سفید وقت پر اور بے وقت پر خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، فرزند نیک ۔ دو م ، علم فر ائض۔ سوم ، مال حلا ل ۔ نیز آپ نے فرمایا ہے کہ انگو ر کا نچو ڑنا بھی تین وجہ پر ہے ۔ اول ، مال یاخیر و بر کت (خیر و برکت :بھلا ئی اور بہتری) دوم، فر ا خی نعمت ۔ سوم، قحط سے امن پانا ۔ فر مان حق تعالیٰ ہے : عام فیہ یغاث النا س و فیہ یعصر ون (سال ہے کہ ا س میں لو گ فر یا د کو پہنچائے جائیں گے اور اس میں نچوڑیں گے)
افتا دن (گر نا)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ منہ کے بل گراہے تو پر یشانی کی دلیل ہے ۔ خا ص کر اگر وہ جنگ (جنگ اور خصو مت : جنگ اور لڑائی ) خصو مت ہے اور اگر دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گراہے ۔ مثلا پہا ڑ یا بالا خا نہ (بالا خانہ :اوپر کی چھت ) یا دیوار سے ۔ تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کی آرزو (آرزو و مراد پو ری نہ ہو گی: خوا ہش اور مر اد پوری نہ ہو گی)اور مراد پو ری نہ ہو گی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ کسی جگہ سے نیچے گرا ہے تو دلیل ہے کہ امید پو ری نہ ہو گی اور اگر پہاڑ سے نیچے گرے تو دلیل ہیکہ گرنے کے مطابق بد حا ل ہو گا اور اس کو دکھ پہنچے گااور اگر دیکھے کہ اس کو سخت زخم پہنچا ہے اور کسی عضو (عضو سے :جو ڑسے ) سے خو ن نکلا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے زخم کے مطابق نقصا ن پہنچے گا۔ اور گر دیکھے کہ پاؤ ں پھسلا اور گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو زنج اور تکلیف پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ گرا ہے اور اس کو تکلیف نہیں ہوئی ہے تو یہ آسانی اور سہو لت کی دلیل ہے ۔ اگر کو ئی صاحب خوا ب میں دیکھے کہ اسکے گھر کے آستانے (آستا نے سے گرے ہیں :اوپر کی دہلیز سے گرے ہیں ) سے سانپ اور بچھو اور دوسر ے کاٹنے والے جانو ر گرے ہیں تواس امر کی دلیل ہے کہ اس کو بادشاہ سے یا کسی حاکم سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بالا خانہ یا دیو ار اس پر گر ی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مال ایسی جگہ سے ملے گا کہ جہا ں سے امید نہ تھی اور اس وجہ سے بڑا خر م (خر م و شاداں:خو ش ہو گا)و شاداں ہو گااور اس کا کا م کشادہ ہو گا۔اور اللہ تعالیٰ ہی بہتر ی کو خوب جانتا ہے۔
بادام
ضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام دیکھنا نعمت اور روزی ہے ۔ لیکن جھگڑے سے حاصل ہو گی۔ اگر خوا ب میں بادام پایا ہے تو دلیل ہیکہ اسی قدر نعمت اور روزی محنت سے ملے گی۔ اور اہل تعبیر بیا ن کر تے ہیں کہ خواب میں بادام کی تاویل علم ہے اوربیماری سے شفاء ہے اور مغز بادام کادیکھنا بہتر ہے۔ حضر ت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ بادام پو ست سمیت اس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دنیا ہے تو دلیل ہے کہ بخیل آدمی سے کو ئی چیز سختی کے ساتھ پائے گا اور اگر دیکھے کہ مغز بادام سے تلخ روغن نکالا ہے تودلیل ہے کہ اس کوکسی کنجو س آدمی سے اس روغن کے اندازے کے مطابق فائد ہ پہنچے گا۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو ا ب میں بادام کا دیکھنا مال اور نعمت ہے ۔ لیکن اگر بادام کو پو ست کے ساتھ دیکھے تو دلیل ہے کہ مال سختی اور ر نج کے ساتھ ملے گااور اگر بادام کے بغیر پو ست کے دیکھے تو دلیل ہے کہ مال و زرآسانی کے ساتھ ملے گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بادام کادیکھنا دو وجہ پر ہے۔اول ، پو شید ہ مال حا صل ہو گا ۔ دوم ، بیماری سے شفاء پائے گا۔
بادشاہ
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں بارہ چیز وں میں سے ایک کا دیکھنا بادشاہی کی دلیل ہے ۔اول ، دیکھے کہ آنخضر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے اس کو امام کیا ہے ۔دوم ، دیکھے کہ علم شر یعت کو قبو ل کرتا ہے۔سوم، پیغمبر علیہ الصلو ۃ و السلام کا گو ش مبارک اپنے پاس دیکھے کہ اقامت اور بناز کے منتظر ہیں ۔چہارم ، آنحضر ت صلی اللہ علیہ و سلم کے منبر پر خطبہ پڑھا ہے۔پنجم ، آنحضرت صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم کا جامہ مبارک خواب میں پہنا ہے۔ ششم ، انگشتری دیکھے کہ ہا تھ میں رکھتاہے ۔ ہفتم، دیکھے کہ آفتا ب یا مہتاب ہو گیا ہے۔ ہشتم ، دیکھے کہ اس کا جسم دریا ہو گیا ہے ۔ نہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ شہر کی دیو ار ہو گئی ہے ۔دہم ، دیکھے کہ اس کی آنکھ جامع مسجد کا محر اب ہوگئی ہے ۔ یا زدہم ، کوئی مردہ بادشاہ اس کو انگوٹھی دے ۔ دوازدہم ، خواب میں دیکھے کہ اس کی آنکھ بیل جیسی ہو گئی ہے ۔ان بارہ چیز وں کاخواب میں دیکھنا بادشاہی اور سلطنت کی دلیل ہے۔ حضر ت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ بادشاہ نے اس کو جامہ اور کلاہ دی ہے تو دلیل ہے کہ اپنے لو گوں پر حاکم اور رئیس ہوگا۔ اور اگردیکھے کہ بادشاہ کے سر پر پاکیز ہ تاج ہے تو اس کے شر ف اور اقبال اور درازی عمر کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بادشاہ کے سر پر میلا اور پھٹا ہوا تاج ہے تو یہ با دشاہ کے بر ے حال کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ سر پر دستار ہے۔جیسے کہ آنحضر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے زما نہ مبارک میں اصحا ب کرام کے سر پر ہوتی تھی تو دلیل ہیکہ بادشاہ عا دل اور منصف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ بادشاہ نے ہوا کو پکڑا ہے اور اس کے تا بع فرمان ہو گئی ہے تو اس سے دلیل ہے کہ ملک جہاں کو فتح کرے گااور قر ار پائے گا۔ اور اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشاہ ہوگیا ہے تو اس کی دلیل یہ ہے کہ انگر ہو گااور اگر خو اب میں دیکھے کہ بادشاہ کو چہ یا سر ائے میں آیا ہے اور اس کا آنا زاری اور انکار سے ہے تو دلیل ہے کہ اس اہل مو ضع کو بادشاہ کی طر ف سے غم اور اندوہ پہنچے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے:ان الملوک ازاخلو ا قر یتہ افسلو ما و جعلو ا اعزۃ اھلھااذلتہ(جب بادشاہ کسی بستی میں داخل ہوتے ہیں تو اس کو خر اب کرتے ہیں اور وہا ں کے عزیز وں کو ذلیل کرتے ہیں ۔) اور اگر دیکھے کہ بادشا ہ کے آنے سے کوئی بر ی بات نہیں ہوئی ہے تو دلیل ہے کہ کسی طر ح کا نقصا ن اس مو ضع والو ں کو نہ ہوگا۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ بادشا مرا اور اس کو دفن نہ کیا اور نہ اس پر کوئی رویا اور نہ اس کو کفن و جنا زہ کیا تو دلیل ہے کہ اس کا کو ئی مکا ن خراب ہو گا او ر فکر مند دل اور بیمار ہوگا۔ اور اگربادشاہ خواب میں دیکھے کہ کعبہ اس کا گھر ہے یا اس کا گھر کعبہ ہے تو دلیل ہے کہ اس کی سلطنت کو زوال نہ ہوگااور دشمن سے امن میں رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس نے کسی کو سلام کیا یا اس کو کسی نے سلام کیا ہے تو غم اور اند وہ سے دلیل امن کی ہے اور مر اد ہمیشہ قائم رہے گی۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ سلام علیکم طبتم فاد خلو ھا خا لین(تم پر سلا م ہے اور اس میں داخل ہو کر ہمیشہ کے لئے خو ش رہو) اور اگر بادشاہ دیکھے کہ رسی اس کے ہاتھ میں ہے یا ر سی اس کے ہاتھ میں بند ھی ہے تو اس سے یہ دلیل ہے کہ راہ راست پر چلے گا اور عدل و انصاف کے طر یقہ پر قائم ہوگا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : واعتصمو ا بحبل اللہ جمیعا(تم سب اللہ کی رسی کو تھا م لو) حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی بادشاہ کو کشادہ رو اور خوش دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کام کشادہ ہو گا۔ اور اگرکوئی بادشاہ کے وزیر کو خواب میں دیکھے تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا جو جلد ی درست ہوگاا ور اگر شاہی دربان کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کامو ں سے رکے گااور آخر کار مر اد کو پہنچے گا۔ اگر بادشاہ کے مصا حب کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی سے اس کو ملا مت پہنچے گی ۔ اور اگر شاہی ملازمو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کاشغل اور عمل درست ہو گا۔ اور اگر بادشاہ کے مد گاروں اور مصا حبو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کوئی اس کو ملامت کرے گا اور اس کی ضا ئع شدہ چیز پھر ملے گی اور وکیل کے نو کر و ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کو ئی اس کو ملا مت کرے گا کہ کمینے شغل سے عاجز ہو گا۔ اور اگر بادشا ہ کے پر د ہ دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا کاربستہ کشادہ ہوگا۔ اور اگر بادشاہ کی عورت کابر قعہ دیکھے تو دلیل ہے کہ کو ئی اس کو چھو ٹا وعد ہ دے گا۔ اور اگر بادشاہ کے قید یو ں کو دیکھے تو دلیل ہے کہ غمگین او ر حاجتمند ہو گا ۔ اور اگر شا ہی جلاد کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس کی مراد جلد ہی حا صل ہو گی اور اگر بادشاہ کے منشی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ جس چیز کو جستجو کرتا ہے پائے گا۔ اور اگر بادشاہ کے اسلحہ (اسلحہ :جمع ہے سلاح کی اور اس کے معنی ہتھیا ر کے ہیں) کو دیکھے تو دلیل ہے کہ کسی عورت سے نفع پائے گا اور اگر شاہی رکا ب دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ سخت جھو ٹ اور بے حاصل بات سنے گا اور اگر شاہی غا شیہ دار(غاشیہ دار:بادشاہی جھول اٹھا نے والا)کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو غم و اند وہ پہنچے گا۔ اور اگر شاہی جامہ دار کودیکھے تودلیل ہے کہ اس کاکام نجو بی ہو گا ۔ اور اگر شاہی دولت دار کو دیکھے تو دلیل ہے کہ اس شخص کو عورتوں سے کچھ حاصل ہو گا اور اگر شا ہی خا ن سالا ر کو دیکھے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور مال حاصل کرے گا۔ حضرت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص دیکھے کہ بادشاہ کسی شہر میں آیا ہے اور بادشاہ نے شہر پر غلبہ کیا ہے تو دلیل ہے کہ اس شہر میں آفت پڑے گی۔ اور اگر خو اب میں بادشاہ کو اپنے گھر میں سو یا ہو ا دیکھے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو اس کی ضر ورت ہوگی اور اس کو کسی کام پر لگائے گا۔
پاتیلہ (پتلا دیگچی)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوب میں پاتیلہ گھر کی عورت ہے اور اگر دیکھے کہ پاتیلہ نیا خر ید ایا اس کو کسی نے دیا ہے تودلیل ہے کہ گھر والی کو آفت پہنچے گی۔ حضرت ابر ہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فامایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیز کھانے کی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر کی بیگم سے خیر و منفعت حا صل ہو گی ۔ اور اگردیکھے کہ پاتیلہ میں کوئی چیزکھانے کی ہے جو بر ی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو گھر والی سے کوئی ضر ر پہنچے گا۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاتیلا دیکھنا کوئی قابل توجہ چیز نہیں ہے ۔ باد(ہوا): حضرت ابن سیر دین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ۔ اگر کوئی خوا ب میں دیکھے کہ ہوا سخت چلتی ہے تو دلیل ہے کہ ملک والوں کو خوف اور ڈر ہو گا۔ اور اگر ہو ا کو ا قد ردیکھے کہ درختو ں کواکھیڑ تی ہے اور خراب کرتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک والوں کو مر ض طاعون اور سر خہ سے بلا اور مصیبت پڑے گی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں گر م ہوا سر د بیماریو ں کی دلیل ہے او ر معتد ل اور سر د ہو ا خوا ب میں دیکھنا اس ملک میں شو ریدہ بیماریوں کے آنے پر دلیل ہے اور معتدل ہو ا اس ملک کی صحت اور تند رسی اور نیکی کسب پر دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو ہو ا ایک جگہ سے دوسر ی جگہ پر لے جاتی ہے تو دلیل ہے کہ دور کا سفر کرے گا اور اس سفر میں ہو ا کے ادھر ادھر لے جانے کے مطابق مرتبہ اور بز ر گی پائے گااو ر اگر دیکھے کہ ہو اگر د تاریکی کے ساتھ ہے تو اس قوم پر تر س اور خوف آنے کااندیشہ ہے ۔ حضر ت جابر مغر نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اسکو سخت ہو ا آسما ن کی طر ف لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی موت قر یب ہے اور اگر دیکھے کہ اسکو ہو ا آسما سے زمین پر لائی ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گااو ر آخر کار شفا اور صحت پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ ہوا کا خواب میں دیکھنا نو وجہ پر ہے ۔اول ، بشارت ۔ دوم ، حکو مت۔ سوم ، مال و دولت ، چہارم ، موت۔ پنجم، عذاب ۔ ششم ، مارنا۔ ہفتم ، بیماری۔ہشتم، شفاء۔نہم، راحت ۔ اور اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ ہوا پر بیٹھا ہے تو اس امر کی یہ دلیل ہے کہ بز رگی اورحکومت پائے گا حضر ت اسما عیل اثعث رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ مغرب کی ہوا نر م نرم چلتی ہے تودلیل ہے کہ اس ملک کے لوگوں کو مال و نعمت زیا دہ ملے گی اور اگر با دشمال نرم چلتی ہے تو اس ملک کی شفاء اورراحت پر دلیل ہے اور اس کے خلاف بہتر ی کی دلیل نہیں ہے اور اگر خواب میں دیکھے کہ ہواکی آواز سنتا ہے تودلیل ہے کہ اس ملک میں بادشاہ اورسر دارکی خبر ظاہر ہوگی۔ اوراگر دیکھے کہ ہوا اس ملک میں لوگوں کواٹھا کر اوپر لے گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ لوگ شرف اور بز رگی پائیں گے۔ :بادر ہاکر دن (پادنا):حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ اس نے لو گوں کے مجمع کے درمیا ن ہو ا چھو ڑی ہے اور لوگو ں نے آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ کوئی بر بات کہے گا کہ لوگ اس پرافسو س کریں گے اور اس و جہ سے لوگو ں میں رسوو ا ہو گا ۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ اسنے پھسو کی ماری ہے اور اس کی بلند آواز نا خو ش بو ہے ۔ تو دلیل ہے کہ ایسا کام کرے گا کہ لو گ اس کو ملامت کر یں گے اور بر ا بھلا کہیں گے اور اگر دیکھے کہ آواز تو ہے ، لیکن بد بو نہیں ہے تو دلیل ہے کہ وہ بے فائدہ کام کرے گا۔ لیکن اس میں اس کی بھلا ئی ہو گی اور اگر دیکھے کہ ارادے کے ساتھ ہوا نکالی ہے اور لوگ اس پر ہنسے ہیں اور وہ شرمند ہ ہوا ہے تو دلیل ہے کہ بے کار کام سے اس کی معیشت بنائی جائے گی۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پھسوکی مارنی چار وجہ پر ہے۔ اول ، بر ی بات ۔ دوم ، طعن تشنیع۔ سوم ، ملا مت کا کام ۔ چہارم ،رسو ائی ۔ اوراگر خواب میں دیکھے کہ اس نے ہو ا کو پیٹ سے ارادے کے ساتھ چھوڑا ہے تودلیل ہے کہ وہ شخص بے دین اور بد مذہب ہے۔
بادروک(ایک سبزی ہے)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ باد زوک کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام پو راہوگااور مراد بر آئے گی۔ کیو نکہ آنحضر ت صلی اللہ تعالیٰ علیہ و سلم نے فرمایا ہے :مااطیبک و ما اطیب ریحتک(تو کیا ہی پاکیز ہ اور تمہا ری خوشبو کیا ہی اچھی ہے) حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ باد روک کاخواب میں کھانا تین وجہ پر ہے ۔ اول ، حا جت روائی ۔ دوم، مراس پانا۔ سوم ، غائب کی زیا رت کرنا۔
بادریسہ (چر خے کی پھر کی)
حضر ت کر ما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر عورت دیکھے کہ اس نے پھر کی پائی ہے یا کسی نے اس کو دی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کنیز یا خادمہ ملے گی اور اگر عورت دیکھے کہ اس کے چر خہ کے تکلے سے پھر کی گی گئی کہے تو دلیل ہہے کہ اس کی جمحبت ا س کے شو ہر سے کٹ جائے گی ۔
بادنجان(بینگن)
حضر تابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں بینگن کھانا مو سم میں کھا نا یا بے مو سم ۔ پکا ہو ا کھا ئے یا خا م کھائے ۔ تر ہو یا خشک ۔ جس قد ر کھائے گا اسی قد ر غم اور اندوہ اٹھا ئے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی خو اب میں دیکھے کہ اس کے پاس بہت اسے بادنجان ہیں ۔ لیکن سب کو بیچاہے یا کسی کو بخش دیا ہے یا اپنے گھر سے با ہر ڈال سیا ہے اور ان کو کھایا نہیں ہے تواس امرکی دلیل ہے کہ غم اور اندوہ سے نجات حاصل کرے گا۔
بار کشیدن ( بو جھ اٹھا نا)
حضرت ابن سیر ین رحمہت اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کی کمر پر ہلکا بوجھ ہے کہ اس کے مچابق اس کو فائد ہ ہو گا اور اگر دیکھے کہ پشت پر بھا ری بو جھ ہے تو دلیل ہے کہ اس کے گنا ہ معاصی بہت ہیں ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے: لیحملو ا اوزار ھم کا ملتہ یوم القیا متہ (وہ اپنے گناہوں کا بو جھ پو رے طو ر پر قیا مت کے دن اٹھا ئیں گے۔) حضر ت کر مانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگرکوئی دیکھے کہ بہت سا بو جھ رکھتا ہے اور جانتا ہے کہ اسکی ملکیت ہے تو دلیل ہے کہ بو جھ کی جنس کے مو ا فق ا س کو فائد ہ یا نقصا ن یا بر ائی پہنچے گی۔ او اگر دیکھے کہ وہ بو جھ کا خود ما لک نہیں ہے تو بھی اس کی نیکی اوربرائی صاحب خواب کی طر ف رجوع کر ے گی۔
باراں (با رش)
حضرت دانیا ل علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ بارش خواب میں حق تعالیٰ کی طر ف سے بند وں پر رحمت اور برکت ہے جب عام بارش ہو اور سب جگہ پہنچے ۔فرمان حق تعالیٰ ہے۔و یو الذی ینز ل الغیث من بعد ماقنطوا وینشر رحمتہ(اسی کی ذات پاک ہے جو نا امید ی کے بعد بارش برساتا ہے اور اپنی رحمت کو پھیلاتا ہے) اور بارش کا وقت پر دیکھنا بہت اچھا ہے خا ص کر جب لو گ بارش کو چاہیں تو نہا یت نیک ہے۔ لیکن اگر خا ص سخت بارش غر ف اپنے کو چہ میں دیکھے کہ اس کے سو ااور کہیں نہیں بر سی ہے تو اہل موضع پر رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ او اگر دیکھے کہ بارش آہستہ آہستہ ہو رہی ہے تواہل موضع پر خیر اور بر کت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اول سال یااول ماہ بارش بر س رہی ہے تو دلیل ہے کہ ا س سا ل اور اس ماہ میں فرا خی نعمت زیا دہ ہو گی اور اگر دیکھے کہ بارش سخت اورسیا ہ ہے تو دلیل ہے کہ بیماری پر ہے کہ اس میں ہلا ک ہوگا۔ حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں سخت بارش دیکھے کہ اپنے وقت پر بر سی ہے تو دلیل ہے کہ ان دنو ں میں رنج و بلا کا لشکر آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باراں سے مسح کرتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ خو ف و غم سے امن میں رہے گا۔ اور اگرخو اب میں دیکھے کہ بارش اس کے سر پر بر ستی ہے تو دلیل ہے کہ وہ سفر کو جائے گااور خیر و نفع کے سا تھ واپس اٹئے گا۔ اوراگرکو ئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ بارش لوگو ں کے سر وں پر طوفان کی طر ح برستی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس ملک میں خدانخواستہ ناگہا نی موت آئے گی اور اگر دیکھے کہ بارش کے ہر ایک قطر ے سے آواز آتی ہے تو دلیل ہے کہ اس کے مرتبے اور عز ت کی آواز زیادہ ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ بارش کے پانی کے ساتھ مسح کرتا ہے تودلیل ہے کہ خو ف اور دہشت سے امن میں ہوگا ۔ اور اگر خواب میں دیکھے کہ بہت بڑی بارش ہو رہی ہے اور تمام نہر یں جاری ہو گئی ہیں اور اس کو نقصا ن نہیں پہنچا ہے تو دلیل ہے کہ باد شاہ سختی کر ے گا اور صاحب خواب اس کے شر سے محفو ظ رہے گا۔ اور اگر دیکھے کہ ان نہر وں سے گز ر نہیں سکتا ہے تودلیل یے کہ بادشاہ کی شر ارت کو اپنے آپ سے دور کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ پانی ہوا سے بارش کی طر ح آتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کاعذاب اور بیماری اس جگہ ظاہر ہوگی۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بارش کی جگہ چہد کو برستا ہو گا دیکھے تودلیل ہے کہ نعمت اورر غنیمت اس ملک میں بہت ہو گی او ر جو چیز کہ آسمان سے بر ستی ہو ئی دیکھے تو اس کی تاویل اس چیز کی جنس سے ہے اور اگر دیکھے کہ بارش کاپانی پیتا ہے اور وہ پانی صاف اور روشن ہے تو دلیل ہے کہ اس کو اسی قدر خیر اور راحت پہنچے گی اور اگردیکھے کہ بارش کا پانی سیا ہ بے مز ہ ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر بیماری اور رنج اٹھا ئے گا۔ حضرت صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بارش کادیکھنا بارہ وجہ پر ہے۔ اول ، رحمت ۔ دوم ، برکت ۔ سوم فریاد چاہنا ۔ چہار م ، رنج و بیماری ۔پنجم ، بلا ۔ ششم ، لڑائی ۔ ہفتم ، خون بہانا ۔ ہشتم ، فتنہ ۔ نہم ، قحط، دہم ، امان پانا ۔ یا زدہم ، کفر ۔ دواز دہم جھو ٹ۔
بارانی (بر ساتی کوٹ)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کے جسم پر بارانی ہے اور وہ بادشاہ کی خد مت میں ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نیک کام اور مد ح و ثنا لوگوں میں ظا ہر ہوگی۔ اور اگر بارانی بطور کپڑا اس پر ہے تو دلیل ہے کہ اس کو دین اور دنیا میں فا ئد ہ حا صل ہو گا۔ حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بارانی پشم یا ایسی یا روئی کی ہے اور سبز رنگ ہے تو بہتر ی کی دلیل ہے ۔ لیکن بارانی زرد رنج اور بیماری کی دلیل ہے ۔ اور اگر بارانی نیلگو ں ہے یعنی آسمانی رنگ کی ہے تو پھر گنا ہ اور نافرمانی کی دلیل ہے اوراگر سفید رنگ کی ہے تو اس کو کسی جگہ سے خیر اور منفعت پہنچے گی۔
باروئی (فصیل کے کنگر ے)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ شہر اور قلعہ اور گاؤں کی فصیل (فصیل :شہر کے گر د اگر د مو ٹی دیو ار ) کے کنگر ے بادشاہ یا والی پر دلیل ہے ۔ اور اہل تعبیر نے بیا ن کیا ے کہ شہر کے کنگر ے بادشاہ پر اور گاؤ ں کے کنگر ے گاؤ ں کے مالک پر دلیل ہیں ۔ اگر شہر کے کنگر ے قو ی اور بلند دیکھے تو بادشاہ کے حال کی قوت اورنیکی پر دلیل ہیں۔ اور اگر دیکھے کہ شہر کے کنگر ے گر کر خر اب ہوگئے ہیں ۔ اگر سب گر ے ہیں تو بادشاہ کی ہلاکت کی دلیل ہے اور اگرتھوڑے گرے ہیں توحاکم شہر مرے گااور اگر نئے بنتے دیکھے تو دلیل ہے کہ نیا بادشاہ شہر میں مقیم ہوگا۔ اوراگر بعض بنے ہیں تو نیا حا کم شہر میں مقیم ہوگا۔ حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو کنگر ے شہر کے دروازے کے قریب ہیں ان کو دیکھنا عیش اورامن کی دلیل ہے اور جو شہر کی پچھلی طر ف ہیں ان کو دجیسا بھی دیکھے گا ان کا نیک اوربد اثر دیکھنے والے پر پڑے گا۔
باز
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کسی نے خوب میں دیکھا کہ باز پکڑا ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے تو وہ باز مطیع(وہ باز مطیع ہے:وہ باز فرمانبر دار اور پالتو ہے) ہے ۔ یعنی ہاتھ پربیٹھا ہے تو یہ عز ت اور مرتبے اور قد ر کی زیادتی کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سفید باز اس کے ہاتھ پربیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے عزت اور مر تبہ پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ باز اس کے ہاتھ سے گر ااور مر گیا ہے تو دلیل ہے کہ مرتبے سے گر کر تنگ دست ہوگا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر خواب میں سفید باز پایا ہے۔ اگر بادشاہی ملا زمین (بادشاہی ملازمین میں سے ہے : بادشاہی نو کر وں میں سے ہے) میں سے ہے تو بادشاہ سے ولایت اور عز ت پائے گا۔ اور اگر رعیت مین سے ہے تو بہت ساما ل پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی نے بازبخشا ہے تودلیل ہے کہ اس کے فرزند صا حب (فرزند صاحب مرتبہ حسین و جمیل آئے گا: خو بصورت اقبال والا لڑاکا ہو گا) مرتبہ اور حسین و جمیل ہوں گے۔اور اگر دیکھے کہ باز چھت پر بیٹھا ہے تو دلیل ہے کہ باز بھا گا ہے اور گھر میں گیا ہے اور عورت کے دامن کے نیچے چھپ گیا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی عور ت کے ہا ں خو بصو رت لڑکا پید ا ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ باز کے پاؤں میں سو نے چاند ی کی جھانجر ہے تو دلیل ہے اس کی عورت کے ہاں لڑکی پید ا ہو گی۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے اگر کوئی خواب میں دیکھے کہ اس نے باز پایا ہے تو دلیل ہے کہ اگر یہ شخص بادشاہی لوگو ں میں سے ہے تو اپنے کام سے معز ول (معز ول ہو گا : ملازمت سے علیحد ہ کر دیا جائے گا) اور اگر ان میں سے نہیں ہے تو اہل خا نہ کی طر ف سے رنج و غم پائے گا۔اور اگر دیکھے کہ بازواپس آیا او ر اس کے ہاتھ پر بیٹھا تو دلیل ہے کہ ملک اور قد ر ت پائے گا۔ حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ اگر خو اب میں دیکھے کہ با ز اس کو مطیع ہے تو اس کی تاویل پانچ وجہ پر ہے ۔ اول ، تا بعد اری ۔دوم ، خو شی ، سوم ، بشار ت ۔ چہارم ،فرمان ۔ پنجم ، مراد کا پانا ۔ اور مال نقدر و قیمت باز پانا ۔ خا ص کر اگر باز سفید اور مطیع ہے تو دو ہز ار درہم ملیں گے ۔ اور اگر مطیع نہیں ہے تو اس کی تاویل چار وجہ پر ہے ۔ اول ، بادشاہ ظالم ۔ دوم، حا کم جو بد ی کی طر ف مائل ہو گا۔سو م ، خیا نت کرنے والا فقیہ ۔ چہارم ، فرزند جو مال باپ کانافرمان ہو گا۔
بازو
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بازہ بھا ئی یا فر زند یا اعتبار والا دوست یا شریک ہے اگر خواب میں دیکھے کہ بازو قوی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو ان سے وقت اور فائد ہ پہنچے گا اور اس کے خلاف ہے تو اس کو ان سے کسی طر ح کا فائد ہ نہ ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بازو گر پڑا ہے یا کسی نے کاٹا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا بھا ئی یا دوست یا شریک دنیا سے رحلت (رحلت کرے گا:مر جائے گا)کرے گا۔ یا اس سے جد ائی تلا ش کرے گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بازو کو دیکھنا چھ وجہ پر ہے۔ اول ، بر ادر ۔ دوم، فرزند ۔ سوم ، شر یک ، چہارم ، دوست ۔ پنجم ، چچاز اد بھائی۔ششم ، ہمسایہ۔
بازو بند
حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ اسکے بازومیں سنہر ی بازو بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بھا ئیوں یا کسی اور سے نفر ت اور غم پہنچے گا۔اور اگر بازو بند چاند ی کاہے تو دلیل ہے کہ اس کی لڑکی یا بھا نجی کی شادی ہوگی۔ اور اگر یہ خو اب عورت دیکھے تومال و نعمت اور آرائش کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ بازو بند چاندی یا آہن کا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو بھا ئی سے قوت اور مد د ملے گی او ر اگر دیکھے کہ بازوبند ٹو ٹا یا ضائع ہوا ہے تو اس کی تاویل اول کے خلا ف ہے۔
پاس ساشتن(پہرہ دینا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں پہر ہ دینا دووجہ پر ہے ۔ اگر دیکھے کہ اہل صلا ح کا پہر ہ ہے تو دونو ں جہا ن کی خیر اور منفعت پر دلیل ہے او راگر دیکھے کہ شاہی محل کی پاسبانی کر تا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خیر اور فائدہ پائے گا۔ اور یہی خواب سودا گر دیکھے تو تجارت میں اس کو بہت فائد ہ ہوگا او ر اگردیکھے کہ اہل صلاح اور پر ہیز گاروں کی حفا ظت کرتا ہے تو دلیل ہے کہ ان سے دینا کانفع اور خیر دیکھے گا۔ اور خو اب میں پاسبا ن کادیکھنا صا حب قد ر اور مرتبہ اور ولایت ہونا ہے اور کا موں کو درست کرے گا۔ اور لوگ اس کے انتظا م میں ہو ں گے۔
پاشنہ پائے (ایڑی)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پاؤ ں کی ایڑی کاروبار کے انتظام اور آدمی کی کمائی پر دلیل ہے۔ اگر دیکھے کہ س کی ایڑھی ٹو ٹ گئی ہے جو دلیل ہے کہ ایسے کام میں مشغو ل ہوگاکہ جس سے پشیمانی اٹھا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں کی ایڑی چر گئی ہے یا زخمی ہوگئی ہے تو اس کی بھی وہی تا ویل ہے لیکن پہلے کی نسبت ند امت کم ہو گی ۔ حضر ت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس نے پاؤ ں کی ایڑی کاٹی اور کھا ئی ہے اور درند وں کی دی ہے تو دلیل ہے کہ جو کچھ کما ئے گا، کھائے گا اور دشمنوں کو دے گا ۔اور اگر دیکھے کہ اس کی ایڑی گر ی ہے تو دلیل ہے کہ بے کار اور درویش ہوگا۔
باغ دید ن (باغ دیکھنا )
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خو اب میں باغ دیکھنا عورت ہے او ر اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے جماع کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ باغ کو پانی دیتا ہے اور تر نہیں ہوا ہے تودلیل ہے کہ اس کی عورت طالب جماع ہے۔ اوراگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ باغ میں گل و ریحا ن بو تا ہے تو دلیل ہے کہ فر زند صالح پید ا ہوگا اور اگر دیکھے کہ شفتا لوں یعنی آڑووں کے باغ میں پھر ر ہا ے تو دلیل ہے کہ اس کے لڑکا پید ا ہو گا۔ جو جلد ی علم و ادب سیکھے گااور اگر دیکھے کہ باغ میں ریحا ن کا دستہ ہے اور اٹھا کر ا س کو سو نگھاہے تو دلیل ہے کہ اس کا لڑکا دلیر ، دانا اور عقل مند ہو گااور بو ئے ریحا ن فرزند کی دلیل ہے۔ اور اگر کوئی شخص اپنے باغ کو سبز اور آبا د اور پانی جاری والا اور محل والا دیکھے اور اس میں سے میو ے کھائے او ر اس کے پاس بھی ہیں ۔اور اپنی عورت کے ساتھ نظارہ کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ وہ اہل بہشت سے ہیں ۔ اوراگرکوئی شخص دیکھے کہ باغ سبز و آباد میں ہے اور درختو ں کے میو ے کھاتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدارعورت ملے گی اور اس سے مال و نعمت پائے اور اگر دیکھے کہ مو سم خز اں میں نامعلو م باغ میں گیا ہے اور درختو ں کی پت جھڑی ہو رہی ہے تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں محل اور سبز ہ اور آب (آب رواں ہے:پانی جاری ہے)رواں ہے اور عورت (عورت صاحب جمال:خوبصورت حسین عورت ) صاحب جمال اس کو بلاتی ہے تو دلیل ہے کہ آخرت میں بہشت اور حو ر العین پائے گااور دلیل ہے کہ شہادت کادرجہ حا صل کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا باغ ہے یا اس کو کسی نے دیا ہے او ر اس باغ کے میو ے کھاتا ہے تودلیل ہے کہ اسے مالد ار عورت ملے گی اور اس کا مال کھائے گا۔ او اگردیکھے کہ باغ میں ہے اور بلند درختو ں کے میو ے اس پر گر تے ہیں تو دلیل ہے کہ شریف آدمی سے لڑے گااور اس پر غالب آئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ غالب میں کسی درخت کی چو ٹی پر سویا ہوا ہے تودلیل لہے کہ اس کی نسل اور فرزند بہت ہوں گے۔ حضر ت ابراہیم کرمانی نے فرمایا ہے کہ خواب میں باغ بز ر گو ار بامال و جما ل مر د ہے ۔ اگر دیکھے کہ وقت بہا ر یا گرما میں ایک عمد ہ باغ لگا یا ہے اور اس میں میو ے لگے ہوئے ہیں او ر کل و ریا حین کھلے ہوئے ہیں اور پانی جاری ہے اور وہ اس میں بیتھا ہو ا ہے تو دلیل ہے ہ اس کی موت شہادت پر ہو گی۔ کیو نکہ یہ سب بہشت کی صفا ت ہیں ۔ اور اگر ایا م گر ما میں باغ معلو م دیکھے او ر اس کے میو ے شیر یں اور درختو ں کے تے گرے ہوئے ہوں تودلیل ہے کہ وہ بادشاہ کا مصا حب (باد شاہ کا مصاحب ہو گا۔ بادشاہ کا دوست اورنز دیکی ہوگا)ہو گا۔ اس حال میں کہ بادشاہ (بادشاہ اپنے خد م و حشم سے بچھڑا ہوا ہو گا:بادشاہ اپنے نو کر چاکر اور لشکر سے جد ا ہو گا) اپنے خدم و حشم سے بچھڑا ہو ا ہو گا۔ اوراگر سبز باغ کو تابستان (تابستا ن میں:مو سم گرما میں ) میں سر سبز اور میو وں سے پر اورا س میں پانی جاری دیکھے اور اس نے باغ کو جڑسے اکھا ر کر خر ا ب کر دیا ہے تودلیل ہے ہ اس ملک کے بادشاہ کو ہلا کت کا خو ف ہو گا ا ور کوئی بڑا بادشاہ حملہ کرے گااور یا وہ معز ول (معزول ہوگا:تخت سے اتارا جائے گا) ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ آگ آئی اور اس نے باغ کے درختو ں کو جلا دیا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ کو ناگہانی مو ت آئے گی ۔ اور ااگر خواب میں باغ کے اند ر اونٹو ں کو دیکھے تودلیل ہے کہ اس ملک کا بادشاہ دشمنو ں پر فتح پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ باغ سے میو ے جمع کر کے گھر کو لے گیا ہے تودلیل ہے کہ اسی قدر خیر و منفعت (خیر و منفعت :بھلا ئی اور مال و دولت ) حاصل ہو گی۔ اور اگر دیکھے کہ باغ میں سے سب کچھ جمع کر رہا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے سختی اور رنج کے ساتھ نفع حاصل کرے گا۔ حضرت جا بر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اصلیت یہ ہے کہ باغ خواب میں دیکھنا لوگو ں کابقد ر ہمت (بقدر ہمت :ہمت کے مطابق )کار و بار کا شغل ہے ۔ اگر باغ میں سبز ہ دیکھے تو دلیل ہے ہ اس کا شغل نیک ہو گااور آراستہ ہوگا۔ اور اگر باغ کو سبزبی اور میو ؤں سے خالی دیکھے کہ تودلیل ہے کہ اس کاکام نیک ہو گااور اگر باغ کو عمد ہ اور آراستہ دیکھے تو اس کو کوئی کہے یہ باغ فلاں کی ملکیت ہے تواس نے اس باغ سے میو ے کھائے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قدر صاحب باغ سے فائد ہ ہواٹھا ئے گا۔ اور اگر بہا ر اور گر میوں کے دنو ں میں باغ کو اجڑا ہوا دیکھے ۔ چنا نچہ اس میں سبز ہ اور کوئی درضت نہ دیکھاتو دلیل ہے کہ بادشاہ رعیت پر جو روستم کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ اپنے ہاتھ سے باغ لگا یا ہے اور درخت لگائے اور میو ہ لگاتو دلیل ہے کہ مالدار عورت سے نکاح کرے گا۔ مال اور نعمت اور فر زند حاصل ہو گا۔ اور اگر اس باغ میں مو سمی انگور دیکھے تو اس امر کی دلیل ے کہ وہ اپنی ہمت کے مطابق مال اور مرتبہ پائے گا۔
حکایت
بیان کرتے ہیں کہ ایک شخص حضڑت سلیمان علیہ السلام کے پاس آیا اور اس نے عرض کیا کہ اے پیغمبر خدا !میں نے ایک باغ آراستہ دیکھا ہے کہ اس میں بہت سے میوے ہیں اور میں نے دیکھا کہ اس باغ میں ایک بہت بڑا خنز یر بیٹھا ہے اور مجھ سے لوگوں نے کہا کہ یہ باغ اس خنزیر کی ملکیت ہے۔ میں اس بات سے حیران ہوں اور باغ میں بہت سے خنزیروں کو میوے کھاتے ہوئے دیکھا اور لوگوں نے کہا کہ یہ تمام خنزیر اس بڑے خنزیر کے حکم سے میوے کھاتے ہیں ۔ حضرت سلیمان علیہ السلام نے فرمایا کہ وہ بڑا خنزیر ظالم اور جابر بادشاہ ہے اور دوسرے خنزیر دانش مند خور ہیں جو ظالم بادشاہ کے مطیع (مطیع و تابع:فرما نبردار )اور تابع فرمان ہیں اور دین کو دنیا کے بدلے بیچتے ہیں اور حق تعالیٰ کا دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، خوبصورت عورت۔ دوم ، فرزند اور نیک عورت۔ سوم ، عیش خوش۔ چہارم ، مال ۔ پنجم ، بلندی ۔ ششم ، شادی ۔ ہفتم کنیزک۔ اور باغ کو خواب میں دیکھنے والا عورت کو قائم کرنے والا ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ باغبانی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ مالدار عورت کرے گا اور اس کے شغل میں مشغول ہو گا اور سب طرح کی موافقت کرے گا۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ باغ کا دیکھنا تین وجہ پر پے ۔ اول ، گھر کا مالک ، دوم ، عورت پر مختار۔ سوم، فرزند جس سے کہ آنکھ کو ٹھنڈک ہو ۔
بافتن جا مہا (کپڑے بننا)
حضرت ابن سریں رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں کپڑے بننا سفر ہے اور بننے والا مسافر ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ کپڑایا کوئی اور چیز بنتا ہے تو دلیل سفر ہے ۔ بیان کرتے ہیں کہ خواب میں کپڑوں کا بننا لڑائی ہے اور اگر دیکھے کہ کپڑا بن کر کاٹ ڈالا ہے تو دلیل ہے کہ وہ کام جھگڑوں سے بر طرف ہو گا اور اس کا کاٹنا بھی سفر کا باعث ہے اور اگر رسی یا رسوں کو بٹ دے رہا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کر ے گا ۔ حضرت کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ ابریشم کی بجائے رسی یا السی کو بٹ رہا ہے تو دلیل ہے کہ بدہے ۔ کیونکہ خیانت کا نشان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ سار ا کپڑا بنا اور کاٹ ڈالا تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا اور پورا کام کرے گا اور اگر دیکھے کہ سارا کپڑا نہیں بنا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا کام ادھورا رہے گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جولا ہے کا کام کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو لوگوں سی جھگڑا ہو گا اور اس کا حال نیک ہو گا لیکن لوگ اس کو ملامت و سرزنش کریں گے ۔
باقلا (ایک سبزی ہے )
حضرت ابن سیریں رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں باقلا کا دیکھنا وقت پر ہو یا بے وقت ہو ، پکا کھائے یا کچھا کھائے غم کی دلیل ہے اور تروخشک میں تاویل کا حکم برابر ہے اور اگر دیکھے کہ باقلا کھایا نہیں ہے تو بھی غم و اندوہ تھوڑا ہو گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ باقلااس کے پاس ہے یا کسی نے اس کو دیا ہے یا گھر سے باہرڈالا ہے اور اس میں سے کچھ بھی نہیں کھایا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا نقصان نہ ہو گا خاص کر جب باقلا کو اس کے موسم میں دیکھا ہو ۔
بالا فتن (اوپر جانا)
حضرت محمد بن سیرین رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھا ہے عزت و مرتبے والی عورت پائے گا ۔ اور اگر معلوم گھر کے بالا خانے پر ہے تو دلیل ہے کہ شرف اور بزرگی پائے گا اور اس کا کاروبار انتظام کے ساتھ ہو گا ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ بالا خانے پر بادشاہ ہے تو دلیل ہے کہ بزرگی اور مرتبہ پائے گا اور اگر دیکھے کہک خود بالا خانے سے گرا ہے تو دلیل ہے کہ عز ت اور مربتہ گرے گا اور اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔
بانگ داشتن جانور اں (آوازیں سننا جانوروں کی )
حضرت محمد بن سیریں رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ لوگوں کا ارو جانروں کا خواب میں آواز دینا اس موضع کیلئے غم اور مصیبت کی دلیل ہے اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی دور کی جگہ سے آواز دیتے ہیں اگر اس نے جواب دیا تو دلیل ہے کہ جلدی مرے گا اور اگر دیکھے کہ جواب نہیں دیا ہے تو دلیل ہے کہ بیمار ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ رونے کی آواز آتی ہے تو دلیل ہے کہ خوش ہو گا اور اگر دیکھے کہ اس نے نالہ سنا ہے تو دلیل ہے کہ کوئی نا خوش بات سنے گا اور اگر دیکھے کہ زاری کی آواز سنی ہے تو دلیل ہے کہ اس کی مراد پوری ہو گی اور دشمن پائے گا ۔ اور اگر گالی کی آواز سنے تو اس کو مکر وہ بات پہنچے گی اور جلدی زائل ہو جائے گا ۔ حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں گھوڑے کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ وہ خوشخبری سنے گا ۔ اور بعض اہل تعبیر بیان کرتے ہیں کہ ضرور اس کو کوئی مرکوہ (کوئی مکر وہ بات پیش آگے گی )بات پیش آئے گی ۔ کوینکہ چو پائے جھوٹ نہیں بولتے ہیں اور اگر گدھے کو آواز کرتے ہوئے سنے تو دلیل ہے کہ کسی دشمن اور جاہل سے فریاد اور شناعت (شناعت سنے گا :بری اور مرکوہ آواز سنے گا )سنے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے انکر الاصوات الصوت الحمیر(سب آوازوں سے بری آواز گدھے کی ہے ) اور اگر دیکھے کہ اونٹ آواز دیتا ہے تو دلیل ہے کہ حج کو جائے گا یا تجارت (تجارت سود اور نفع کے ساتھ کرے گا :تجارت میں فائدہ اٹھائے گا )سود اور نفع کے ساتھ کرے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ بکری بولتی ہے تو دلیل ہے کہ کسی بزرگ سے اس کو خیر (خیر اور منفعت پہنچے گی:بھلائی اور فائدہ ملے گا )اور منفعت پہنچے گی اور اگر بکری کے بچے کی آواز سنے تو خوشی، شادی اور نعمت کی دلیل ہے ۔اور اگر دیکھے کہ ہرن آواز کر رہا تھا تو دلیل یہ ہے کہ اس کو کنیزک حاصل ہو وے ۔ اور اگر خواب میں سنے کے شیر دھاڑتا ہے تو دلیل ہے کہ بادشاہ سے خوف اور ترس کھائے گا اور اگر چیتے کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو جنگ (جنگ اور خصومت :لڑائی جھگڑا وغیرہ )اور خصوصیت پڑے گی ۔ اور اگر دیکھے کہ بھاگنے والا ہرن آواز نکال رہا تھا تو دلیل یہ ہو کہ کوئی شخص اس پر غضب ناک ہووے اور اپنی لڑائی اور کبر اس پر آہر کرے ۔ اور اگر دیکھے کہ بھیڑیا آواز دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر فتح پائے گا اور اگر دیکھے کہ گیڈر آواز کرتا ہے تو عورتوں کی طرف سے غم و اندیشہ پہنچے گا ۔ اور اگر لومڑی کو آواز سنے تو دلیل ہے کہ کوئی جھوٹا آدمی اس کے ساتھ مکرو حیلہ کرے گا ۔ اور اگر بلی کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ اس کو چور سے خوف ہو گا اور اگر شتر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ کسی پوشیدہ آدمی کی خبر سنے گا ۔ اور اگر مرغ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ جواں مرد کی خبر سنے گا اور اگر چغد (چغد : ایک چھوٹی قسم کا پرند )کی خبر سنے تو دلیل ہے کہ اندوہ اور مصیبت کی خبر سنے گا ۔ اور اگر الو کی آواز سنے تو بھی یہی دلیل ہے ۔ اور اگر فاختہ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ جھوٹی خبر سنے گا اور اگر چکور کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ عجمی بادشاہ کی خبر سنے گا ۔ اور اگر کلنگ کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ نیک عورت کی خبر سنے گا اور اگر ملک ملک کی آواز سنے تو دلیل ہے کہ دیہاتی مردکی خبر سنے گا اور اس کے خوش ہو گا ۔ اور اگر پہاڑی چکور کی آواز سے تو دلیل ہے کہ نیک عورت کی آواز سنے گا ۔ اور اگر بہت سے چکوروں کی آواز سنے تو پردہ نشین عورت کی خبر سنے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوے کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حرام خور مرد کی خبر سنے گا ۔ اور اگر چڑیا کی آواز سنے تو خوشخبری سنے گا اور اگر بلبل کی آواز سنے کے نغمے سنے تو مطرب یا نوحہ گر کی خبر سنے گا ۔ اور اگر سال کی آواز سنے تو بھی مطرب یا نوحہ گر کی آواز سنے گا۔ اور اگر مرغابی کی آواز سنے تو تودلیل ہے کہ اس کو غم و اندوہ پہنچے گا ۔ اور اگر بطخ کی آواز سنے تو اس کے اہل خانہ میں سے کسی پر مصیبت آئے گی ۔ اور اگر مرغ کے بچوں کی آواز سنے تو ماتم اور مصیبت پہنچے گی ۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہے کہ سب مرغوں کی آوا زخوب میں سننا نیک ہے۔مگر وہ باغ کہ جس کی آواز فال بد سمجھتے ہیں کیونکہ اس کی آواز اندوہ اور مصیبت ہے ۔ اور سانپ کی آواز دشمن سے ترس اور خوف ہے لیکن زنبور اور ٹڈی کی آواز ڈر اور خوف پر ہے اور چھپکلی کی آواز دلیل ہے کہ کسی جگہ پر اترے گی ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں دیکھے کہ آسمان سے یا زمین سے یا ہوا سے خوفناک آواز آتی ہے تو بادشاہ پر غم و اندوہ اور مصیبت کی دلیل ہے اور ہر چند خیر اور شرکی تعبیر دینے والی ہے ۔
بانگ نما ز
بانگ نما ز یعنی اذان ۔ حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بند ہ مصلح(مصلح مو من :پارسا ، نیک ایما ند ار اور پر ہیز گار ) مو من پار سا خواب میں دیکھے کہ کسی معر و ف جگہ سے اذان کی آواز سنتا ہے یا خو د نما ز کے لئے اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بیت اللہ شر یف کا حج کرے گا۔ فرمان حق تعالیٰ ہے : واذن فی النا س بالحج یا تو ک رجا لا۔ اور لوگوں میں حج کا اعلا ن کرو تمہاری طر ف پا پیا دہ آئیں گے ) اوراگر غیر معر وف جگہ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کو مکر وہ (مکر وہ :بر ی ) اور با پسند بات پہنچے گی ۔او ر اگر یہ بات کو ئی فاسق (فاسق: بد کار) دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کو چو ری میں گر فتا ر کریں گے۔ اور اگر دیکھے کہ نما ز کے لیے اذان کسی مسند یا مینار سے ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو خد ا تعالیٰ کی طر ف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ بستر پر سو یا ہوا اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ اپنی عورت سے پیا ر و محبت رکھتا ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اپنے گھر میں اذان دیتاہے تو دلیل ہے کہ مفلس (مفلس :غر یب ، نادار) اور درویش ہو گااور بیا ن کرتے ہیں کہ اگر اس کے گھر والو ں (اہل بیت میں سے :گھر والو ں میں سے ) میں سے کوئی مر ے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کو چہ میں اذاب دیتا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ و ہ جاسو سی کرے گا۔ او ر اگر دیکھے کہ کنو ئیںیا سر وابہ (سر و ابہ : سر د خا نہ ) میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ وہ آدمی زند یق (زند یق:جو خد ا اور آخر ت کامنکر ہو ) یا منا فق ہو گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ اپنی عورت کے ساتھ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے جلد ی رحلت (رحلت کرے گا: مرے گا) کرے گا۔ اور اگر اذان میں کلمات کے اند ر زیا دتی اور کمی کو دیکھے تو دلیل ہے کہ لوگوں پر ستم (ستم :ظلم ) اور ظلم کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی بچہ اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کے ماں باپ جھو ٹ بو لیں گے اور اگر دیکھے کہ اذان حمام میں دیتا ہے تو یہ دین اور دنیا میں اس کی بد حا لی کی دلیل ہے او ر اگر دیکھے کہ اذان قافلہ یا لشکر گاہ میں دیتا ہے تو اس کی تا ویل بد ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی مجو سی قید خانہ میں بانگ نما ز دیتا ہے اور تکبیر کہی ہے تو دلیل ہے کہ قید خانہ سے رہا ئی پائے گا۔ اور اگردیکھے کہ اذان لہو و بازی میں دیتا ہے تو یہ ہلاک ہونے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ پہا ڑ کی چو ٹی پر اذان دیتا ہے تودلیل ہے کہ بادشاہ سچی بات کہے گا او ر اس کوخد ا تعالیٰ اپنی طر ف بلائیں گے۔ اوراگر دیکھے کہ مینا ر پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ بز ر گی اور حکو مت پائے گااور اگر دیکھے کہ گھر گوشے میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ کار حق میں خیا نت کر ے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ سر دابہ میں اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ سفر کو جلدی جائے گااور اس میں رنج و بلا اٹھا ئے گ اور دیر تک رہے گا۔اور اگر دیکھے کہ پہا ڑ پر اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ ظالم قوم میں گر فتا ر ہو گا اور اس کے ساتھ خیا نت ہو گی اور اگردیکھے کہ کسی چیزیا شخص پر یا کسی تخت پر بیٹھے ہوئے یا گھڑ ے ہوئے اوراہنسی کھیل سے اذان دیتا ہے تو دلیل ہے کہ دیو انہ ہوگا۔ او ر اگر دوسر ے کی اذان سنے تو دلیل ہے کہ عبادت اور ظاعت کے کام میں ست ہو گا اور کو ئی اس کو خد ا تعالیٰ کی طرف بلا ئے گا۔ اور اگر دیکھے کہ تکبیر کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہے کہ حق تعالیٰ کے کامو ں میں توفیق پائے گا۔ حضر ت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں اذان بار ہ وجہ پر ہے ۔ اول ، حج ۔ دوم ، سخن ۔ سوم ، حکومت ۔ چہارم، بز رگی۔پنجم ، ریا ست ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، مو ت ۔ ہشتم، افلاس۔نہم ، خیا نت۔ دہم ، جاسوسی ۔ یازدہم ، نفاق اور بے دینی۔ دو ازدہم ، ہاتھ کٹنا ۔
حکایت
بیا ن کر تے ہیں کہ ایک شخص حضرت محمد بن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ کے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خواب میں دیکھا ہے کہ ایک چوپا یہ حر کت کرتا ہوا مجھ سے باتیں کرتا ہے ۔آپ نے فرمایا ہے کہ تمہا ری مو ت قر یب آگئی ہے کیو نکہ فرمان حق تعالیٰ ہے ۔ واذا و قع القول علیھم اخر جنالھم دابتہ من الا رض تکلمھم (اور جب ان پر فرمان واقع ہوگا تو ہم ان کے لئے زمین سے چوپا یہ نکا لیں گے جو ان سے باتیں کرے گا) اور جب ایک ہفتہ پو را ہو ا تو وہ شخص دنیا سے رحلت کرگیا۔
پابند (پاؤ ں کاکڑا )
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پابند خواب میں دیکھنا خو ش سخن یا فرزند و عیال یا دوست پر بوسہ ہے ۔اور اگر بہت سے پابند دیکھے تو اسی قدر نعمت اورحلال کی روزی ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو کسی بڑھیا عورت نے پابند بخشے ہیں تو دلیل ہے کہ اسی قد ر انتظام سے ساتھ دنیا کی نعمت اور مال پائے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس بہت سے پابند ہیں اور سب بخش دیئے ہیں یا ضا ئع ہو گے تودلیل ہے کہ اگر نعمت رکھتا ہے تو سب خر چے گایا ضا ئع ہو جائے گا۔
پائے (پاوٗں )
حضرت دانیا ل علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص ایک پاوں کٹا ہوا یا ٹو ٹا ہوا دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا نصف مال ضا ئع ہو گا۔ اگر دونو ں پاؤ ں کٹے ہوئے یا ٹو ٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ اس کا سب مال جائے گا یا خو د مر ے گا۔ اور بعض اہل تعبیر کہتے ہیں کہ اگر کوئی دونو ں پاؤ ں شکتہ یا کٹے ہوئے دیکھے تو دلیل ہے کہ سفر کو جائے گا۔ اوراگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں لوہے یا تانبے کے ہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر دراز ہو گی اور اس کامال باقی رہے گا اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں کا نچ کے جہیں تو دلیل ہے کہ اس کی عمر جلد ختم ہوجائے گی اور مال نہ رہے گا۔ کیو نکہ کا نچ کو بقا اور طاقت نہیں ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں شل ہیں تو یہ اس کے حا ل کے ضعف اور سستی کی دلیل ہے ہر ایک حا ل میں خواہ خیر ہو یا شر ہو۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہاگر کو ئی نیک آدمی خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں شل ہو گیا ہے تو یہ دین کی زیا دتی کی دلیل ہے ۔ فرمان حق تعالیٰ ہے۔ ولا علی الا عر ج حر ج (اور لنگڑ ے پر کوئی حر ج نہیں ہے) اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں پر رسی بندھی ہے تو دلیل ہے کہ اس کو کسی سے فائد ہ پہنچے گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤں نہیں ہے اور لکڑی کے سہا رے پر چلتا ہے تو دلیل ہے کہ کسی پر بھر و سہ کر ے گااور اس سے وفاداری نہ دیکھے گا۔ اور اگر کوئی شاہی حاکم کو دیکھے کہ اس کے دونو ں پاؤں کٹے ہوئے ہیں تودلیل ہے کہ کام سے معزول ہوگا اور اس کا مال ضا ئع ہو گا ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤ ں لوہے کاہے تو دلیل ہے کہ اس کا مال زیا دہ ہو اگااور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں چاندی کاہے اور ایڑی سنہر ی ہے تو بھی یہی تاویل گز شتہ ہے اور اگر دیکھے کہ اس کا پاؤں درد کرتا ہے دلیل ہے کہ نقصان اٹھا ئے گا۔ اور اگردیکھے کہ اس کا پاؤں ستون سے بند ھا ہوا ہے ۔ اس کی تا ویل بہتر ہے۔ کیو نکہ درخت مرد کی طر ح ہے او رستون مر دے کی طر ح ہے۔ اور اگر دیکھے کہ ا س کا پاؤں جال میں ہے یا زمین میں دھنس گیا ہے تو دلیل ہے کہ جس قد ر پاؤں گھسا ہے اسی قد ر مک ر حیل میں گرفتا ر جہو گا۔ اور اگردیکھے کہ پاؤں کسی جگہ یا پہا ڑ میں پھسلا ہے تودلیل ہے کہ دین و دنیا کے کام سے رکے گا۔ یا کو ئی اس کو بات کہے گا اس سے بیمار ہو گا ۔اور اگر دیکھے کہ بیل پر پا ؤں ہلا رہا ہے تودلیل ہیکہ کام کی سخت جستجو کرے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ اس کا پاؤں اونٹ یا بیل کے کھر جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی قوت و اگر اور مال زیا دہ ہوگااوراگر اس کا پاؤں گھو ڑے یا گد ھے جیسا ہے تودلیل ہے کہ اس کی قو ت اور مرتبہ زیا دہ ہو گا۔ اور اگر اپنا پا ؤں درندے کے پنجے جیسا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال حر ام حا صل کر ے گا۔ اور اگر اپنا پاؤں مر غو ں کے پنجو ں جیسا دیکھے تواس کے کسب اور معیشت کی قوت کی دلیل ہے اور دشمن پر فتح پائے گا۔ حضرت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ پاؤں کا خوا ب میں دیکھنا سات وجہ پر ہے ۔ اول ، عیش ۔ دوم ، عمر ۔ سو م ، کوشش کرنا ۔ چہارم، طلب مال۔ پنجم ، قوت ۔ ششم ، سفر ۔ ہفتم ، عورت ۔ اور خواب میں پاؤں کا نچانا یا کو ٹنا مصیبت اور رنج ہے۔
پائے اور رنجن(پازیب)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر مر د خو اب میں دیکھے کہ اس کے پاؤں میں پازیب ہے تو اس کے رنج کی دلیل ہے او اگر چاندی کو دیکھے تو سختی کم تر ہے۔ حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پازیب کاعورت کے لئے دیکھنا شوہر ہے اور دیکھنا اچھا ہے اور سو نے کی دیکھنا عورتو ں کے لئے ہے اور مر دوں کے لئے حر ا م ہے۔ او ر اگر دیکھے کہ پا زیب پاؤ ں سے نکا لی ہے یا کھو ئی گئی ہے تو دلیل ہے کہ وہ مر دل کے رنج سے نجا ت پائے گا۔
بند نہادن(پھند ار کھنا)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص اپنے پاؤں میں پھند ادیکھے تو خو ف اور دہشت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاؤ ں میں دو پھند ے ہیں تو وہ مسجد میں ہے تو دلیل ہے کہ وہ شخص دین میں یا نما ز میں یا جہا د میں یا جس کام کو کہ اصلا ح دین میں کرتا ہے ، ثابت قد م رہے گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر خواب میں کو ئی شخص دیکھے کہ پھند ا اس کے پاؤں میں لگا ہوا ہے او ر اس کاسفر کاارادہ ہے تودلیل ہے کہ اس سفر میں مقیم ہوگااور دیر تک رہے گااور جس قد ر کہ بند کو پاؤں میں قوی تراور محکم (محکم نہ مضبو ط ) دیکھے گا ۔ اسی قد ر سفر میں زیادہ رہے گا اور تنگ بند کی نسبت فر ا خ بند کا دیکھنا بہتر ہے اور اگر تا نبے کا بند ہے تو بھی یہی دلیل ہے اور اگر لو ہے کا بند ہے تو بھی گز شتہ تاویل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بند رسی کا ہے تو اس کی اقا مت دین کے لئے ہو گی او ر اگر بند لکڑی جیسا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی اقامت فسا د دین کے لئے ہو گی۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر بیما ر دیکھے کہ اس کے پاؤں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس زحمت (زحمت :دکھ بیما ری ) سے خلا صی پائے گا۔ اور اگر بادشاہ دیکھے کہ اس کے پاؤ ں میں بند ہے تو دلیل ہے کہ اس کی با دشاہی پائید اری رہے گی۔ حضرت جعفر صا ق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فر مایا ہے کہ پائے بند کا خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، دین میں ثا بت قدمی۔دوم، نکاح کرنا ۔ سو م ، سفر سے واپس آنا۔ حا صل یہ ہے کہ جو شخص ایسا خواب دیکھے۔ اگر نیک ہے تو نیکی میں اور اگر بد ہے تو بد ی میں پائید ا ر ر ہے گا۔
پائے تابہ(جر اب)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں جر اب اگر رکھی ہوئی دیکھے تو مال ہے اور اگر پہنی ہو ئی دیکھے تو سفر ہے۔ اور اگر خواب میں جر اب پہنے ہوئے دیکھے ۔ جیسے کہ مسا فر بیا بان کا ارادہ کرتے ہی ں اور اس کے ساتھ ہی کو ئی رفیق (رفیق اور تو شہ:ساتھی اور زادر اہ یعنی سامان سفر وغیر ہ ) اور تو شہ نہیں ہے تو دلیل ہے کہ دنیا سے بہت جلد ی رحلت کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنی جر ا بیں فر و خت کیں یا کسی کو بخش دیں تو اس سے دلیل ہے کہ اس کا مال ضا ئع ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ جر اب خواب میں دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، مال و دولت ۔دوم ، سفر ۔ سوم ، مو ت اس کے لئے جو تنہا سفر کا ارادہ کر کے جنگل کو جائے ۔
پاچہ (پائے بکر ی وغیر ہ کے )
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خو اب میں دیکھے کہ بکر ی کے پائی کھا تا ہے تو دلیل ہے کہ جس قد ر کھا یا ہے اسی قد ر نعمت ملے گی او گر دیکھے کہ گائے کے پائی کھایا ہے تو دلیل ہے کہ کھانے کے مطابق اس کے لئے اس سا ل میں نعمت کی فر اخی ہو گی۔ حضر ت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ پائے کا خو اب میں کھا نا جس قد ر کہ کھایا ہے خاص کر کچا کھانے کی صو رت میں یتیمو ں کے مال کو کھانے کی دلیل ہے ۔
پابند انی کر دن(پابند ی کرنا)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرماے اہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ کسی کو پابند کیا ہے تودلیل ہے کہ اس کے کام میں پائید ار ی ہو گی اور اس سے جد انہ ہو گا۔ حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں پابند کرنا تین وجہ پر ہے۔ اول ، جس شخص کو پا بند کیا ہے اس کو مقیم ہونا ۔ دوم، اس پر عنا یت کر نا ۔ سوم ، اس کو خیر و منفعت پہنچے گی۔ اور اگر دیکھے کہ قید یو ں میں سے کوئی باہر آیا ہے۔ یعنی اس نے قید سے رہا ئی پائی ہے تو اس کی تا ویل اس کے خلا ف ہے ۔
ببر (شیر )
ببر ایک قسم کا شیر ہے ۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایاہے کہ ببر ایک درند ہ جانو ر شیر کادشمن ہے او ر اس کوخواب میں دیکھنا قوی اور دلیر دشمن ہے۔ لیکن کر یم اور مہر بان ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ بب کے ساتھ لڑائی کر کے اس کو مغلو ب کر لیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن پر غا لب آئے گا۔ اوراگر اس سے مغلو ب ہو گیا تو دشمن اس پر فتح پائے گااور دیکھے کہ ببر اس سے ڈر کر بھا گ گیا ہے تو دلیل ہے کہ دشمن سے امن میں رہے گا۔ حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ببر کی ہڈیا ں اور بال اور چمڑا خوا ب میں دیکھنا مال اور منفعت ہے جو دیکھے ہو ئے کے قد ر کے مطابق اس کو دشمن سے حا صل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ ببر پر بیٹھا ہے اور وہ اس کامطیع(مطیع ہے:فرمانبر دار ہے) ہے تو دلیل ہے کہ دشمن اس کا تابعدار ہو گا۔
بت
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ بت پر ستی کرتا ہے تو دلیل ہے کہ خد ا تعالیٰ پر جھوٹ بو لے گااور باطل راستہ پر جائے گا اور اگر لکڑی کے بت کو پو جتا ہے تو دین میں نفا ق پید ا کرنے کی دلیل ہے ۔ اور اگر دیکھے کہ وہ چاند ی کا بت ہے تو کسی خواہش مند عورت کے ساتھ خو اب خو اہش نفسانی سے تقر ب (خو اہش نفسانی سے تقر ب کر ے گا:مبا شر ت کرے گا) کرے گا۔اور اگر دیکھے کہ سونے کابت ہے تو دلیل ہے کہ اس کا میلا ن مکر وہ کام اور مال جمع کرنے کی طر ف ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ وہ بت لوہے یا تا نبے یا رانگ کا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غر ض دین سے دنیا کی صلا ح اور دنیا طلبی ہے۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعا لیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کو ئی شخص خواب میں جو اہرات کابت دیکھے تو دلیل ہے کہ دین سے اس کی غر ض بادشاہی (بادشاہی اور خد م و حشم ہے:اس کی غر ض حکو مت کر نے اور نو کروں چاکر وں اور دبد بہ حا صل کرنے کی ہے)اور خد م و حشم ہے۔ اگرخواب میں دیکھے کہ وہ جو اہر کا بت دور ہو گیا ہے تودلیل ہے کہ اس کی غر ض دین سے مال حر ام جمع کرنے کی ہے اوراگر دیکھے کہ بت گھرمیں ہے تو اپنی عقل اوردانش سے عاجز اور حیر ان ہو گا۔ حضرت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بت کا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔ اول، بے ہو وہ جھوٹ ۔دوم، مکار منافق ۔ سوم، فریب دینے والی مفسد عورت ۔
بخشش کردن (بخشنا)
حضر تاب سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰعلیہ ے فرمایا ہے کہ اگر خوا ب میں دیکھے کہ اپلان مال کا ر خیر (کار خیر میں : نیک کام میں)میں بخشش کرتا ہے تو دلیل ہے کہ اپنے فرزند کے لئے عورت چاہے گا۔ یا اپنے خویشو ں میں سے کسی کی شادی کرے گا اور اپنا مال ان پر تقسیم کر ے گا۔اور اگر دیکھا کہ اپنا مال ناجائز طر ز پر بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ حر ام اور فساد کی طر ف مائل ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اپنا مال بیگانو ں کو بخشتا ہے تو دلیل ہے کہ اس کا حا ل مو ت او ر زند گی سے بر ا گند ہ ہو گا۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فر مایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کامال اس کی رضا مند ی سے بخش ر ہا ہے تو دلیل ہے کہ اس کی نیکی اور بد ی کا اثر صا حب (صا حب مال کی طر ف عا ئد ہو گا : مال کے ما لک کی طر ف لو ٹے گا) مال کی طر ف عا ئد ہو گا ۔
نجو ر کو دن (کچھ سلگا نا)
نجو ر کردن۔دھو نی دینا ۔ حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں نجو ر کرنا کسی بز ر گ آدمی سے مال لینا ہے ۔ او ر اگر دیکھے کہ خو شبو د ار چیز وں کو سلگا رہا ہے تو دلیل ہے کہ اسی قد ر وہ شخص کسی مر د سے حا صل کر ے گا۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ جو نجو ر زیا دہ تر خوشبو دار ہے ۔ دیکھنے والے کے لئے بہت زیا دہ خیر و منفعت (خیر و منفعت ہے:بہتر ی اور فائد ہ ہے) ہے اور اگر نجو ر خوشبودار ہے تو صا حب خواب (صاحب خواب کے لئے:خو اب کے دیکھنے والے کے لئے )کے لئے اس کی تاویل خلا ف ہے۔ حضر ت جعفر صا دق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا ہے کہ خو اب میں نجو ر کرنے کی تاویل تین وجہ پر ہے۔ اول ، بہت سامال ۔ دوم ، عیش، خو ش۔ سوم ،نیک نام ۔
پر
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کوئی شخص خواب میں دیکھے کہ پر وں کے ساتھ اڑتا ہے یعنی پر ند ے جیسے اس کے پر ہیں ۔ تو دلیل ہے کہ پر وں کے اند ازے پر اس کو بز رگی اور سر دار ی ملے گی۔ اوربعض اہل تعبیر نے فرمایا ہے کہ خواب میں پر دیکھنے قوت اور پنا ہ ہیں ۔ حضر تابر اہیم کرما نی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرماے ہے کہ اگر کو ئی خواب میں دیکھے کہ پر وں کے ساتھ اڑتا سدہے تو دلیل ہے کہ سفرکو جائے گااور س کاکام نیک ہوگا۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پاس پر ند ے کے پر ہیں تو دلیل ہیکہ اسی قدر اس کو خیر و منفعت حا صل ہو گی ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کے پر گر گئے ہیں تو دلیل ہے کہ بز رگی اور مر تبے سے گر ے گا اور مال کا نقصا ن ہو گا۔
پر پہن(خر فہ)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے ہ خواب میں پر پہن دیکھنا اند یشہ اور غم کی دلیل ہے اور کھانا نقصا ن دہ ہے۔
بر بط(سارنگی)
حضرت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ خواب میں بر بط دنیا کا لہو (لہو باطل:جھو ٹا کھیل )باطل اور سخت دروغ(دروغ:جھوٹ)اور محا ل (محل :نا ممکن )ہے اگر خواب میں اپنے آپ کو بر بط بجا تا ہو دیکھے تو دلیل ہے کہ بے وہ دہ اور جھوٹی بات کہے گا۔ اورکسی کی جھو ٹی مد ح اور تعریف کرے گا۔ اور اگر دیکھے کہ کوئی اسکے سامنے بر بط بجا تا ہے تو دلیل ہے کہ جھو ٹ اور بے ہو دہ بات سنے گا۔ اوراگر دیکھے کہ بر بط کے ساتھ چنگ(چنگو چغا نہ:گانے بجانے کاسامان) و چغا نہ اوربانسر ی بجاتا ہے تو اس مو ضع پر یہ سب غم اورمصیبت کی دلیل ہے۔ اور اگر دیکھے کہ اس کا بر بط ٹو ٹ گیا ہے یا گر گیا ہے تو دلیل ہے کہ جھوٹ اور بے ہو دگی سے توبہ کرے گا۔ اور اگر کوئی شخص جواب میں دیکھے کہ بیما ر ہے اور بر بط بجاتا ہے تو یہ اس کی مو ت کی دلیل ہے۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہیکہ اگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ بر بط استادوں کی طر ح بجا تا ہے حالا نکہ وہ بر بط بجا نا نہیں جانتا ہے ۔ اگر خواب میں دیکھنے والا عالم ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کو علم اور بیا ن اچھی طر ح سے دے گا اور ان تینوں علمو ں کو تفسیر فقہ اور قصص کو جانتا ہو گا۔ اور اگر کوئی جاہل آدمی دیکھے تو ایسا کام کرے گا کہ لوگ اس کے شغل پر سر زنش اور ملا مت کریں گے او راگر دیکھے کہ بر بط کی آواز سنتا ہے تو دلیل ہیکہ کسی بڑی عورت کی خبر سنے گااور اس عورت کے ساتھ محبت ہوگی۔
بر جستن (کو دنا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص خوا ب میں دیکھے کہ جگہ بہ جگہ کو دتا پھر تا ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا حال پھر ے گا۔ اوراگر دیکھے کہ دور کی جگہ پر کو دا ہے تو دلیل ہے کہ دور سے سفر کو جائے گی اور اگر دیکھے کہ کودتے وقت ہاتھ میں لاٹھی ہے تو اس امر کی دلیل ہے کہ اس کا اعتماد کسی قوی پر ہو گا۔ حضر ت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی دیکھے کہ جگہ سے باہر کودا ہے تو دلیل ہے کہ وہ بد حا ل سے نیک حا ل ہو گا اور اگردیکھے کہ جس جگہ چاہتا ہے کو دتا ہے تو یہ اس کی قوت اور دانائی پر دلیل ہے۔ حضرت جابر مغر بی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ پاکیزہ جگہ سے کوداہے تو دلیل ہے کہ خراب حا ل سے صلا ح حا ل ہوگا ۔ اور اگر اس کے خلا ف دیکھے تو اچھے حال سے بد حال ہو گا۔
بر دارکر دن (سولی چڑھانا)
حضر ت ابن سیر ین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ ایک دن کوئی شخص میر ے پاس آیا اور اس نے کہا کہ میں نے خو اب میں دیکھا ہے کہ ایک آدمی کے دونو ں ہاتھ کاٹے گئے اور دوسر ے کو سو لی چڑھایا ۔ میں نے کہا کہ اگر تم یہ بات راست کہتے ہو ، تو آج ہی امیر شہر معزول ہوگا اور اس جگہ دوسر ا امیر بیٹھے گا۔ پھر اسی دن یہی ہو ا او ر دوسر ے امیر کو بٹھا دیا گیا ۔ حضرت ابر اہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر کوئی شخص دیکھے کہ کسی کو سو لی پر چڑھایا ہے اور لو گ نظا رہ کرتے ہیں تو دلیل ہے کہ اتنے لوگوں پر سر دار ہو گا۔ اور اگر دیکھے کہ کو ئی اس کا نظارہ نہیں کرتا ہے تودلیل ہے کہ شر ف اور بز زگی پائے گالیکن راہ دین میں بے نصیب اور فاسق ہوگا۔ اوراگر کو ئی شخص خواب میں دیکھے کہ سو لی چڑھے ہوئے آدمی کاگوشت کھاتاہے تواس سے دلیل ہے کہ کسی گر فتار مصیبت کامال کھائے گا۔ خاص کر اگر اس کا اثر بھی دیکھے ۔ اور اگر دیکھے کہ اس کو سولی پر چڑرھایا ہے اور اس کا خون جاری ہے تو دلیل ہے کہ لوگوں کی غیبت کرے گااور اس سے بہت گنا ہ سر زد ہو ں گے ۔ حضرت جعفر صادق علیہ السلا م نے فرمایا ہے کہ خوا ب میں سولی پر چڑھانا چار وجہ پر ہے۔ اول، سر داری و حکومت ۔ دوم، مال و دولت ۔سوم ، بز ر گو اری ۔ چہار م ، لوگوں کی غیبت ۔